Everyday News

آئی ایف سی کی تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پاکستان میں 68 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے گذشتہ مالی سال 2022ء کے دوران پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور تجارت کے فروغ کے لیے مختصر اور طویل مدتی فنانسنگ میں مجموعی طور پر 68 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے گذشتہ مالی سال کے دوران میں پاکستان میں اپنے تجارتی فنانسنگ پروگرام کا حجم دو گنا بڑھایا تا کہ درآمدای سرگرمیوں کو استحکام اور کورونا جیسے وبائی مرض کے بعد تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

مذکورہ پروگرام تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے، زراعت اور خوردنی اجناس کے پیداواری شعبوں کو تقویت بخشنے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں اور صِنفی تنوع کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں متعارف کرایا گیا۔

آئی ایف سی نے پاکستان میں یکم جولائی 2021ء سے 30 جون 2022ء کے درمیان مختصر اور طویل مدتی فنانسنگ میں تقریباً 680 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اس کو فعال بنایا۔

سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ آئی ایف سی نے پرائیویٹ سیکٹر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کلیدی شعبوں میں فنانسنگ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری اور اپ اسٹریم پروجیکٹس کا آغاز کیا جن میں دو تاریخی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔

آئی ایف سی نے کراچی میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی تشکیل کے لیے صوبہ سندھ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جبکہ کارپوریشن نے خیبرپختونخوا کی حکومت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے 500 بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتال بنانے میں بھی سرمایہ کاری کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago