اسلام آباد: عمارت گروپ آف کمپنیز اور پرنسپل بلڈرز کے اشتراک سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورٹ یارڈ میرٹ انٹرنیشنل کی تعمیر سے متعلق ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے عمارت گروپ کے بلیو ایریا میں واقع ہیڈ کوارٹر میں منگل 8 جون کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
عمارت گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر اور پرنسپل بلڈرز کے بانی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون نے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کیے۔ اس موقع میں گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹرز فرحان جاوید اور ارسلان جاوید، پراپشور کے ڈائریکٹر تیمور الحق عباسی اور پرنسپل بلڈرز کے ڈائریکٹر محمد عمر ہارون بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع عمارت گروپ اور پرنسپل بلڈرز دونوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مذکورہ تعمیراتی مںصوبے سے نہ صرف روزگار کے نئےمواقع پیدا ہوں گے بلکہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد حاصل ہو گی۔
تقریب سے خطاب کرت ہوئےعمارت گروپ کے چیرمین شفیق اکبر نے اسلام آباد کے سیکٹر جی– 11 میں میرٹ کورٹ یارڈ کے تعمیراتی منصوبے میں پرنسپل بلڈرز کے اشتراکی تعاون کو سراہتے ہوئےکہا کہ یہ ایک خوش آئندبات ہے کہ مذکورہ منصوبے کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں روزگار کے نئےمواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ وفاقی داارلحکومت میں ایک اعلیٰ معیار کی رہائش کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔
عمارت گروپ کے زیر انتظام کئی تعمیراتی منصوبے جاری ہیں جن میں اعلیٰ معیار کے مال، پُر تعیش رہائشی اپارٹمنٹس، بلڈرز مال اور بین الاقوامی ہوٹلز قابل ذکر ہیں۔ عمارت گروپ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں پاکستان کے سب سے بڑے تعمیراتی اور ریئل اسٹیٹ کے کاروباری اداروں میں سے ایک ہے۔
پاکستان میں سیاحتی شعبے کی استعداد کار میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس سے فائدہ اُٹھا کر نہ صرف مُلکی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ کورٹ یارڈ میریٹ انٹرنیشنل میں میں 144 کمرے ہوں گے اور یہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور شہر کے مرکزی علاقوں اور ڈپلومیٹک ایریا کو ملانے والی لوکیشن پر واقع ہوگا۔
پرنسپل بلڈرز تعمیراتی شعبے میں پاکستان میں اعلیٰ شہرت کی حامل ایک کمپنی ہے جو پورٹ قاسم کراچی میں کنٹینر ٹرمینل، رہائشی ٹاورز اور دیگر صنعتی اور رہائشی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔