امارات ریزیڈنسز: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ریئل اسٹیٹ پراجیکٹ کا ورچوئل افتتاح

اسلام آباد: امارات گروپ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہ ایکسپریس وے پر پُر آسائش کثیر المنزلہ رہائشی منصوبے امارات ریزیڈینسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کورونا وباء کے ایک مرتبہ پھر بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے امارات ریزیڈنسز کی ورچوئل افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں ملک بھر میں قائم امارات گروپ اور گرانہ ڈاٹ کام کے دفاتر سمیت سوشل میڈیا پر آن لائن نظام کے ذریعے منصوبے کی بنیادی خصوصیات اور اس کے تعمیراتی عمل کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امارات ریزیڈنسز کا قیام امارات بزنس ڈسٹرکٹ میں کیا جارہا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ منصوبہ کمرشل اور ریزیڈینشل پراسپیکٹس کا ایک بہترین امتزاج ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری آبادکاری وقت کی اہم ضرورت ہے، شہری آبادکاری سے ملک میں 2 ٹریلین ڈالر کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ملک میں رہائشی یونٹس پر مشتمل منصوبوں کی تعمیر نا گزیر ہو چکی ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے دیگر رہائشی منصوبوں سے منفرد ہے چونکہ یہ منصوبہ بزنس سینٹرز کی قربت میں واقع ہے یہاں کے رہائشیوں کو ضروریاتِ زندگی کی تمام سہولیات ایک ہی احاطے میں دستیاب ہوں گی۔

گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ادارے کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

امارات ریزیڈنسز وفاقی دارلحکومت میں ایکسپریس وے پر امارات گروپ کے زیر انتظام بزنس ڈسٹرکٹ میں ایک لگثری اور پُرآسائش سہولیات سے آراستہ بنیادی طور پر کثیر المنزلہ رہائشی منصوبہ ہے۔ یہاں کاروباری مواقع کے لیے دفاتر اور تمام ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے منصوبے کا ایک حصہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے۔

امارات ریزیڈنسز ایک، دو اور تین بیڈز پر مشتمل اپارٹمنٹس کے علاوہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹس پر مشتمل رہائشی منصوبہ ہے جس میں تمام بنیادی سہولیات جیسے پارکنگ، رہائشیوں کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کا مربوط نظام، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے جنریٹر کی سہولت، پارک، اعلیٰ معیار کے جم سمیت دیگر پُرآسائش زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں امارات گروپ مذکورہ منصوبے میں محفوظ سرمایہ کاری پر پُرکشش منافع کی پیشکس کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس اور محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top