Everyday News

آئی سی سی آئی کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش ٹیکس مسائل کے حل پر زور

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ریئل اسٹیٹ پر زیادہ ٹیکسز کو معقول بنانے کے لیے رئیلٹرز کو مشاورت میں شامل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن (IEAA) اور فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان (FORP) کے اشتراک سے ICCI کی جانب سے مشترکہ طور پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ٹیکس مسائل پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے پرکشش مراعات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

سیمینار کے دوران اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان رئیلٹرز کے صدر سردار طاہر محمود نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش اہم ٹیکس سے متعلق مسائل پر زور دیا۔

مزید یہ کہ انہوں نے Sec-7E کے تحت غیر منقولہ اثاثوں کی آمدنی پر 1فیصد ٹیکس کے تباہ کن نتائج کو بھی اجاگر کیا۔ اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو تباہی سے بچانے کے لیے اسے فوری طور پر واپس لینے پہ زور دیا۔

علاوہ ازیں فیڈریشن آف پاکستان رئیلٹرز کے صدر سردار طاہر محمود نے فائلر اور نان فائلر خریداروں اور فروخت کنندگان پر ود ہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ملک کے ٹیکس ریونیو میں اضافے کے بجائے ٹیکس چوری کا باعث بن سکتے ہیں۔

نیز انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے اس پر نظر ثانی نہ کی گئی تو رئیلٹرز ان زبردستی ٹیکس اقدامات کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔

اس کے علاوہ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر لگائے گئے زیادہ ٹیکس واپس لے، جس کا مقصد معیشت کو مزید مشکلات سے بچانا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago