Lifestyle

امارات ڈاؤن ٹاؤن، دارالحکومت کا وسیع اور جدید ترین مستقبل

کرۂ ارض کے وجود میں آتے ہی بنی نوع انسان نے اپنی بقاءکے لیے کاوشوں کا آغاز کیا۔ خوراک اور ضروری رہائش کی طلب نے انسان کو مستقل بنیادوں پر سوچ بچار کرنے پر مجبور کیا۔ اور یوں وہ پے در پے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتا بہت سے دور عبور کرتا چلا گیا۔ تاہم ضروریات زندگی کے کُھلتے نت نئے دروازوں نے انسان کی یہ جدوجہد جاری رکھی۔ اور طرزِ رہائش کے مختلف انداز اپناتے ہوئے تعمیر اور جدت کے موجودہ دور تک آ پہنچا۔ لہٰذا آج سے 70 سال قبل اگر آپ اس مقام یا زمین کا موازنہ کریں جہاں آپ اس وقت موجود ہیں، تو بلاشبہ آپ چونک جائیں گے۔ اسی طرح آنے والے 70 برسوں کا سوچیں تو امارات ڈاؤن ٹاؤن دارالحکومت کا وسیع اور جدید ترین مستقبل لیے آپ کے سامنے موجود ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

امارات ڈاؤن ٹاؤن کیا ہے؟

ڈاؤن ٹاون بلاشبہ وہ شاہکار پراجیکٹ ہے، جو نہ صرف جدید دارالحکومت کی طرف پہلا موزوں قدم ہے۔ بلکہ جدید معاشرتی تقاضوں میں ڈھلتی ایک بہترین شکل ہے۔ دارالاحکومت کے اس سب سے بڑے پراجیکٹ کو ’’رہائش، بزنس، شاپ اینڈ پلے‘‘ کے فلسفے پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لہٰذا رہائشی، تجارتی اور تفریحی مقامات کو یکجا کر کے، امارات ڈاؤن ٹاؤن نے ایک منفرد شہری ماحولیاتی نظام ترتیب دیا ہے، جو فعال اور جمالیاتی لحاظ سے خوشگوار ہے۔

 

امارات ڈاؤن ٹاؤن میں کیا ہے؟

 گرینڈ بازار کے 14 ایسے بازار جو روایت، ثقافت، قدیم اور جدید معیار پر بیش بہا خزانوں کی آماجگاہ ہے۔ جہاں بھابڑا بازار، اردو بازار، چائنہ مارکیٹ، نارنکاری بازار، بوہڑ بازار، صرافہ بازار، موچی بازار، پرفیوم سوک، پرانا قلعہ، بازار کلاں، مغل سرائے، راجہ مارکیٹ اور کوہاٹی بازار جیسے مشہور و معروف بازاروں کی تمام تر زینت ہے۔

 

سائبر مارکیٹ، امارات ڈاؤن ٹاؤن

دورِ جدید کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کے باعث آلہ جات اور ڈیوائسز اور دیگر استعمال نے دنیا بھر میں سائبر مارکیٹس کا پھیلاؤ بڑھا دیا ہے۔ جہاں ایک کلک میں مددگار ثابت ہونے سے لے کر پوری دنیا سے روابط کے بڑھاؤ کے لیے نت نئی ایجادات دستیاب ہوتی ہیں۔ امارات ڈاؤن ٹاؤن کی سائبر مارکیٹ پاکستان کی سب سے بڑی اور وسیع مارکیٹ ہے۔ جہاں تمام تر سائبر سہولیات بہترین اور معیاری کوالٹی پراڈکٹس کے ساتھ دستیاب ہیں۔ لہذا بین الاقوامی درجہ جات پر مشتمل یہ سائبر مارکیٹ اپنی مثال آپ ہے۔ جو اسلام آباد جیسے دارالحکومت میں آںے والے 70 سالوں تک تمام حل لیے موجود ہے۔

 

 

امارات سائبر مارکیٹ کی خصوصیات

امارات ڈاؤن ٹاؤن کی سائبر مارکیٹ ایک مضبوط انفراسٹرکچر پر مشتمل ڈیٹا سینٹرز، جدید فائر فالز اور مداخلت پر مشتمل اقدامات کی معلومات سے متعلق ہے۔ اس میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ماہرین اور دیگر ٹیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیٹا اور سسٹمز کی حفاظت کے بہترین طریقہ جات ہیں۔

مزید یہ کہ ٹیکنالوجیز کے لیے تحقیق اور ترقی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ وسائل کے اشتراک کے لیے تعاون کا فروغ سرفہرست ہے۔ اسی طرح اسٹارٹ اپس اور دیگر اقدمات کے فروغ کے لیے امارات سائبر مارکیٹ بین الاقوامی معیار پر مشتمل ہے۔ لہذا پاکستان میں ایک مضبوط سائبر ایکو سسٹم کی بدولت تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہے۔

 

امارات ڈاؤن ٹاؤن، 100 سے زائد فوڈ آؤٹ لیٹس

امارات ڈاؤن ٹاؤن میں فوڈ چینز کی وسیع شاخیں موجود ہیں، جو آپ کے ذائقوں، ذوق اور پسندیدگی کے ہر معیار پر پورے اترتی ہیں۔ لہٰذا ان فوڈ چینز میں فاسٹ فوڈ، پیزا چینز، کیفے، میکسیکن، ایشئین اور اطالوی چینز تک شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بیکری، سینڈوچز، سلاد، ڈیزرٹ اور سی فوڈز پر مشتمل متعدد چینز موجود ہیں۔ مزید براں علاقائی اور مقامی ذائقوں اور ڈشز پر بھی ریسٹورنٹس شامل ہیں۔

 

 

انٹیگریٹڈ میڈیکل سٹی، امارات ڈاؤن ٹاؤن

میڈیکل سٹی ایک جامع ہیلتھ کیئر کمپلیکس ہے جسے طبی خدمات، تحقیق، تعلیم اور معاونت کی سہولیات کی وسیع رینج فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں ایک مربوط میڈیکل سٹی کی کچھ اہم خصوصیات ہیں۔ جیسا کہ ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال، خصوصی کلینکس جن میں کارڈیالوجی، آرتھوپیڈیکس، پیڈیاٹرکس اور دیگر کلینک شامل ہیں۔اس کے علاوہ میڈٰیکل ریسرچ کی سہولیات، میڈیکل تعلیمی ادارے، بحالی مراکز اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ میں ادویات اور طبی سامان تیار کرنے کے لیے دوا سازی کی تیاری کے یونٹ شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر، ٹیلی میڈیسن اور بزرگوں کی نگہداشت کے مراکز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، زچہ و بچہ، ذہنی امراض کی سہولیات اور تشخیصی سینٹرز بھی میڈیکل سٹی میں شامل ہیں۔

 

 

ڈاؤن ٹاؤن امارات میں ہاسپیٹیلیٹی سروسز

شہر کے مرکز میں، امارات ڈاؤن ٹاؤن مہمان نوازی کی خدمات کی فراہمی، رہائشیوں، سیاحوں اور زائرین کے لیے شہری تجربے کو ایک نئے انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔ امارات ڈاؤن ٹاؤن انٹرنیشنل ہوٹل چین کورٹ یارڈ بائے میریٹ متعارف کرا رہا ہے۔

ہوٹل اور رہائش، ریسٹورنٹس اور کیفے، بارز اور نائٹ کلبز، تقریبات کے لیے کانفرنس اور ضیافت ہال موجود ہیں۔ اور یہی منفرد جگہیں اجلاس،کنوینشنز، شادیوں اور ثقافتی تقریبات کے لیے بہترین مقامات ہیں۔ علاوہ ازیں سیاحوں کے لیے لوکل مقامات کے نقشے، بروشرز اور مقامی پرکشش سیرو و سیاحت کے لیے معلوماتی مراکز موجود ہیں۔

 

ہاسپیٹیلیٹی میں دیگر خدمات

محفوظ اور معیاری نقل و حمل کے لیے ٹرانسپورٹ اور رائیڈ شیئر کی خدمات دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں ریٹیل اسٹورز، بوتیک اور شاپنگ کی خدمات مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ عجائب گھر، آرٹ، تاریخ اور مقامی ثقافت کی نمائش کرتے مراکز اور گیلریاں شامل ہیں۔ تھیٹر، تفریح اور لائیو پرفارمنس کے لیے مقامات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ پارکس، عوامی مقامات، صحت اور فلاح و بہبود کی سہولیات، فٹنس سینٹرز اور سپا سینٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی اور حفاظت، وائی فائی کنیکٹیویٹی اور دیگر ڈیجیٹل ضروریات کی آماجگاہ ہے۔

 

 

اربن فاریسٹ، امارات ڈاؤن ڈاؤن

امارات ریزیڈنسیز کے عقب میں اربن فاریسٹ موجود ہے۔ دو لاکھ سے زائد درخت امارات ڈاؤن ٹاؤن اربن فاریسٹ میں نصب کیے جا چکے ہیں۔ امارات ریذیڈنسیز ایک ہزار اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ لہٰذا ہر اپارٹمنٹ کے لیے پہلے سے 200 درخت لگائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں مزید پلانٹیشن جاری ہے۔ بلاشبہ سرسبز ماحول انسانی صحت کے لیے کسی بیش بہا خزانے سے کم نہیں۔ مزید یہ کہ قدرتی حُسن ذہنی اور دماغی صلاحیتیں اجاگر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ درخت اور سبزہ آلودہ فضاء کو ماحول سے دور رکھتے ہیں۔ سبزے کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی بقاءکے لیے نہایت موزوں ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago