Everyday News

ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے پر بھاری ٹیکس کم کیا جائے۔ صدر آئی سی سی آئی

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے پر بھاری ٹیکس کم کرے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق، صدر آئی سی آئی کے نزدیک اس طرح کے اقدام سے قلیل مدت میں 5 سے 6 بلین امریکی ڈالرز کی نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ اقدام اقتصادی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید یہ کہ ایک اسٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران صدر احسن ظفر بختاوری نے اس بات پر زور دیا کہ 70 کے قریب متعلقہ صنعتیں اپنی کاروباری سرگرمیوں کے لیے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے پر انحصار کرتی ہیں۔ لہذا، اس شعبے کی ترقی کو فروغ دینے سے تمام متعلقہ صنعتوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کو تحریک ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ تاہم، بھاری ٹیکسوں کے نفاذ سے غیر ملکی ترسیلات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں معاشی خلا پیدا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات میں جمود پیدا ہوا ہے، جس سے بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کہ ان مسائل کے حل کے لیے، بختاوری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کم کرے۔ غیر منقولہ جائیداد سے ڈیمڈ انکم پر ٹیکس واپس لے۔ اور اس شعبے کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago