وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بتایا کہ سیکٹر ڈی 12 اور 13 میں گرین بیلٹس پر قائم کی گئی غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق سیکٹر D-12 اور D-13 کی گرین بیلٹس پر غیرقانونی تعمیراتی سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران مذکورہ گرین بیلٹ کے ایک طرف سے 15 ریت، بجری اور اینٹوں کی بنیادوں کو مسمار کیا گیا اور تعمیراتی سامان سے لدے چار ڈمپر بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
مزید برآں، باقی ماندہ تجاوزات کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ گرین بیلٹ سے تمام ملبہ ہٹا کر سرکاری زمین خالی کر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…