اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ انتظام اسلام آباد میں بڑے پیمانے میں شجر کاری مہم جاری ہے۔
سی ڈی اے افسران کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے نے متعدد ہائی ویز، گرین بیلٹس اور پارکس میں 40 لاکھ سے زائد درخت لگائے تاکہ شہرِ اقتدار کے گرین کوور کی بحالی ہوسکے۔
سی ڈی اے نے فاطمہ جناح پارک، ڈپلومیٹک انکلیو، سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو، ٹینتھ ایونیو، مارگلہ روڈ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک اور اسلام آباد ہائی وے پر خصوصاً چھ فٹ سے زائد کے درخت لگائے۔
علاوہ ازیں متعدد جگہوں پر میاواکی جنگلات کا قیام بھی کیا جارہا ہے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بہتر انداز میں نمٹا جاسکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔