اپنے بہترین فنِ تعمیر کے عکاس پراجیکٹس سے امارات گروپ واقعتاً پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دنیا کے بہترین ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بدلنے کیلئے کوشاں ہے۔
یہیں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ریئل اسٹیٹ ہی ایک ایسا سیکٹر ہے جو صحیح معنوں میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کی سکت رکھتا ہے اور پاکستان کو وہ ملک بنا سکتا ہے جس کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے تگ و دو کی تھی۔ پاکستان کو اقبال کے خواب کے عین مطابق بنانے کیلئے جذبہء تعمیر درکار ہے اور یہی وہ جذبہء تعمیر ہے جو پانچ سال قبل ہمارے لندن سے پاکستان آنے کی وجہ بنا۔
ہمارے اصول
امارات گروپ آف کمپنیز کی کامیابیوں کی وجہ دیانت داری، شفافیت، پیشہ وارانہ مہارت کی بنیاد پر اپنی ساکھ کا قیام، کاروبار سے وابستہ ہر فرد اور ادارے کے درمیان باہمی عزت و احترام کا فروغ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے تصورات اور جدید خیالات کی حوصلہ افزائی اور ایک مضبوط ارادے اور جذبے کی بنیاد پر انتھک جدوجہد ہیں۔ پاکستان میں اپنے پچاس سے زائد دفاتر، جو اگلے سال تک 100 سے تجاوز کر جائیں گے، اور دو ہزار سے زائد ٹیم ممبرز کے ساتھ ہم ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھ چکے ہیں جس سے آپ کل کے پاکستان کی تصویر آج دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بیرونِ ملک دفاتر کا ایک وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ہماری یہ کوشش ہے کہ اپنی سروسز میں نہ صرف پاکستانیوں بلکہ سمندر پار تارکینِ وطن کی سہولیات کا بھی سامان کیا جاسکے۔
ہمارا ایکو سسٹم
تعمیر و ترقی کے اس تیز تر سفر میں ہم ایک ایسے ایکو سسٹم کی تشکیل کررہے ہیں جو آنے والی کئی دہائیوں تک پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔
امارات ڈیویلپمنٹس، جو اس وقت پاکستان بھر میں بے شمار ریذیڈنشل، کمرشل، انڈسٹریل اور ایگریکلچر پروجیکٹس ڈویلپ کر رہی ہے۔
امارات ہاسپیٹیلیٹی، جس کے تحت ہم میریٹ، شیرٹن اور دیگر انٹرنیشنل چینز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹلز تعمیر کررہے ہیں۔
گرانہ ڈاٹ کام، دنیا کا پہلا پراپرٹی پورٹل جو آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ سیکڑ کے لئے ای کامرس پلیٹ فارم بھی بننے جارہا ہے۔
ایجنسی 21، پاکستان کا سب سے بڑا اسٹیٹ ایجنسی نیٹ ورک جو ریئل اسٹیٹ کی روائتی مارکیٹ میں شفافیت اور اعتماد کے انقلابی رجحانات متعارف کراتے ہوئے ملک بھر میں اپنا نیٹ ورک بڑھا رہا ہے۔
پراپشور ڈیجیٹل سلوشنز، جو اپنے سو سے زیادہ ٹاؤن پلانرز کے ساتھ وہ کام کر کے دکھا چکا ہے جسے اس سے قبل ناممکن سمجھا جاتا رہا۔ یعنی پورے پاکستان کے پلانڈ ایریا کی ڈیجیٹل میپنگ جس کی بدولت ہم پاکستان میں پہلی بار آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن سسٹم، اربن پلاننگ اور پراجیکٹس کے لئے مکمل فیزیبیلٹی اسٹڈی کی سہولیات متعارف کررہے ہیں۔
امارات سپیشل اکنامک زون، جہاں بلڈنگ میٹیریل کی فیکٹریز لگائی جائیں گی، جس سے پاکستان میں تعمیراتی لاگت کم ہوگی، اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
امارات بلڈرز مال، جہاں ہر طرح کا بلڈنگ میٹیریل اور گھر کی تزئین و آرائش کا سامان ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہوں گے۔
انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس اینڈ بلڈنگ میٹیریلز، جہاں مستقبل کو سامنے رکھ کر بلڈنگ میٹریل اور جدید طرز تعمیر پر تحقیق کی جائے گی۔
اقبال انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، جو جدید اور معیاری تحقیق اور تجزئیے کی بنیاد پر قومی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔
علی اکبر فاؤنڈیشن، جو عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو فنڈ کرے گی۔
یوں ہمارا ایکو سسٹم ان تمام اداروں سے مل کر مکمل ہوتا ہے، اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ان کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ہم دنیا کے بہترین سیکٹر کی طرح ترقی کے راستے پر گامزن سکتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…