Graana News

امارات گروپ اور میریئٹ انٹرنیشنل کے مابین پاکستان میں چوتھا اور ملتان میں پہلا ہوٹل تعمیر کرنے کا معاہدہ طے

ملتان: امارات گروپ نے ڈی ایچ اے ملتان میں کورٹ یارڈ بائے میریئٹ کی تعمیر کے لیے میریئٹ انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

معاہدے کی تقریب دبئی میں میریٹ انٹرنیشنل کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر، ڈائریکٹر امارات ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید، چیف کمرشل آفیسر سعد اعوان، میریٹ انٹرنیشنل سے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی صدر ستیا آنند، سی او او فِل اینڈریوپولوس، ریجنل وائس پریزیڈنٹ لاجنگ ڈویلپمنٹ مڈل ایسٹ شیڈی ہاش، ڈائریکٹر لاجنگ ڈویلپمنٹ زیاد ابی رعد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے یہ پراجیکٹ ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارات گروپ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کو جنوبی پنجاب کے لیے تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کے باسیوں کے لیے یہ کسی تحفے سے کم نہیں۔

مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے گروپ ڈائریکٹر امارات ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ امارات ہمیشہ سے ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں رہا ہے۔ میریٹ انٹرنیشنل اور امارات کے تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

معاہدے کی تقریب کے موقع پر میریٹ انٹرنیشنل کی یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی صدر ستیا آنند کا کہنا تھا کہ میریٹ اور امارات کے اشتراک سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ ملکی سیاحت کے لیے خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ اس سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ میریٹ انٹرنیشنل اور امارات گروپ ملک میں سیاحت کے فروغ کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں شرکاء نے امارات گروپ اور میریٹ انٹرنیشنل کو بین الاقوامی سطح کے اس منصوبے کے آغاز پر مبارکباد دی اور اسے ملکی معیشت کے لیے نہایت خوش آئند قرار دیا۔

کورٹ یارڈ بائی میریٹ میں مہمانوں کے لیے نہ صرف پُرآسائش قیام و طعام کا بھرپور انتظام ہو گا بلکہ اس سے سیاحت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے قُرب و جوار کے کاروباری مراکز بھی بھرپور مستفید ہو سکیں گے۔ چھٹیاں منانے کی غرض سے آئے سیاحوں کے لیے فٹنس سینٹر، بزنس سینٹر اور دیگر بے شمار آسائشیں دستیاب ہوں گی۔

صوفیاء کے شہر ملتان میں کورٹ یارڈ بائی میریٹ کا قیام شہر کو چارچاند لگا دےگا۔ یہاں آنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو شہرِ ملتان کی دلچسپ تاریخ و ثقافت کے بارے میں بھی جاننے کا بھرپور موقع ملے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago