Everyday News

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو کار پارکنگ مسائل سے نمٹنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو کار پارکنگ سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وہ کار پارکنگ کی جگہوں بالخصوص کار شو رومز کے آس پاس کے دیرینہ مسائل حکل کرے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سیکٹرز G-8  اور G-9 میں شو رومز کو ڈی سیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جنہیں CDA نے عدم تعمیل کی وجہ سے سیل کر دیا تھا۔ سی ڈی اے کے قانونی نمائندے، حافظ عرفات نے دلیل دی کہ عوام کو ان شو رومز کے قریب پارکنگ تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی، کیونکہ ڈیلرز نے دستیاب جگہوں میں سے بیشتر پر قبضہ کر لیا تھا۔ لہٰذا جسٹس ستار نے سی ڈی اے کی رپورٹ اور جواب کا جائزہ لینے کے بعد اسلام آباد میں کاروباری اداروں اور رہائشیوں کے لیے پارکنگ کے مناسب انتظامات کی کمی کو نوٹس لیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے پارکنگ کے لیے موثر ریگولیٹری فریم ورک کی عدم موجودگی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے عوامی پارکنگ کی جگہوں کے استعمال کی بنیاد پر کاروبار کو سیل کرنے سے متعلق سی ڈی اے کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960 کے مطابق نہیں ہے۔ عدالت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ٹریفک) کو سڑکوں اور نامزد پارکنگ ایریاز پر گاڑیوں کی پارکنگ سے متعلق قانونی فریم ورک کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔

مزید برآں، عدالت نے سی ڈی اے کے چیئرمین اور پلاننگ ممبر سے کہا ہے کہ وہ شہریوں اور کاروباری اداروں کی پارکنگ کی ضروریات کے ساتھ ساتھ پارکنگ کی مناسب جگہوں کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کریں۔

جسٹس بابر ستار نے پارکنگ کے مسئلے کا طویل المدتی حل نکالنے کے لیے چیئرمین سی ڈی اے، درخواست گزاروں کے نمائندوں اور ٹریفک پولیس حکام کے درمیان ملاقات بھی طلب کی ہے۔ اور سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ مختلف مارکیٹوں میں پارکنگ کی جگہوں پر قبضہ کرنے پر 117 کار شو رومز کو سیل کیا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago