امارات گروپ نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) کے قیام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر امارات گروپ نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT)  مینجمنٹ کمپنی (RMC) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔  یہ خوش آئند اقدام آئندہ سال امارات کے اپنے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے آغاز کا پیش خیمہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس اہم ترین اقدام کے تحت نئی قائم کردہ REIT مینجمنٹ کمپنی ابتدائی طور پر امارات گروپ کے 15 منصوبوں کے وسیع پورٹ فولیو میں سے چار پراجیکٹس کو شامل کرے گی۔ یہ منتخب منصوبے گروپ کی جدت، پائیداری اور اپنے سرمایہ کاروں کو قابل قدر مقام فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

آئندہ چند سالوں میں، ان REIT منصوبوں کے لیے قابل فروخت انوینٹری کا تخمینہ 1 بلین ڈالر ہے۔ اور اس منصوبے کی صلاحیت اور سرمایہ کاروں کے لیے اس سے حاصل ہونے والے خاطر خواہ منافع کی نشاندہی کرتی ہے۔

امارات گروپ کے ترجمان کے مطابق  ’’ہم اپنی ترقی کے اس نئے باب پر بے حد پرجوش ہیں۔ "ایک REIT مینجمنٹ کمپنی کا قیام ہمارے وژن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد مختلف نوعیت کی منافع بخش سرمایہ کاری کی فراہمی ہے۔ مزید یہ کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ہمارے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچائے گا، بلکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور بڑے پیمانے پر معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔‘‘

امارات گروپ تمام دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو اپنی نئی REIT مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ REIT میں شامل منصوبوں کے بارے میں مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

امارات گروپ 15 پراجیکٹس پر مشتمل مختلف نوعیت کے پورٹ فولیوز کے ساتھ ایک سرکردہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہے۔ یہ ’’جذبۂ تعمیر‘‘ کے فلسفے، اور پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مثبت تبدیلی کے ساتھ، سرمایہ کاروں کے لیے معیاری ترقی کے حصول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top