Real Estate

امارات گروپ نے جدید طرزِ تعمیر کے رہائشی منصوبے گالف فلوراز (ٹُو) کے سائٹ آفس کا افتتاح کر دیا

اعلیٰ شہرت کے حامل بلڈر اینڈ ڈیویلپر امارات گروپ نے فطرتی حُسن اور گالفرز کے لیے پیراڈائز  گالف فلوراز (ٹُو) منصوبے کے سائٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جڑواں شہروں کے سنگم ایکسپریس وے پر شہر کے سب سے پُرسکون علاقوں میں سے ایک بحریہ ٹاؤن (گارڈن سٹی) میں زیرِ تعمیر گالف فلوراز (ٹُو) کی تعمیراتی جگہ کے عقب میں منصوبے کا نیا سائٹ آفس قائم کیا گیا ہے۔

سائٹ آفس کی افتتاحی تقریب میں امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، شرجیل اے احمر، ارسلان جاوید, تیمور عباسی, اور منصوبے میں دلچسپی اور محفوط سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں بحریہ ٹاؤن سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ سعید ظفر ڈار،  بحریہ ٹاؤن کی مینجمنٹ اور گالفرز بھی شریک تھے۔

گالف فلوراز (ٹُو) کے نئے سائٹ آفس کے قیام کا بنیادی مقصد منصوبے کی تعمیراتی جگہ پر ترقیاتی کاموں کی براہِ راست نگرانی اور گالف فلوراز (ٹُو) میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو منصوبے سے متعلق بروقت معلومات اور رہنمائی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

گالف فلوراز (ٹُو) عمودی طرزِ تعمیر کا بہترین شاہکار منصوبہ اسلام آباد میں سی ڈی اے سے منظور شدہ لگژری اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جسے اعلیٰ شہرت کے حامل بلڈر اینڈ ڈیویلپر امارات گروپ تعمیر کر رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ رہائش اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے مناسب جگہوں پر ریئل اسٹیٹ منصوبوں کی تعمیراتی ضروریات وقت کے ساتھ بدلتی جا رہی ہیں اور مفصل تحقیق کے بعد ڈویلپرز نے عمودی تعمیراتی منصوبوں کی تعمیر کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمودی تعمیراتی منصوبوں کی تعمیر کے بڑھتے رجحان کی بنیادی وجہ آبادی میں غیر یقینی حد تک اضافہ ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں جگہوں کی عدم دسیتابی کا سامنا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دیگر پُرتعیش سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اب قلیل جگہ پر کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کر کے رہائشی اور کمرشل ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور گالف فلوراز (ٹُو) اس کی بہترین مثال ہے جسے عوامی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین امارات گروپ کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن (گارڈن سٹی) اسلام آباد میں واقع گالف فلوراز (ٹُو) جدید اور عمدہ طرزِ زندگی پر مشتمل دارالحکومت کا دوسرا بڑا لگژری رہائشی کمپلیکس ہے جو دنیا کے ٹاپ 20 لگژری لیونگ ریزورٹ میں سے ایک ہے اور دلفریب، حسین اور سرسبز و شاداب قدرتی نظاروں پر مشتمل ہے۔ یہ پراجیکٹ اپنے صارفین کو امارات کنٹری کلب کی سہولیات سے استفادہ کے لیے مفت رکنیت بھی فراہم کر رہا ہے۔

گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی رہائشی منصوبوں سے متعلق شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور شفاف طریقے سے تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت یقینی بنانے میں امارات گروپ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گالف فلورز (ٹُو) اسلام آباد میں سی ڈی اے سے منظور شدہ اپارٹمنٹس ہیں جو کم قیمت اور آسان اقساط کے تناظر میں ذاتی مسکن کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔ اب چھوٹے درجے کا سرمایہ کار بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بہترین اپارٹمنٹس پر مشتمل اہم ترین منصوبوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 6 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکا ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔

مزید برآں امارات گروپ آف کمپنیز گالف فلوراز (ٹُو) کے علاوہ مال آف عریبیہ، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیری سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago