لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی تجاوزات مسمار کر دیں۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق جمعرات کے روز کیے گئے آپریشن میں فیروزپور روڈ اور کالج روڈ پر نجی رہائشی منصوبوں کی جانب سے تعمیر کی گئی غیر قانونی تجاوزات مسمار کی گئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر عمل میں لایا گیا۔ نجی رہائشی منصوبوں کی غیر قانونی تعمیرات کے علاوہ کہنہ فلائی اوور اور کانیکر روڈ پر واقع غیرقانونی تعمیرات بھی مسمار کر دی گئیں۔
یہ آپریشن ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے اسٹاف کے علاوہ پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔