Real Estate

امارات، گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 کی مشترکہ کاوشیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے مواقع

پاکستان کے معروف ریئل اسٹیٹ برانڈز امارات، گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 نے پہلی بار برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیدادوں کی تصدیق اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ یہ سنہری مواقع امارات، گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 کے مشترکہ تعاون سے قابل عمل بنائے جا رہے ہیں۔ اور غیر ملکی پاکستانیوں کے لیے وطنِ عزیز میں جائیداد کی خرید و فروخت، کرایہ پر حاصل کرنے یا سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک ون اسٹاپ سلوشن ہے۔ لہٰذا یہ اقدام مختلف نوعیت کی سرمایہ کاری اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر پراعتماد امکانات کے دروازے کھولنے میں اہم کردار اد اکر سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

روایتی طور پر، غیر ملکی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک پیچیدہ اور مشکل کوشش رہی ہے۔ اس میں اکثر لمبے سفر، بولی جانے والی زبان کی رکاوٹیں اور شفافیت کی کمی شامل ہوتی ہے۔ برطانیہ کے رہائشیوں کو پاکستان میں موجود جائیدادوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کسی تیسرے فریق کی معلومات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ یا مقامی ایجنٹس پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے، جس سے یہ عمل خطرناک اور غیر یقینی ہوتا ہے۔ تاہم امارات، گرانہ اور ایجنسی 21 کے مابین اس نئے تعاون کا مقصد ان سب کو تبدیل کرنا ہے۔

 

یہ گیم چینجر پلیٹ فارم برطانیہ کے رہائشیوں کو مقامی وکیلوں سے رابطہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو پاکستان میں کسی بھی جائیداد کی تصدیق اور قانونی حیثیت کی جانچ کر سکتے ہیں۔ یہ جدید نقطہ نظر سرمایہ کاروں کو قابل اعتماد معلومات اور اس یقین دہانی کے ساتھ بااختیار بناتا ہے، کہ انہیں سرمایہ کاری سے متعلق باخبر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

 

بالخصوص امارات اس اقدام میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر نمایاں ہے۔ پاکستان میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے عمودی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کے طور پر، امارات اپنی مہارت اور ریکارڈ کے ساتھ ایک بلین ڈالر سے زائد کے قابل ذکر پورٹ فولیوز اور 15 ہزار افراد کے مطمئن صارفین پر فخر کرتا ہے۔ لہٰذا سرمایہ کار اس بات پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ ایک معروف اور تجربہ کار پارٹنر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 

علاوہ ازیں یہ کہ اس نئے موقع کے فوائد، سہولت اور سلامتی سے بڑھ کر ہیں۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے دروازے کھولنے سے، برطانیہ کے باشندوں کے پاس بہت سے مالی مواقعوں کی دستیابی ممکن ہے۔ پاکستان کا مسلسل ترقی کرتا ریئل اسٹیٹ سیکٹر اسے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش آپشن بنا رہا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں جیسے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں پراپرٹی کی قیمتوں نے ترقی کی طرف رجحان ظاہر کیا ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ سرمائے میں اضافے کے امکانات کو یقینی بناتا ہے۔

 

مزید برآں، پاکستانی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں جائیداد کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور غیر ملکی خریداروں کو مراعات فراہم کرنا شامل ہیں۔ سرمایہ کاری کا یہ سازگار ماحول امارات، گرانہ ڈاٹ کام اورایجنسی 21 کی مہارت کے ساتھ برطانیہ کے رہائشیوں کو ممکنہ طویل مدتی مالی فوائد دے سکتا ہے۔

 

قابلِ فخر امر یہ ہے کہ اس جدید حل کے ساتھ برطانیہ کے سرمایہ کار اب دھوکہ دہی یا غیر یقینی صورتحال کے خوف سے بالاتر ہو کر پاکستانی ریئل اسٹیٹ کے منظر نامے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے۔ اس دلچسپ اور مفید اور دستیاب منصوبے کا حصہ بننے کا موقع ضائع نہ کریں

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago