Real Estate

گھر کی جلد فروخت کیسے ممکن بنائی جائے؟

گھر کی فروخت بلاشبہ ایک دباؤ اور وقت طلب عمل ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کو اسے جلد فروخت کرنے کی ضرورت ہو۔ وقت کم ہونے کے باعث کئی خدشات مکان مالک کو گھیر لیتے ہیں۔ جیسا کہ ممکنہ قیمت سے کم میں فروخت یا دیگر مسائل کا ڈر۔ تاہم رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں گھر کی فروخت سے متعلق متعدد عوامل کارفرما ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جو فروخت کی رفتار کو متاثر کر سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں جلد فروخت کا باعث بنتے ہیں۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ گھر کی جلد فروخت کیسے ممکن بنائی جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گھر کی مسابقتی قیمت

مکان فروخت کرنے کی رفتار کو متاثر کرنے والے سب سے اہم عوامل میں سے ایک آپ کی مقرر کردہ قیمت ہے۔ لہٰذا مارکیٹ کے موجودہ حالات اور اپنے علاقے میں ملتے جلتے گھروں کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اپنے گھر کی مسابقتی قیمت لگانا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں بہت زیادہ قیمت مقرر کرنے سے ممکنہ خریداروں کی پیشکش کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح بہت کم قیمت آپ کو اپنے حق سے کم رقم کی ادائیگی کا باعث بن سکتی ہے۔

 

 

اپنے گھر کو قابل ستائش بنائیں

جب گھر فروخت کرنے کی بات آتی ہے تو پہلا تاثر ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ کا گھر صاف ستھرا، بے ترتیبی سے پاک اور ممکنہ گاہکوں کے سامنے پیش کرنے کے قابل ہو۔ دوسرے لفظوں میں گھر کو خریداری کی نظر سے دیکھنے والا اس جگہ خود کو تصور کرتا ہے جہاں آپ ہیں۔ لہذا اس کے تصور کو مکنہ حد تک وہ دلکشی دکھائیں جو اسے متاثر کرے۔ مزید براں، یہ ضروری ہے کہ ذاتی آئٹمز جیسا کہ فیملی کی تصاویر یا مذہبی اشیاء کو ہٹا دیں۔ اس کے علاوہ، فرنیچر کو دوبارہ ترتیب دے کر کچھ پودے یا پھول شامل کر کے گھر کی آرائش میں اضافہ کریں۔

 

گھر کی جلد فروخت کیلئے پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کریں

 آج کے ڈیجیٹل دور میں، زیادہ تر خریدار اپنے گھر کی تلاش آن لائن شروع کرتے ہیں۔ لہذا، اپنے گھر کی بہترین خصوصیات کو ظاہر کرنے کے لیے اس کی پیشہ ورانہ معیاری تصاویر ہونا ضروری ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تصاویر اچھی طرح سے روشن، ہائی ریزولوشن، اور آپ کے گھر کی سب سے زیادہ دلکش خصوصیات کو ظاہر کریں۔اور بلاشبہ یہ کام آپ خود سر انجام دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایک بہترین کیمرہ ہے تو یہ کام بخوبی ہو جائے گا۔ تاہم ایک اچھے کیمرے والا موبائل اور آپ کی تھوڑی سے تکنیکی صلاحیت یہ کام کر جائے گی۔

 

 

گھر کو مؤثر طریقے سے مارکیٹ کریں

پاکستان میں اپنے گھر کو مؤثر طریقے سے مارکیٹ کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے بارے میں تصاویر اور معلومات پوسٹ کرنے کے لیے  فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مقامی اخبارات یا رئیل اسٹیٹ ویب سائٹس میں تشہیر آج کل ایک عام بات ہے۔ مزید یہ کہ ورڈ آف ماؤتھ مارکیٹنگ کی طاقت کو بھی کم نہ سمجھیں۔ اور اپنے دوست احباب اور عزیزوں اور کولیگز کو بتائیں کہ آپ اپنا گھر فروخت کر رہے ہیں۔ ان سب سے ہٹ کر یہ کہ متعدد پراپرٹی ڈیلنگ سے منسلک لوگ خبر ملتے ہی آپ سے رابطہ ممکن بنا لیں گے۔

 

گھر کی نمائش کیلئے ہمہ وقت اپنی دستیابی ممکن بنائیں

بیشتر لوگ دن کے اوقات میں یا پھر شام کے وقت ہی گھر دیکھنے نہیں آ سکتے۔ یہ بہت عام بات ہے کہ مختلف لوگوں کی مختلف مصروفیات اور سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ تمام پیشہ ور افراد دن کے وقت دستیاب نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا یقینی بنائیں کہ آپ کا گھر ممکنہ خریداروں کے لیے مناسب اوقات میں نمائش کے لیے دستیاب رہے۔ مثال کے طور پر دن، شام اور رات کے چند پہلے گھنٹے آپ یا کوئی فیملی ممبر گھر دکھانے کے لیے دستیاب ہو۔ یاد رکھیں، جتنے زیادہ ممکنہ خریدار آپ کے گھر کو دیکھتے ہیں۔ اس کے جلدی فروخت ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔

 

 

گھر کی فروخت کیلئے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات

 ایک اچھا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ آپ کو مارکیٹ کی بصیرت، قیمتوں کے بارے میں مشورہ، اور ممکنہ خریداروں کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت آپ کو اپنا گھر جلد فروخت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، ایک معروف اور تجربہ کار ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا یقینی بنائیں جو آپ کے علاقے میں کامیابی کا ٹریک ریکارڈ رکھتا ہو۔

 

گھر کی فروخت کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی کوشش کریں

 گھر فروخت کرنے کی غرض سے ممکنہ خریداروں کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا رہنا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر گھر کے معائنے کے دوران قیمت ایڈجسٹ کرنا یا کچھ رعایتیں دینا۔ لہٰذا اپنے گھر کو جلد فروخت کرنے کے لیے تھوڑا بہت سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

 

 

آخر میں یہ کہ اپنا گھر تیزی سے فروخت کرنے کے لیے محتاط منصوبہ بندی، تیاری اور تھوڑی سی لچک درکار ہوتی ہے۔ مسابقتی طور پر قیمتوں کا تعین کرکے، اسے پیش کرنے کے قابل بنائیں۔ مزید یہ کہ اس کی مؤثر طریقے سے مارکیٹنگ اور ایک معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے ساتھ کام کریں۔ اس طرح آپ کامیاب اور بروقت  فروخت کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago