Decoration

قالین کے استعمال سے کمرے کی کشادگی کیسے ممکن

قالین شاہانہ شوق سمجھا جاتا ہے اور اس کا استعمال گھر کو جاذبِ نظر بنا دیتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کمرے کو کشادہ دِکھانے کے لیے آپ قالین کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر میں موجود قالین، گھر کے مکینوں کے لیے سکون اور راحت کا باعث بنتا ہے۔ یہ نہ صرف گھر کے وقار میں اضافہ کرتا ہے بلکہ آپ کے اعلیٰ ذوق کی بھی گواہی دیتا ہے۔

اگر آپ کسی نئے گھر یا اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بِنا کسی اضافی تزئین و آرائش کے آپ کا گھر کشادہ دکھائی دے تو موزوں قالین کے انتخاب سے یہ باآسانی ممکن ہو سکتا ہے۔

آئیے آپ کو اس حوالے سے اہم معلومات سے آگاہی دیتے ہیں۔

درست سائز کا انتخاب

لوگ اکثر قالین کی خریداری میں جس مرحلے پر غلطی کرتے ہیں وہ ہے درست سائز کا انتخاب۔

اگر آپ ایسے قالین کا انتخاب کرتے ہیں جو سائز میں کمرے کی نسبت نہایت چھوٹا ہو تو یہ آپ کے کمرے کو بے ترتیب دکھائی دینے کا باعث بنے گا۔

اسی طرح کمرے کی مناسبت سے بہت ہی زیادہ بڑے سائز کا انتخاب کرنا بھی کمرے کو چھوٹے سائز کا دِکھانے کا باعث بنتا ہے۔ اسی لیے موزوں سائز کا انتخاب کرنا نہایت ضروری ہے۔

موزوں سائز کے لیے آپ کو کمرے میں فرنیچر کی جگہ کو ذہن میں رکھنا ہو گا۔ اکثر انٹیریئر ڈیزائنر یہ مشورہ دیتے ہیں کہ فرنیچر کو دیوار سے چند انچ کی دوری پر رکھا جائے تاکہ تنگی کا احساس نہ ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے بڑے فرنیچر یعنی صوفہ کی اگلی دو ٹانگیں اور چھوٹے فرنیچر یعنی چھوٹی ٹیبل کی چاروں ٹانگیں قالین کے اوپر موجود ہوں تو ہی کمرے میں کشادگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

قالین کو کہاں رکھا جائے؟

قالین کو رکھنے کی مناسب جگہ کا انتخاب ایک لازم امر ہے۔ کمرے کے فرنیچر رکھنے کی ترتیب کا قالین کے سائز سے براہِ راست تعلق ہے۔

اگر آپ کے گھر کا فرش لکڑی کا ہے یا کسی اور پُرکشش قسم سے تعلق رکھتا ہے تو اسکی خوبصورتی کی نمائش کے لیے چھوٹے سائز کے قالین کا انتخاب کیا جا سکتا ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ اس عمل میں کمرے کی ترتیب کا بھرپور خیال رکھا جائے۔

قالین کو رکھنے کا انتخاب کمرے کے سائز کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے یہ اصول وضع کیا گیا ہے کہ قالین کے اطراف سے 8 سے 24 انچ کی جگہ چھوڑ کر اس کو کمرے میں کسی بھی جگہ پر رکھا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر آپ چھوٹے کمرے کے لیے قالین خرید رہے ہیں تو ایسے قالین کا انتخاب کیجیے جو تمام اطراف سے 8 انچ کی جگہ خالی چھوڑے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ بڑے کمرے کے لیے ایسے قالین کا انتخاب کر سکتے ہیں جو جو تمام اطراف سے 24 انچ تک کی خالی جگہ چھوڑے۔ صرف اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ قالین کمرے کے عین وسط میں رکھا گیا ہو۔

موزوں رنگ کا انتخاب

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کمرہ روشن اور کشادہ دکھائی دے تو رنگین قالین کا انتخاب کیجیے۔ اس مقصد کے لیے ماہرین کی جانب سے ہلکے رنگوں کا انتخاب تجویز کیا جاتا ہے اور گہرے رنگوں کی ماہرین کی جانب سے ممانعت کی جاتی ہے کیونکہ یہ کمرے کو چھوٹا دِکھانے کا باعث بنتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ انتہائی ہلکے یا سفید رنگ کا انتخاب کیا جائے۔

اپنے کمرے کے لیے پیسٹل رنگوں کا انتخاب کریں جو آنکھوں کو نزاکت اور نفاست سے مزین احساس فراہم کرتے ہیں۔ پیسٹل رنگ کا قالین گہرے رنگ کے فرنیچر کے ساتھ نہایت دلفریب لگے گا۔ کیونکہ ہلکے رنگ روشنی منعکس کرتے ہیں اور یوں کمرے کو کشادگی کا احساس دلانے کا باعث بنتے ہیں۔ آپ ایک سے زائد رنگ والے قالین کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جیسے کہ ہلکے اور گہرے رنگ کے قالین کا امتزاج بھی کمرے کی کشادگی کے ساتھ ساتھ اس کی تزئین و آرائش میں اضافے کا بھی باعث بنتا ہے۔

یہ بات بھی مدِ نظر رکھنا ضروری ہے کہ اگر کمرے کے دیواریں اور فرنیچر ہلکے رنگ کے ہیں تو گہرے رنگ کے قالین کا اتنخاب کیا جانا چاہیے۔ یہ کمرے میں توجہ کا مرکز بنے گا اور کمرے کے مکمل منظر کو دیکھنے والوں کے لیے دیدہ زیب بنا دے گا۔

قالین کا ڈیزائن

عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ڈیزائن سے مزین قالین کمرے کے منظر کو تنگ دِکھلانے کا باعث بنتا ہے جبکہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔ ایسا کوئی اصول بھی وضع نہیں ہے کہ مخصوص ڈیزائن کے قالین کا انتخاب کرنا لازم ہے۔ صرف اس بات کا دھیان رکھا جانا چاہیے کہ قالین کے ڈیزائن کا سائز کمرے کے سائز کی مناسبت سے موزوں لگے۔ اکثر انٹیریئر ڈیزائنر بڑے کمروں کے لیے بڑے سائز اور چھوٹے کمروں کے لیے چھوٹے سائز کے ڈیزائن سے مزین قالین منتخب کرنے کی تجویز دیتے ہیں لیکن یہ بھی کوئی مقررہ اصول نہیں ہے۔

اس لیے ماہرین کی جانب سے یہ ہدایت کی جاتی ہے قالین کے ڈیزائن کا اتنخاب فرش کی کشادگی اور فرنیچر کی ترتیب سے مطابقت رکھتا ہو۔ اگر آپ کے کمرے میں مختلف سائز کا فرنیچر موجود ہے تو ایسے قالین کا انتخاب جو بڑے سائز کے ڈیزائن سے مزین ہو، آپ کے کمرے کو مزید چھوٹا دکھانے کا باعث بنے گا۔

اگر آپ ایک چھوٹے سائز پر محیط کمرے کے لیے بڑے ڈیزائن والے قالین کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ آپ کے کمرے کے منظر کو کشادگی فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔

اعلیٰ ذوق انتخاب میں کتنا اہم

انسان کا جمالیاتی ذوق زندگی کے مختلف مراحل میں انتخاب آسان بنا دیتا ہے۔ اگر آپ اعلیٰ ذوق کے مالک ہیں تو نہ صرف ذاتی معاملات میں بہترین انتخاب کر پاتے ہیں بلکہ آپ کی فیملی اور دوست احباب بھی خریداری کے معاملات میں آپ ہی سے مشورہ لیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اعلیٰ ذوق نہیں رکھتے تو بہتر یہی ہے کہ آپ خریداری کے لیے انتخاب اپنی مرضی کے بجائے کسی ایسے شخص کے مشورے سے کریں جو اعلیٰ جمالیاتی ذوق کا حامل ہو۔

گھر کے کسی بھی حصے کے لیے بہترین اور موزوں قالین کا انتخاب بھی آپ کے جمالیاتی ذوق پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے کمرے کو ہمہ وقت کشادہ اور خوبصورت دِکھلانا چاہتے ہیں تو آپ کا انتخاب بھی بہترین ہونا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی اپنی پسند بھی بہترین ہو وگرنہ آپ کا انتخاب آپ کی امیدوں پر پانی بھی پھیر سکتا ہے۔

اگر آپ اپنی چوائس یا انتخاب سے مطمئن نہیں تو پریشانی کی بات نہیں، آپ کسی پروفیشنل انٹیریئر ڈیزائنر کے مشورے سے اپنے گھر کے لیے بہترین انتخاب بخوبی کر سکتے ہیں۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو موزوں قالین کے استعمال سے کمرے کو کشادہ اور پُرکشش بنانے کے لیے اہم معلومات فراہم کیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر آپ اپنا انتخاب باآسانی کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago