جدت اور معیارکی بلندیوں کو چھوتا زمانہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ ایک بٹن دبا کر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے والا انسان اب ہر میدان میں جدید سہولیات اور خدمات کے حصول کا خواہاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتا دن نئے راستوں اور نئے اضافوں پر مبنی ہوتا ہے۔
تعمیراتی میدان نے جہاں جدید اصولوں کو اپناتے ہوئے بےحد ترقی حاصل کر لی ہے وہیں کچھ ضروری امر ایسے بھی ہیں جن پر مزید سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ امارات گروپ آف کمپنیز انہی ضروری عوامل کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد میں تعمیر کر رہے ہیں ایک ایسا منفرد اور پہلا تعمیراتی مال جس میں تمام اقسام کے بلڈنگ میٹیریل سے لے کر ڈیزائنرز اور ڈویلپرز تک کی سہولیات ایک چھت کے نیچے دستیاب ہیں۔ اس مال میں اینٹ، بجری، سیمنٹ اور دیگر مواد کے تمام معیار سے لے کر بہترین تعمیراتی مشوروں سے لیس ماہرین تک موجود ہیں۔
امارات بلڈرز مال تعمیراتی کاروبار، پروجیکٹ ڈویلپرز، انٹیریئر ڈیزائنرز اور عام لوگوں سے لے کر سرمایہ کاروں کی ایک وسیع فہرست فراہم کرتا ہے اور ان کی ضروریات اور سوالات کو سمجھتے ہوئے ان کی تمام الجھنوں کے حل اور خصوصی آلات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
امارات بلڈرز مال کم سے کم نرخوں پر محفوظ سرمایہ کاری کی پیشکش کرتا ہے۔
اس جدید مال میں باورچی خانے کی تنصیبات سے لے کر اعلیٰ اور معیاری فرنیچر اور جدید سینیٹری فٹنگ تک ہر چیز دستیاب ہے۔
یہ مال آپ کے گھر، دفتر اور کسی بھی عمارت کو صحیح معنوں میں ایک مکمل پیکیج پرمبنی حل فراہم کرتا ہے۔
انٹیریئر ڈیزائن سے متعلق ایک سے ایک میٹیریل اور مواد کے ساتھ بیرونی سجاوٹ سے جُڑے ہر ساخت اور ڈیزائن پر مبنی میٹیریل شامل ہے جس میں بین الاقوامی معیار پر مبنی ماربل ٹائلز، فرش اور دیواروں سے متعلق ڈیزائن اور تعمیراتی سامان دستیاب ہے۔
منفرد طرز پر مبنی امارات بلڈرز مال شاندار انفرااسٹرکچر سے لے کر سروسز کی اعلیٰ خدمات فراہم کرتا سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے کیونکہ یہ مال عام خریدار سے لے کر پراجیکٹ ڈویلپرز اور ڈیزائنرز تک کے لیے ایک وَن اسٹاپ شاپنگ مال ہے جو تمام تعمیراتی سہولیات اور مواد سے مزین ہے۔
امارت بلڈرز مال ڈی ایچ اے اسلام آباد کے ساتھ جی ٹی روڈ پر واقع ہے جہاں بآسانی رسائی ممکن ہے۔
گھر یا کسی بھی عمارت کی تعمیر کے لیے عمارتی سازو سامان کے انتخاب اور خریداری ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے جس کے لیے شہر کے مختلف بازاروں میں اچھے اور مناسب قیمت پر دستیاب مواد کی تلاش میں بھاگ دوڑ اور تھکا دینے والے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔
امارات بلڈرز مال نے ان تمام مسائل کا حل ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کر دیا ہے۔
یہ پراجیکٹ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور تمام متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ہے اور اسے ملک کے معروف ڈویلپرز امارت گروپ آف کمپنیز تیار کر رہے ہیں۔
بلڈرز مال اسلام آباد ریٹیل شاپس اور دفاتر کی فروخت کے لیے کئی قسم کی کمرشل پراپرٹی پیش کر رہا ہے۔
امارت گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بنا پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 5 سے زائد منصوبے شروع کر چکی ہے۔
امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں اپنے کام کی بنیاد ڈالی۔ اور پھر امارات بلڈرز مال کا آغاز ہوا۔
مزید برآں، امارت گروپ آف کمپنیز امارات بلڈرز مال کے ساتھ مال آف عریبیہ، گالف فلوراز اسلام آباد، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، فلورنس گیلریا، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم پراجیکٹس کی تیاری پر مصروفِ عمل ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…