Construction

فطرتی حُسن اور گالفرز کے لیے پیراڈائز  گالف فلوراز (ٹْو) منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد: اعلیٰ شہرت کے حامل بلڈر اینڈ ڈیویلپر امارات گروپ نے فطرتی حْسن اور گالفرز کے لیے پیراڈائز  گالف فلوراز (ٹْو) منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جڑواں شہروں کے سنگم ایکسپریس وے پر شہر کے سب سے پْرسکون علاقوں میں سے ایک بحریہ ٹاؤن (گارڈن سٹی) میں زیرِ تعمیر گالف فلوراز (ٹْو) کی تعمیراتی جگہ کے عقب میں منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ 

افتتاحی تقریب میں امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، شرجیل اے احمر، ارسلان جاوید, تیمور عباسی اور منصوبے میں دلچسپی اور محفوط سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

گالف فلوراز (ٹْو) عمودی طرزِ تعمیر کا بہترین شاہکار منصوبہ اسلام آباد میں سی ڈی اے سے منظور شدہ لگڑری اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جسے اعلیٰ شہرت کے حامل بلڈر اینڈ ڈیویلپر امارات گروپ تعمیر کر رہا ہے۔ 

افتتاحی تقریب کے موقع پر امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ رہائش اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے مناسب جگہوں پر ریئل اسٹیٹ منصوبوں کی تعمیراتی ضروریات وقت کے ساتھ بدلتی جا رہی ہیں اور مفصل تحقیق کے بعد ڈویلپرز نے عمودی تعمیراتی منصوبوں کی تعمیر کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمودی تعمیراتی منصوبوں کی تعمیر کے بڑھتے رجحان کی بنیادی وجہ آبادی میں غیر یقینی حد تک اضافہ ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں جگہوں کی عدم دسیتابی کا سامنا ہے۔

گالف فلوراز (ٹْو) پر تعمیراتی کاموں کے باقاعدہ آغاز کی اس تقریب کا مقصد ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور گالف فلوراز (ٹْو) میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو منصوبے سے متعلق بروقت معلومات اور رہنمائی کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس جبکہ محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 7 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکا ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago