Sustainable development

امارات گروپ کے سی ایس آر پراجیکٹ ’’تعمیر سے تعلیم‘‘ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

امارات گروپ نے ’’تعمیر سے تعلیم‘‘کے عنوان سے اپنے مخصوص کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی (CSR) اقدام کے پیشِ نظر، سب سے اہم اور منتظر دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم کچی آبادیوں میں پسماندہ اسکولوں کی بحالی کے لیے تعمیراتی ملبے اور اضافی مٹیریل کے دوبارہ استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس مہم نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر اس وقت دھوم مچا دی، جب لکڑی کا ملبہ کم آمدنی والے اسکولوں کے فرنیچر بنانے کے لیے دوبارہ استعمال کرنے کا تصور پیش کیا گیا۔ اور رواں سال اس کام کی شروعات نے ایک اسکول کی مکمل تزئین و آرائش میں توسیع کی، جس میں بچ جانے والا تعمیراتی مٹیریل اور ملبہ شامل تھا۔

امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کے پاکستان کے طویل المدتی تعمیراتی بیانیے کے مطابق، ’’تعمیر سے تعلیم‘‘ کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اور تعمیراتی صنعت کے بڑے کھلاڑیوں کو تزئین و آرائش کے ماڈل میں حصہ لینے کی تبلیغ کرنا ہے۔

چیئرمین شفیق اکبر ’’تعمیر سے تعلیم‘‘ ڈاکومینٹری میں بتاتے ہیں۔ ’’یہ تصور تعمیراتی ملبے کے انتظام سے متعلق ہے۔ پاکستان بھر میں ہزاروں تعمیراتی منصوبے جاری ہیں۔ لہٰذا ان پراجیکٹ سائٹس کے آس پاس بہت سے پسماندہ مقامی سکول ہیں۔ لہٰذا وہ مقامی سکول تعمیراتی ملبے کے موثر استعمال سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسی لیے میں اپنے شعبے کے تمام بڑے کھلاڑیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ہاتھ ملا کر آنے والی نسل کی مدد کریں۔‘‘

پہلے مرحلے میں، ’’تعمیر سے تعلیم‘‘ نے اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی میں واقع بیٹھک اسکول پر کام کیا۔ اس کچی آبادی والے اسکول کے لیے لکڑی کے ملبے سے 100سے زائد فرنیچر آئٹمز تیار کیے گئے۔ تاہم بیٹھک اسکول ایک ملک گیر نیٹ ورک ہے۔ اور اس میں 143 اسکول اور 18 ہزار سے زائد طلباء پڑھتے ہیں۔ اسی طرح دوسرے مرحلے میں اب ٹیم نے گولڑہ روڈ، E-12  میں اسی اسکول نیٹ ورک کے ایک خستہ حال اسکول کی تزئین و آرائش کی ہے۔ لہٰذا ٹیم نے اس مقصد کے لیے بچا ہوا تعمیراتی سامان استعمال کیا۔ جیسے کہ سیمنٹ، کنکریٹ کے سلنڈر، پینٹ اور تعمیراتی مقامات سے حاصل ہونے والی لکڑی کا ملبہ۔

’’تعمیر سے تعلیم‘‘ ٹیم کے مطابق ’’پاکستان میں 50 ہزار سے زائد اسکول زوال کا شکار ہیں۔ اور ان میں وہ اسکول بھی شامل ہے، جو ہم نے گولڑہ روڈ، اسلام آباد پر پایا”۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ ’’ سکول کی ابتدائی حالت طالب علموں کے لیے نقصان دہ تھی۔ ان میں گندی دیواریں، سکول کے باہر سیوریج کے پانی کا رساؤ اور بہت زیادہ کچرا شامل ہے۔‘‘

لہٰذا امارات گروپ نے اسکول کی اصلاح کے مقصد کے تحت وسیع پیمانے پر تزئین و آرائش کی۔ ان میں چھتوں کی مرمت، دیواروں پر رنگ و روغن اور کنکریٹ کے سلنڈروں کی تنصیب شامل ہے۔ ٹیم نے اپنی کاوشوں سے WorthAWhile، کمپنی کے ملازمین، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ مل کر پراجیکٹ میں تخلیقی صلاحیتیں شامل کیں۔ اور دیواروں کو فنکارانہ ڈیزائنز سے آراستہ کیا۔ مزید برآں، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ کمشنر آفس کے اشتراک سے ایک صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، تاکہ ارد گرد کے کچرے کو ہٹایا جا سکے۔

’’تعمیر سے تعلیم‘‘ پراجیکٹ کی سربراہ ضحیٰ جاوید کا کہنا ہے کہ ’’ ہم سمجھتے ہیں کہ بچوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر ان علاقوں کے لیے جو اربن فلڈنگ اور طوفانی بارشوں سے متاثر ہوتے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’’پائیدار ترقی کے تصور کو متعارف کرانے کے لیے، ہم نے اسکول کی دیواروں پر پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو پینٹ کیا۔ اس طرح، ہر طالب علم کو اپنی پرائمری تعلیم کے دوران SDGs سے روشناس کرایا جائے گا۔ اور اس کی اہمیت سے آگاہی دی جائے گی۔‘‘

امارات گروپ کی قیادت کے مطابق، ’’تعمیر سے تعلیم‘‘ ایک ایسا اقدام ہے جو پاکستان میں پسماندہ طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے وقف کیا جا رہا ہے۔ پائیدار ویسٹ مینجمنٹ اور اسٹریٹجک تعاون کو نافذ کرتے ہوئے، ’’تعمیر سے تعلیم‘‘ کا مقصد تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔ علاوہ ازیں، معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنا اور ملک میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ مزید معلومات کے لیے وزٹ کیجئے TameerSeTaleem website.

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago