اسلام آباد: مارکیٹس میں ترقیاتی کاموں سے متعلق آئی سی سی آئی کی سی ڈی اے بورڈ سے ملاقات

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے اپنے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ ممبران سے اسلام آباد کی مارکیٹس میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن وسیم حیات باجوہ نے کی جبکہ سی ڈی اے بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

 

احسن ظفر بختاوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق مارکیٹوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے پر سی ڈی اے کے چیئرمین نورالامین مینگل کی تعریف کی۔

نیز انہوں نے ترقیاتی کاموں کی ضرورت پر زور دیا۔ جیسا کہ پارکنگ لاٹس کی تعمیر، سڑکوں کی کارپٹنگ، پرانے سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی تبدیلی، فٹ پاتھ کی مرمت، فلٹریشن پلانٹس اور عوامی بیت الخلاء کی تعمیر۔

 

آئی سی سی آئی کے صدر نے تجویز پیش کی کہ F-6 مرکز، F-7  مرکز، G-9  مرکز، آبپارہ مارکیٹ، میلوڈی مارکیٹ، بلیو ایریا، F-10  مرکز، اور I-8 مرکز میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں۔ اور اس عمل کو بتدریج دیگر مارکیٹس تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز ان مسائل کو حل کرنے میں سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کریں گی۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن وسیم حیات باجوہ نے جواب میں اس بات کی تصدیق کی کہ آئی سی سی آئی کے تجویز کردہ ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔ ہر مارکیٹ ترقیاتی کاموں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک فوکل پرسن کو نامزد کیا جائے گا۔

 

نیز انہوں نے بازاروں میں تجاوزات کے معاملے پر بھی بات چیت کی جسے باہمی اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔ آئی سی سی آئی کے وفد میں اسلام آباد کی بڑی مارکیٹوں کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے سی ڈی اے بورڈ ممبران کو اپنی اپنی مارکیٹوں میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں مفید تجاویز دیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top