عمارت بلڈرز مال: رگوں میں دوڑتے جذبہء تعمیر کا عکس

تعمیرات کسی بھی مُلک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی لیے ہماری زبان میں تعمیر و ترقی ہمیشہ ساتھ ساتھ استعمال ہوتے ہیں گویا لازم و ملزوم سمجھے جاتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ہم میں سے اپنے گھر کی خواہش کسے نہیں ہے۔ جن کا مکان نہیں اُنھیں کہیں کرائے کے گھر کا آسرا چاہیے۔ جن کے پاس کرائے کا مکان ہو اُنھیں اپنی چھت، اپنا سائبان درکار ہے اور جن کا اپنا گھر ہے اُنھیں یقیناً اس سے بہتر کی تلاش ہے۔ اِس نہ ختم ہونے والے سفر اور پل پل بدلتی صورتِ حال میں اگر کوئی چیز مستقل ہے تو وہ ہے عمارت سازی کے سامان کی ضرورت۔

 

 

لفظ عمارت سازی پر غور کیا جائے تو سنتے ہی ذہن میں مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک ایسے نام کا خیال آتا ہے جس کا جوڑ ہی جذبہء تعمیر سے ہے۔ جی ہاں، یہاں بات ہورہی ہے عمارت گروپ آف کمپنیز کی کہ جس کے پراجیکٹس اور اُن کی پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ آج ایمیزون آوٹ لیٹ مال، فلورنس گیلریا، گالف فلوراز اور مال آف عریبیہ کے نام زبان زد عام ہیں۔

لفظ عمارت سازی سنتے ہی فوراً ذہن کنسٹرکشن مٹیریل کے لیے کی جانے والی بھاگ دوڑ کی بھی منظر نگاری کرنے لگتا ہے۔ گھر کی تعمیر کو ہی اگر دیکھ لیا جائے تو کچن کی بناوٹ کا سامان لینے ایک جگہ جانا، فلورنگ مٹیریل لینے کے لیے دوسری جگہ کا انتخاب کرنا اور اندرون خانہ کی سجاوٹ کے لیے کسی تیسری جگہ کا رُخ کرنا۔ یہ سب سوچتے ہی ذہن میں یہ بھی خیال آتا ہے کہ کاش کبھی ایسا ہو کہ گھر کی تعمیر میں درکار تمام اشیاء کسی ایک جگہ مل جائے اور انسان کا وقت اور پیسہ دونوں بچ جائیں۔

اب کی بار مگر آپ کو عمارت سازی سے جُڑی ہر بھاگ دوڑ سے بچانے کے لیے آ گیا ہے پاکستان کا سب سے بڑا اور منفرد بلڈرز مال جو کہ ہے عمارت بلڈرز مال۔

یہ مال منفرد اس ضمن میں ہے کہ یہ آپ کو تعمیر سے جُڑی ہر ضرورت کے تمام حل فراہم کرے گا اور وہ بھی ایک ہی چھت تلے۔

 

لوکیشن

اِس مال کی لوکیشن کا اگر ذکر کرلیا جائے تو یہ مین جی ٹی روڈ پر نزد ٹی چوک واقع ہے۔

 

یہ مال آپ کو جڑواں شہروں میں موجود ایک بڑے کمرشل حب میں مِلتا ہے جو کہ نہ صرف ایمیزون مال، فلارنس گیلریا اور گیگا مال کے قریب واقع ہے بلکہ جی ٹی روڈ پر ہونے کی وجہ سے جڑواں شہروں میں سے کہیں سے بھی آسانی سے یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔

 

سرمایہ کاری کا موقع

یہ عمارت گروپ آف کمپنیز کا چھٹا پراجیکٹ ہے۔ یہاں محض 17 لاکھ روپے سے آپ اپنی سرمایہ کاری کا آغاز کر سکتے ہیں اور شہر کے تیز ترین فروخت ہونے والے پراجیکٹ میں حصہ لے کر اپنے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

 

 

یہاں سرمایہ کاری پر ملے گا آپ کو ایک سال کا آسان اقساط پلان، کرنی ہوگی محض 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی ادائیگی، ملےگا 25 فیصد سے زائد یقینی منافع کا وعدہ اور دستیاب ہوگی آسان بائی بیک پالیسی۔

 

کچھ ذکر دستیاب سہولیات کا

یہاں پر دستیاب سہولیات یعنی ریٹیل آپشنز میں شامل ہیں

لائٹنگ کا ساز و سامان

عمارت بلڈرز مال میں آپ کو ملے گی لائٹنگ کی بہترین آپشنز۔ آپ چاہے گھر کی چھت سے آویزاں کوئی خوبصورت فانوس خریدنا چاہیں یا آپ کو بہترین وال لائٹس کی تلاش ہو، آپ اپنے گھر کو فویئر لائٹس سے سجانا چاہیں یا محض روز مرہ کی ضروریات کے لیے کوئی بلب خریدنا چاہیں، یہاں ملےگا سب مگر انتہائی سستے داموں میں۔

سینیٹری فٹنگ

باتھ رومز سے متعلق تمام اشیاء بھی یہاں آپ کو کم نرخوں پر دستیاب ہوگی۔ اشیاء بھی ایسی کہ آپ کا خریدنے کو دل بھی چاہے گا، خریدنے کے بعد اپنے خرچ شدہ پیسوں پر خوشی بھی ہوگی اور روز مرہ کے استعمال میں دل کو طمانیت اور سکون کا احساس بھی ہوگا۔

کچن کا سامان

آپ کے باورچی خانے کو تیار کرنے کے لیے ہر طرح کی ٹائلوں، نلکوں، اسمارٹ آلات، شیلف اور الماریوں سمیت یہاں ملےگا آپ کو ہر آپشن ایک وسیع ورائٹی کے ساتھ۔
اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ عمارت بلڈرز مال آپ کی ہر طرح کی ضرورت پوری کرنے کو بالآخر آ رہا ہے۔

 

 

فرش کا سامان

عمارت بلڈرز مال حیرت انگیز طور پر سستے نرخوں میں آپ کو اپنا فرش سجانے کے آپشنز بھی فراہم کرے گا۔ آپ کو گھر کی فلورنگ کے لیے سخت لکڑی درکار ہو، قالین سازی کا سامان چاہیے ہو، پرتعیش وینائل کی تلاش ہو یا آپ ٹائل لیمینیشن کروانا چاہیئں، یہ سب اور بہت سے اعلی معیار کے آپشنز ملیں گی آپ کو ایک ہی چھت کے نیچے انتہائی آسانی سے۔

 

آپ اپنی ریٹیل آوٹ لیٹ کے مالک بن سکتے ہیں

اگر آپ تعمیراتی شعبے کا حصہ ہیں اور اپنی آمدنی میں اضافے کے لئے صحیح مواقع کی تلاش میں ہیں تو عمارت بلڈرز مال میں سرمایہ کاری آپ کے بہترین کل کی ضمانت اور ایک اعلیٰ ترین آپشن ہے۔ عمارت بلڈرز مال میں آپ اپنی ریٹیل آوٹ لیٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔

 

 

یہ موقع پاکستان کے سب سے بڑے بلڈرز مال میں اپنے کاروبار کو چلانے کا ہے جو تمام تعمیراتی سامان کا مرکز بننے کے لئے تیار ہے۔ چاہے آپ امپورٹڈ میٹریل یا مقامی مصنوعات بیچتے ہوں، چاہے آپ شوروم قائم کریں یا کوئی مشاورتی فرم، عمارت بلڈرز مال ایک بہترین انتخاب یعنی ایک آل اِن ون پلیٹ فارم ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago