گھر کی تعمیر کا آغاز کیسے کیا جائے؟

گھر کی تعمیر ہر صورت ایک مُشکِل فیصلہ ہے۔ خصوصاً اس مہنگائی کے دور میں تو یہ فیصلہ نہ صرف مزید مُشکِل ہوجاتا ہے بلکہ ایک اِنسان کی زندگی میں اتنی ہی اہمیت بھی اختیار کرلیتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مکان کی تعمیر مرحلہ وار ہوتی ہے۔ پلاٹ خریدنے سے لے کر اپنا گھر تعمیر کرنے تک، بجٹ کا اطمینان کرنے سے لے کر پیسے ٹھیکیدار کے حوالے کرنے تک، مٹیریل کا انتخاب کرنے سے نقشہ سازی کرنے تک اور پھر اُسی نقشے کو حقیقی رنگ دینے تک گھر بنانے میں بہت سے ایسے مراحل آتے ہیں کہ جو ایک مکان مالک کو درپیش ہوتے ہیں۔

آج کی تحریر بھی ایسے ہی مراحل کے بارے میں ہے مگر اس تحریر میں توجہ خصوصاً گھر بنانے سے پہلے کے اسٹیج کی جانب مرکوز ہوگی کہ گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے کون کون سے مراحل پیش آتے ہیں، کب کیا فیصلہ لینا چاہیے اور تعمیر کی شروعات کیسے جائے۔

 

بجٹ، گھر کی تعمیر کا سب سے اہم پہلو

گھر کی تعمیر کا پہلا قدم یقینی طور پر اُس کی بجٹنگ یعنی مختلف جگہوں پر صرف ہونے والی رقم کا حساب کتاب کرنا ہے۔ بجٹنگ میں آپ اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کتنی رقم کام کے شروع میں دینی ہوگی، کتنی ادائیگیاں کام کے دوران اور کتنی کام کے بعد ادا کرنی پڑیں گی۔

 

 

آپ گھر کی تعمیر کے لیے کسی پروفیشنل ڈیزائنر کی خدمات لے رہے ہیں یا پھر ‘سیلف بلڈ رول’ کے تحت خود ہی گھر کی تعمیر کررہے ہیں، دونوں صورتوں میں بجٹ ایک اہم اور حساس ترین پہلو ہے۔ تجربہ کار لوگ یہ بتاتے ہیں جو بھی بجٹ آپ کو آرکیٹیکٹ بتائے، اُس سے تقریباً دس فیصد آپ کے پاس اضافی کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے بچنے کے لیے یا اُس کے پیشِ نظر ہونا چاہئے۔ یہ رقم اگر مکان کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد صرف نہ ہو تو اسے گھر کی فرنشنگ اور آرائش پر صرف کریں۔

 

دُرست ڈیزائنر کا انتخاب

اگلا مرحلہ گھر کے ڈیزائن کا تعین کرنے کا ہے۔ یہ سوال کہ گھر دکھنے میں کیسا ہونا چاہیے اکثر لوگوں کو پریشان کیے رکھتا ہے۔ یہی وہ سوال ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ ڈیزائنرز کا رُخ کرتے ہیں اور اُنہیں منہ مانگی قیمت ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا گھر آرام دہ تو ہو ہی مگر دیکھنے میں بھی سب سے الگ اور منفرد نظر آئے۔

 

 

ایک بہترین اور پروفیشنل ڈیزائنر آپ کے گھر کو حقیقی معنوں میں آپ کے خوابوں کا گھر بنا سکتا ہے۔ نہ صرف آپ کے خوابوں کے گھر کی تعمیر ہوسکتی ہے بلکہ ایک پروفیشنل ڈیزائنر کی وجہ سے دورانِ تعمیر آپ ذہنی تناؤ اور کھچاؤ سے بھی بچے رہتے ہیں۔
وہ آرکیٹیکٹ جو ایک وسیع تجربہ رکھے، وہ آپ کو مٹیریل کے انتخاب اور دیگر معاملات میں بھی اپنی سمجھ بوجھ سے گائیڈ کر سکے گا۔

 

اور پھر نقشہ سازی

اگلا مرحلہ نقشہ سازی کا ہے۔ نقشہ سازی کو لوگ عموماً فلور پلان بھی کہتے ہیں جو کہ یہ بتاتا ہے کہ کسی بھی تعمیر کی لمبائی کتنی ہے، چوڑائی کتنی ہے، اس سے اُس کے حجم اور اسکیل کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گھر کے ایک حصے کا دوسرے حصے سے کتنا فاصلہ ہے۔

 

 

یاد رہے کہ فاصلہ متناسب ہوتا ہے یعنی نقشے پر ایک انچ کا فاصلہ حقیقتاً ایک فٹ یا ایک میٹر تک ہوتا ہے۔ تجربہ کار لوگ بتاتے ہیں کہ گھر کا نقشہ سادہ رکھا جائے، اُسے کم سے کم پیچیدہ رکھا جائے تاکہ اس کے تعمیراتی عمل میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ یہ دشواری سے بچنا آپ کو غیر ضروری اخراجات سے بھی بچا سکتا ہے۔

 

تعمیراتی مواد یعنی مٹیریل کا انتخاب

گھر کے آرکیٹیکچر کے بعد فوری اہمیت کی حامل جو بات ہے وہ گھر کے تعمیراتی مواد کا انتخاب اور استعمال ہے۔

 

 

یاد رکھیے کہ گھر ایک بار ہی بنتا ہے اور ایک بار کی بچت آپ کو بار بار اُس ایک بار پر نادم کر سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ یہاں بچت سے کام نہ لیں اور ایک ہی بار بہترین مٹیریل کا انتخاب کریں تاکہ آپ کو مستقبل کی ندامت اور بعد از ندامت اُکھاڑ پچھاڑ سے آزادی ملے۔

 

انسولیشن، ایک اہم فیصلہ

پاکستان میں درجہ حرارت عموماً زیادہ ہی رہتا ہے، گرمیاں طویل ہوتی ہیں اور سردیاں مختصر۔ مون سون سیزن بھی اچھے خاصے دورانیے کا ہوتا ہے۔ یوں یہ امر ضروری ہوجاتا ہے کہ گھر میں آب و ہوا کے گزر، گھر کے درجہء حرارت اور انسولیشن کا خیال رکھا جائے۔ یوں اِن تمام باتوں کا اطمینان کرنا ضروری ہوتا ہے کہ چھت پر مٹیریل کیسا ہے، چھت واٹر پروف ہے یا نہیں ہے، زیادہ بارش کی صورت میں گھر کو نمی سے کیسے بچایا جائے اور گھر کا موسم وسط رکھنے کے لیے کس طرح کے مٹیریل کا انتخاب کیا جائے۔

 

گھر کو روشن بنائیے

آپ نے اس بلاگ پر جتنی بھی تحاریر پڑھیں ہمیشہ اُن میں گھر کی روشنی پر ایک زور پایا ہوگا۔ گھر کی تعمیر میں کھڑکیاں اور لائٹس نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

 

 

خوبصورت کھڑکیاں اور اُن سے نظر آتے خوبصورت نظارے، گھر کی بہترین فنشنگ اور اُن پر روشنی چھڑکتیں خوبصورت لائٹس نہ صرف گھر میں ایک کشش پیدا کرتی ہیں بلکہ گھر کے مکین بھی اپنے اندر ایک سکون اور کشادگی محسوس کرتے ہیں۔

 

شمسی توانائی کو استعمال میں لائیں

جب گھر بنانے کا فیصلہ کریں، یاد رکھیں کہ اُسی وقت آپ نے اپنے گھر کو انرجی ایفیشنٹ بنانے کا فیصلہ بھی کرنا ہے۔ جب گھر کو انرجی ایفیشنٹ بنائیں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ وقت پر کیا ایک سستا اور دانشمندانہ فیصلہ آپ کے مستقبل کو آپ کی جیب پر آسان کردیگا۔

 

 

اس ضمن میں گھر پر سولر ٹائلز، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس ضرور لگوائیں تاکہ مفت شمسی توانائی کا استعمال ہو اور آپ بے فکری سے اپنا وقت گزاریں۔ اگر آپ کی جیب اجازت دے تو کوشش کریں کہ گرین ڈیزائن آرکیٹیکچر جس کا آجکل بہت دور دورہ ہے، اُس سے استفادہ کریں کیونکہ ایسا کرنا نہ صرف توانائی کی بچت کریگا بلکہ ماحول دوست بھی ہوگا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago