Everyday News

سی ڈی اے رواں ماہ شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کیلئے پُرعزم

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے رواں ماہ مارچ میں دارالحکومت کی آرائش اور ترقیاتی کاموں کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کے تحت شہر کی آرائش اور مختلف سیکٹرز میں زیرِ التوا کاموں کی تکمیل کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے سیکٹر I-15 کے 4 ہزار ہاوسنگ یونٹس کا قبضہ الاٹییز کے سپرد کرے گا۔ جبکہ سیکٹر E-12 کے دو سب سیکٹرز میں تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔ اسلام آباد میں انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ شہر کے نواحی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں کی پختگی جبکہ پارکس اور گراونڈز کی تعمیر کے لیے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید یہ کہ سی ڈی اے کے ذرائع آمدن بڑھانے کے لیے ریسورس مینجمنٹ کا شعبہ، بلڈنگ کنٹرول اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرکی ایجسنیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یہ دونوں شعبے ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکسیشن پر کام کریں گے۔
میڈیا سے تعارفی نشست میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ جبکہ دارالحکومت میں بس ٹرمینل کا ڈیزائن اور تیز ترین سفری سہولت کے لیے سبسڈی سے پاک پرائیوٹ شعبے کے تعاون سے ایکسپریس سروس کا اجراء کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اسلا م آباد کے دیہی علاقوں میں گلیوں ، سڑکوں کی پختگی ، پارکس و گراونڈز کی تعمیر کے لیے سی ڈی اے نے 10ارب روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے۔ اور بدھ کے روز ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں اس کی منظوری بھی دے دی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Laila Waqar

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago