امارات گروپ کی جانب سے کراچی میں سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس میں سال بھر کی کامیابیوں اور ترقی پر پیشہ ورانہ ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریب کا انعقاد 11 جنوری بروز منگل کیا گیا۔ جس میں کراچی شہر کے دفاتر سے منسلک تمام ممبران، سینئر قیادت، ڈائریکٹرز اور چیئرمین نے شرکت کی۔
امارات گروپ نے پہلے دن سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ امارات ریئل اسٹیٹ کو وطنِ عزیز میں نئی جہت دینے، انفراسٹرکچر اور عمودی تعمیرات میں تیزی سے ترقی کرنے والا گروپ بن کر ابھرا۔ جس نے جدید تکنیک اور منفرد سوچ کے زریعے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک الگ پہچان بنائی۔ یہی وجہ تھی کہ سالِ گذشتہ کو امارات نے ترقی کے سال کے طور پر محنت اور جدوجہد کے ساتھ گزارا۔
تقریب کے دوران شرکاء، ممبران، اور ٹیموں کو سال بھر کی کاوشوں اور کامیابیوں پر سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔ امارات گروپ ہمیشہ سے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارنے اور حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کامیاب گروپ ہمیشہ اپنے محنتی ورکرز اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازتا ہے۔
سالانہ تقریب کے دوران امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کہا ’’ انتھک محنت، لگن اور کچھ کر دکھانےکا جذبہ انسان کو ہمیشہ ترقی کی جانب لے جاتا ہے۔ اور یہی ترقی کامیابی بن کر آپ کے قدم چومتی ہے۔ امارات نے پاکستان کی ترقی کو ہمیشہ اولین ترجیح پر رکھا۔ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی الجھنوں اور غیر شفاف طریقہ کار کو پیچھے دھکیل کر ملک کی تاریخ میں ایک نئی بنیاد ڈالی۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج پراپرٹی سے متعلق کوئی بھی الجھن، الجھن نہیں رہی۔ جس میں آپ سب کا کردار بھی یقینی ہے۔‘‘
ڈائریکٹر ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید نے اپنے خطاب میں سال بھر کی کامیابیوں اور ترقی پر نظر ڈالتے ہوئے مزید جدوجہد اور محنت کو اپنا نصب العین بنانے پر زور دیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو اپنے ملک کی عوام کے لیے نہایت آسان اور قابلِ اعتبار بنانا ہے۔ جائیداد کی خرید و فروخت، کرائے اور انویسٹ سے متعلق معلومات تک رسائی ممکن بنانا ہمارا معیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اراضی سے متعلق معاملات سے آگاہی اور علم کے باعث ہی ہم قومی مفاد میں اپنا کردار اد اکر سکتے ہیں۔ اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں‘‘۔
امارت گروپ، پاکستان کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے جسے جدید تکنیک اور منفرد سوچ کے زریعے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک الگ پہچان حاصل ہوئی۔ امارات نے 5 سالوں میں 5 پراجیکٹس کامیابی کے ساتھ مکمل کیے۔ اور اب اپنا سب سے بڑا سنگ میل ویژن 2047 حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے امارات گروپ نے آنے والے 25 سالوں کے لیے پاکستان کے مستقبل کی پیشنگوئی کی ہے۔ باوقار تنظیم نے اپنا ہر منصوبہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے محنت اور لگن کے ساتھ یقینی بنانے کا اعادہ کیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…