عمارت گروپ نے کی صرف 42 گھنٹوں میں مال آف عریبیہ کے رافٹ فاؤنڈیشن کی تکمیل

عمارت گروپ آف کمپنیز مُلکی رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات میں جدت اور نئے پن کا نام ہے۔ یہ وہ نام ہے جس کی طرف نہ صرف پاکستان میں مقیم افراد بلکہ سمندر پار سرمایہ کاروں کی بھی نظر ہے کہ یہ مُلکی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلاب کا سامان لیے ہوئے ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایمیزون مال کی شاندار تکمیل اور وہاں آپریشنز کے فعال ہونے کے بعد اب مال آف عریبیہ کی کنسٹرکشن سائٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس پراجیکٹ کی بھی عمارت گروپ کے دیگر پراجیکٹس کی طرح بروقت اور معیاری تکمیل یقینی ہے۔

آج کی تحریر گویا مال آف عریبیہ کے کنسٹرکشن سائٹ کی ایک اپڈیٹ ہے۔ یہ پراجیکٹ 63039 مربع فٹ پر محیط ہے جس میں صرف 42 گھنٹوں کے اندر 6250 کیوبک میٹر کنکریٹ پورنگ کا کام مکمل کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی 899 ٹن کا سٹیل اسٹرکچر بھی ڈال دیا گیا ہے۔ عمارت گروپ کے وعدے کے مطابق اس پراجیکٹ کا گرے اسٹرکچر صرف 18 ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کردیا جائے گا۔

عمارت گروپ آف کمپنیز کے دیگر پراجیکٹس میں گالف فلوراز، عمارت بلڈرز مال، فلارنس گیلریہ اور جی الیون ہوٹلز شامل ہیں۔ یہ پراجیکٹس اپنے شاندار کانسیپٹ اور پلیسمینٹ کی وجہ سے عوام الناس میں خاصے مقبول ہیں۔

مال آف عریبیہ، جیسا کہ نام ہی سے واضح ہے، تہذیبِ عرب کی شاندار عکاسی کرتا ہے اور یہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی بہترین لوکیشن پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہ جڑواں شہروں یعنی اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگوں کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان لیے ہوئے ہے اور لوگ اس کی بروقت تکمیل کے متمنی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago