Graana News

امارات بلڈرز مال نے ہائیر اور امباکو فرنیشرز کے تعاون سے خریداری کا نیا امتزاج متعارف کرادیا

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں تعمیرات اور انٹیریئر شاپنگ کا ایک ایسا مظہر، جو فخریہ طور پر دو اہم اشتراک کا اعلان کرتا ہے۔ یہ اپنے معزز صارفین کے لیے رہائش اور انٹیریئر شاپنگ کی نئی تعریف کا وعدہ ہے۔ ایک دلچسپ پیش رفت میں، پاکستان کے سب سے بڑے بلڈرز مال نے معروف برانڈز ہائیر اور امباکو فرنیشرز کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے پیش کردہ مختلف نوعیت کے پورٹ فولیوز کو تقویت ملتی ہے۔ جی ٹی روڈ اسلام آباد پر واقع، آئی بی ایم مال مثالی طور پر جڑواں شہروں کے رہائشیوں، اور خاص طور پر ڈی ایچ اے کے اطراف میں بسنے والوں کی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے واقع ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ہائیر: جدید آلات کے ساتھ گھروں کی اہمیت اجاگر کرتا برانڈ

امارات بلڈرز مال ہوم اپلائنسز میں عالمی رہنما ہائیر کا اپنے ممتاز شراکت داروں میں خیرمقدم کرنے پر بہت پرجوش ہے۔ ہائیر کے ساتھ تعاون صارفین کو جدید گھریلو آلات کی ایک جامع رینج تک رسائی فراہم کرنے میں اہم قدم ہے۔ ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنر، واشنگ مشین، مائیکرو ویوز، اوون اور سمال ڈومیسٹک اپلائنسز (SDA) پروڈکٹ لائن اور دیگر آلات جدید زندگی کے بہترین حل فراہم کرنے کے لیے امارات بلڈرز مال کے عزم کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔

امارات گروپ کے چیئرمین جناب شفیق اکبر نے اس تعاون کے بارے میں اپنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہمیں ہائیر کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو کہ جدت اور معیار کا مترادف ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں اپنے صارفین کی خریداری کے تجربے کو بڑھانے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ جدید ترین گھریلو آلات ترقیاتی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔”

جیسا کہ امارات بلڈرز مال تعمیرات اور گھر سے متعلق تمام ضروریات کے لیے ترجیحی مقام کے طور پر ترقی کرتا جا رہا ہے۔ ہائیر کو اس کے پورٹ فولیو میں شامل کرنا ان صارفین کے لیے ایک ہی مقام پر تمام حل فراہم کرنے کے عزم کو واضح کرتا ہے، جو گھریلو زندگی میں بہترین کارکردگی کے خواہاں ہیں۔

امباکو فرنیشرز: غیر معمولی فرنیچر کے ساتھ مقامات کو نمایاں کرتا ہے

ایک اور قابل ذکر تعاون میں، امارات بلڈرز مال فرنیچر کی صنعت میں ایک قابل اعتماد مقامی نام ایمباکو  Imbacoفرنیشرز کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہے۔ امباکو، فرنیچر کی ایک وسیع فہرست کے ساتھ دفتر، گھر، فیبرک اور انٹیرئیر سجاوٹ کے حل پیش کرتا ہے۔

اس تعاون کا مقصد صارفین کو ذاتی گھریلو آئٹمز پر مبنی جمالیاتی خوبصورتی اور ورک سپیس جیسے مقامات بہتر بنانے کے لیے مختلف نوعیت پر مبنی انتخاب اور اعلیٰ معیار کے حل فراہم کرنا ہے۔

گروپ ڈائریکٹر جناب فرحان جاوید نے اس تعاون پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’امباکو فرنیشرز کے ساتھ ہماری وابستگی ہمارے صارفین کے لیے ایک جامع مجموعہ تیار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ معیاری فرنیچر فراہم کرنے میں امباکو کی مہارت بغیر کسی رکاوٹ کے ہمارے امارات بلڈرز مال میں تمام ضروریات پر مشتمل مال بنانے کے وژن کے مطابق ہے۔‘‘

ان دو نئے اشتراک کے ساتھ، امارات بلڈرز مال تعمیرات، گھریلو رہائش اور انٹیریئر تزئین و آرائش میں جدت اور عمدگی کے مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتا جا رہا ہے۔ ہائیر اور امباکو فرنیشرز کے ساتھ شراکتیں مال کی پیشکشوں کو بلند کرنے کا وعدہ کرتی ہیں، جو صارفین کو ان کے گھروں اور دفاتر کے لیے بے مثال انتخاب اور غیر معمولی معیار فراہم کرتی ہیں۔ امارات گروپ اپنے قابل قدر سرپرستوں کے لیے خریداری کے مجموعی تجربے کو بڑھانے پر ان اشتراک کے مثبت اثرات کا منتظر ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago