Lifestyle

بڑھتی مہنگائی میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ کیسے گزاریں؟

رحمتوں اور برکتوں بھرا مہینہ رمضان المبارک پھر سے ہمارے سامنے ہے۔ اس ماہِ مقدس میں اللہ رب العزت کی بے شمار فضیلتیں بارش کی مانند اپنے بندوں پر برستی ہیں۔ بلاشبہ رمضان ہمیں بہت کچھ عطا کرنے آتا ہے۔ اور امتِ مسلمہ ثواب اور نیکیاں سمیٹتی ہوئی اس عظیم مہینے سے مستفید ہوتی ہے۔ تاہم، اس کمر توڑ اور بڑھتی مہنگائی میں ماہِ رمضان کا بھرپور لطف اٹھانا کچھ آسان نہیں۔ علاوہ ازیں، مبارک مہینہ آتے ہی خوردنی اشیاء کا مہنگا ہو جانا ایک معمول بن چکا ہے۔ قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ اور بیشتر چیزیں قوتِ خرید سے باہر نکل جاتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کفایت شعاری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔ اور اپنے مخصوص بجٹ میں مبارک مہینے کی ہر ساعت سے فائدہ اٹھایا جائے۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ بڑھتی مہنگائی میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ کیسے گزاریں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

بڑھتی مہنگائی میں رمضان کی شاپنگ کے لیے فہرست بنائیں

کوئی بھی موقع یا تہوار شاپنگ کے بغیر ادھورا ہے۔ تاہم خریداری کے لیے سمجھداری اسی میں ہے کہ کفایت شعاری کو اپنایا جائے۔ اور کفایت شعاری کا پہلا اصول ہے کہ ان اشیاء کو مدِ نظر رکھا جائے جو ضروری ہیں۔ اگرچہ فی زمانہ مہنگائی نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ اور متوسط طبقے کے لیے ضروری چیزوں کا حصول بھی مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن زندگی کا پہیہ چلاتے رہنے کے لیے کچھ عقلمندانہ اقدام ضروری ہیں۔ لہٰذا رمضان کی گراسری شاپنگ سے قبل ضروری اشیاء کی لسٹ بنائیں تاکہ آپ غیر ضروری چیزوں سے پرہیز کر سکیں۔

 

 

رمضان المبارک میں افطار کا اہتمام

رمضان کی فضاء، ماحول، رونق اور گہما گہمی ایک الگ ہی مزہ رکھتی ہے۔ امتِ مسلمہ سال بھر ان حسین لمحات کا انتظار کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، سحر و افطار میں مزے مزے کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، سحری میں پراٹھے، نہاری، کڑاہی جیسی مزیدار ڈشز ، جبکہ افطار میں پکوڑے، سموسے، چاٹ اور دیگر چٹ پٹی چیزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس رمضان 2023 میں صحت افزاء ڈشز کو اپنی فہرست کا حصہ بنائیں۔ اور گھر میں خود سے تیار کریں۔ جیسا کہ فروٹ چاٹ اور دہی بھلے۔ گھر میں تیار کی گئی اشیاء حفظانِ صحت کے اصولوں پر مبنی ہوں گی۔ اور کم خرچ میں بہترین مقدار تیار ہوگی۔ مشروبات میں بازاری آئٹمز کے بجائے گھر میں شکنجبین کا اہتمام کریں۔ اور  صحت کے ساتھ اپنے بجٹ کا بھی خیال کریں۔

 

 

رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں سے گریز

ماہِ مقدس رمضان میں دوست احباب اور عزیز رشتہ داروں کی دعوتِ افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مزید براں، موجودہ معاشرتی میل ملاپ کے دور میں آؤٹ ڈور دعوتوں کا ٹرینڈ ہے۔ اور بیشتر لوگ ایک دوسرے کی دعوت کے لیے ریسٹورنٹس کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاہم، اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے گھر میں افطار پارٹی کا ایک منفرد انتظام کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ون ڈش پارٹی کا بندوبست کیا جائے تو کیا ہی بات ہے۔ علاوہ ازیں، پارٹی کے تمام شرکاء آسانی سے دستیاب ایک عزیز کے گھر کا انتخاب کریں۔ اور اپنے گھر میں تیار کردہ ایک ڈش کے ہمراہ پارٹی میں شرکت کریں۔ اس طرح کسی پر بوجھ بھی نہیں ہوگا اور ایک سوشل سرگرمی اور تقریب بھی منعقد ہو جائے گی۔

 

 

رمضان کی شاپنگ خالی پیٹ نہ کریں

اگرچہ رمضان کی گراسری ور دیگر اشیا کی شاپنگ ماہِ مقدس کی آمد سے قبل کرنا ہی بہتر ہے۔ اور موجودہ گزرتے دن رمضان کی شاپنگ کے لیے بہترین ہیں۔ کیونکہ ایک یا دو روز قبل شاپنگ پر جانے کے کچھ منفی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہجوم اور اشیاء کی کمی کے باعث مطلوبہ آئٹمز کی غیر دستیابی۔ ٹریفک جام کے باعث شاپنگ مکمل نہ ہو پانا۔ مزید یہ کہ بے ہنگم ماحول اور شور شرابے کےباعث ممکن ہے کہ آپ کی پہنچ کچھ ضروری اشیاء تک نہ ہو پائے۔ علاوہ ازیں، خالی پیٹ گراسری کی خریداری بلاوجہ آپ کا بِل بڑھا سکتی ہے۔ خدشہ ہے کہ آپ بھوک میں متعدد غیر ضروری اشیاء اپنی باسکٹ میں بھر لیں گے۔

 

 

بڑھتی مہنگائی میں سپیشل آفر اور ڈیلز سے فائدہ اٹھائیں

روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث خوردنی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ حالات اس نہج پر ہیں کہ چند بنیادی آٹمز جیسا کہ گھی، آٹا اور چاول کی کم مقدار میں خریداری پر بھی ہزاروں روپے خرچ آتا ہے۔ تاہم مختلف سٹورز پہ رمضان میں خصوصی پیکیج پر چند اشیاء سستے داموں دستیاب ہوتی ہیں۔ لہٰذا کوشش کریں کہ سپشل آفرز اور ڈیلز میں ملتے ضروری آئٹمز سے فائدہ اٹھائیں۔

 

 

مہنگائی میں خریداری ایک ساتھ کریں

کم خرچ بالا نشیں پر عمل کرنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں۔ یعنی کم پیسوں میں بہترین انتخاب شاپنگ کے دوران بہت معنی رکھتا ہے۔ سٹاک میں لیا گیا سامان سستا بھی ہوتا ہے۔ اور مقدار میں بھی زائد ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ سمجھدار لوگ بَلک یا تھوک میں ضروری اشیاء خریدتے ہیں۔ لہذا رمضان کے لیے اس اصول پر عملدرآمد بہت کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ اور مہینہ بھر بغیر بھاگ دوڑ کیے آپ گھر میں بہترین سحر و افطار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

 

 

صاحبِ استطاعت لوگ ضرورت مندوں کو مت بھولیں

برکتوں بھرا مہینہ بےشمار ثواب ساتھ لاتا ہے۔ اور ہم سب اللہ رب العزت کی مخلوق سے صلہ رحمی اور نیک برتاؤ  کے ذریعے ثواب کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مہنگائی کے اس مشکل ترین دور میں اپنے ارد گرد موجود ایسے افراد پر ضرور نظر رکھیں جو مشکل سے گزر بسر کر رہے ہیں۔ لیکن سفید پوشی کے باعث کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ لہٰذا آپ انہیں امداد کے طور پر کچھ رقم فراہم کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، اپنی استطاعت کے مطابق ضروری اشیاء پر مشتمل ایک پیکٹ ان کے دہلیز تک پہنچانے میں عار محسوس نہ کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago