Graana News

تعمیراتی مسائل کے تمام تر حل لیے ’امارات بلڈرز مال‘ افتتاح کے لیے تیار

اسلام آباد: امارات گروپ نے رواں ہفتے کے آخر میں 19 اگست کو ’امارات بلڈرز مال‘ کے افتتاح کا اعلان کر دیا ہے۔ ’ہفتۂ جشنِ آزادی‘ پر امارات گروپ نے وطنِ عزیز کے لیے پرعزم مہم کا آغاز کیا۔ اور ملک کی ترقی و استحکام میں اپنے مثبت کردار کی بدولت مسائل کا حل پیش کرنے میں مسلسل سرکرداں ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق امارات گروپ نے اپنے ایک منفرد پراجیکٹ ’امارات بلڈرز مال‘ کے افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اور رواں ہفتے جڑواں شہروں کو ایک منفرد تحفہ دینے کو تیار ہے، جس کا افتتاح بروز ہفتہ 19 اگست کو کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے امارات بلڈرز مال، یہ ایک ایسا مال ہے، جس میں تعمیرات سے متعلق تمام تر مٹیریل، سہولیات اور تجربہ کار ماہرین کی خدمات تک دستیاب ہیں۔

مزید یہ کہ مختلف نامور برینڈز اس مال کا حصہ ہیں۔ یہ مال آپ کے گھر، دفتر اور کسی بھی عمارت کو صحیح معنوں میں ایک مکمل پیکیج پرمبنی حل فراہم کرتا ہے۔

انٹیریئر ڈیزائن سے متعلق ایک سے ایک میٹیریل اور بیرونی سجاوٹ سے جُڑے ہر ساخت اور ڈیزائن پر مبنی آئٹمز شامل ہے۔ ان میں بین الاقوامی معیار پر مبنی ماربل ٹائلز، فرش اور دیواروں سے متعلق ڈیزائن اور تعمیراتی سامان دستیاب ہے۔

مین جی ٹی روڈ ڈی ایچ اے فیز 2 کے پہلو میں واقع امارات بلڈرز مال سرمایہ داروں اور خریداروں کے لیے وہ ون سٹاپ سلوشن ہے جو جڑواں شہروں کے رہائشیوں کا حق ہے۔ نیز ریٹیل دکانیں اور دفاتر ایک چھت تلے تمام تر تعمیراتی مسائل کا بہترین حل ہیں۔

اہم ترین یہ کہ امارات گروپ مال میں’ہینگ آؤٹ‘ کے نام سے ایک کیفے برینڈ متعارف کرا رہا ہے۔ تعمیراتی تھیم پر مبنی اس کیفے میں دنیا بھر کے نایاب مشروبات دستیاب ہیں۔ ماہِ اگست میں امارات بلڈرز مال کا افتتاح امارات گروپ کی وطن دوست کاوشوں کی نتیجہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago