اسلام آباد: پاکستان کے شہریوں کے لیے ہمیشہ سے قابلِ قدر خدمات فراہم کرنے میں امارات اور گرانہ ڈاٹ کام نے منفرد کردار ادا کیا۔ اور اب ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی (HBFC) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے شہریوں کو آسان اور سستی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس شراکت داری کا مقصد لاتعداد پاکستانیوں کو آسان ماہانہ اقساط ’’ایزی منتھلی انسٹالمنٹ‘‘ (EMI) کے ذریعے گھر کا مالک بننے کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس سے ملک بھر کے خاندانوں کے لیے اپنی ذاتی رہائش کے لیے جگہ کا حصول آسان ہو گا۔
پاکستان میں رہائش کی استطاعت ایک دیرینہ چیلنج رہا ہے۔ اور یہ نیا اتحاد گھر کی ملکیت کو مزید قابل رسائی بنا کر ایک گیم چینجر عمل ثابت ہوگا۔
گرانہ ڈاٹ کام اور امارات بلاشبہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے معروف لیڈرز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ اور اس بار یکجا مہارت سے وسیع پیمانے پر ایسے پراجیکٹس پیش کرنے کو تیار ہیں جو گھر حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی ضروریات اور ترجیحات پر پورا اترتے ہیں۔
امارت گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ہم ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ساتھ اس تبدیلی کے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ ہمارا مقصد لچکدار EMI آپشنز پیش کرتے ہوئے ایسی سستی رہائش کی نئی طرز متعارف کرانا ہے، جو ہمارے قابل قدر صارفین کی مالی صلاحیتوں کے مطابق ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’’امارات گروپ کے غیر معمولی پراجیکٹس اور ایچ بی ایف سی کی مالی مہارت کے ساتھ، ہم گھر کے مالکانہ حقوق کے حصول کو ہر ایک کے لیے ہموار اور خوشگوار تجربہ بنانے کے لیے پراعتماد ہیں۔‘‘
گراںہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ نہ صرف پاکستان کا متوسط طبقہ بلکہ ہر شخص ہماری اس کاوش سے مستفید ہو۔ اور چاہتے ہیں کہ اپنے گھر کی خواہش رکھنے والا ہر خواہشمند فرد گھر حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ کیونکہ ان کا آسان حصول ہی ہماری کامیابی ہےــ‘‘
سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اور وطنِ عزیز سے اپنی وابستگی کے طور پر امارات، گرانہ ڈاٹ کام اور HBFC اپنے گھر کی ملکیت کے سفر میں صارفین کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد مالیاتی مشاورت سے لے کر پراجیکٹ کے انتخاب اور بروقت قبضے تک شفافیت پر مبنی ایک ہموار راستہ اور تجربہ بنانا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔