اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں قائم 47 غیرقانونی تعمیرات سیل کر دیں۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمارات سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی تھیں۔
مذکورہ علاقہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں کی حدود میں آتا تھا۔ حکام کے مطابق سی ڈی اے نے صرف اپنی حدود میں قانونی کاروائی کی۔
اس سے قبل رواں سال جون میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سی ڈی اے کو حکم جاری کیا گیا تھا کہ مذکورہ سیکٹر میں وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے عین مطابق قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق گذشتہ روز سی ڈی اے کے ڈائریکوریٹ آف بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ کی جانب سے آپریش گرینڈ سیلنگ آپریشن کیا گیا جس میں 47 غیرقانونی عمارات سربمہر کی گئیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…