Real Estate

امارات گروپ کا میریٹ انٹرنیشنل کے ساتھ ڈی ایچ اے ملتان میں ہوٹل کی تعمیر کا اعلان

امارات گروپ نے میریٹ انٹرنیشنل کی شراکت سے ڈی ایچ اے ملتان میں ہوٹل فیئر فیلڈ بائی میریٹ کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دونوں کاروباری شراکتی اداروں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب امارات گروپ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں امارات گروپ کے ایگزیکٹوز کے علاوہ میریٹ انٹرنیشنل لاجنگ ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر زیاد ابی راد نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم پاکستان میں سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کی صنعت کے فروغ سے ملک میں نہ صرف روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ہمارے ساتھ منسلک شراکتی کاروباری اداروں کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے میریٹ انٹرنیشنل کی ساتھ اسکی چوتھی فرنچائز ‘فیئر فیلڈ بائی میریٹ’ کی ڈی ایچ اے ملتان میں تعمیر کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امارات گروپ مذکورہ منصوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہاں یہ بتانا انتہائی ضروری ہے کہ ‘فیئر فیلڈ’ میریٹ انٹرنیشنل کا دوسرا سب سے بڑا ہوٹل برانڈ ہے اور اپنی بین الاقوامی معیار کی سروسز اور ہاسپٹیلیٹی کی وجہ سے بڑی تیزی سے پوری دنیا میں اپنا ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago