اسلام آباد: امارات گروپ آف کمپنیز نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ایمزون بزنس سینٹر پر مجموعی طور پر 44 ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا۔
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب جی ٹی روڈ پر واقع جدید طرزِ تعمیر کے شاہکار ایمزون مال پر منعقد کی گئی ۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ اس موقع پر امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبداللہ محمود، چیئرمین اسلام آباد بار کونسل قاضی عادل، اسسٹنٹ کمشنر رورل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم چوہدری رؤف ، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، شرجیل اے احمر اور تیمور عباسی سمیت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے حکام کے علاوہ امارات گروپ کی انتظامیہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
راولپنڈی کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ایمزوں مال میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے لیے عمارت کے لیے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں منازل مختص کر دی گئی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے ٹیکنالوجی انڈسٹری کو درکار جدید ترین سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے امارات گروپ کو ایمزون مال میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے آئی ٹی ماہرین اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ ساتھ نہ صرف سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ غیر مکی سرمایه کاری کیلئے نئی راہیں ہموار ہونے کے علاوہ روزگار کے بھی وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔
امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر کا تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی یافتہ ممالک کی مہارتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکتا ہے کیونکہ آگے چل کر تمام کاروباری سرگرمیوں کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے پیش نظر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک ترقی پسند اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کا ثبوت آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات ہیں۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سربراہ عثمان ناصر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کا ثبوت آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات ہیں۔ آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت انتہائی ضروری ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں آئی ٹی کے تعلیمی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی جانب اہم قدم ہے۔ آئی ٹی واحد شعبہ ہے جہاں باعزت روزگار کے مواقع بے شمار اور آمدنی لامحدود ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…