Categories: Real Estate

بہترین اور قابلِ اعتماد ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا انتخاب کیسے ممکن؟

زندگی میں شب و روز انسان کو ایسے تجربات کا سامنا ہوتا ہے جو کبھی غیرمتوقع تبدیلی کا سبب بنتے ہیں اور کبھی ایک خوشگوار حیرت کا۔ کسی بھی بڑے اقدام اور انتخاب سے قبل اس سے جُڑے محرکات کا جائزہ انسانی فطرت کا حصہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بیشتر معاملات میں نقصان سے دو چار ہو جانے جیسے حالات انسان کو معاشی طور پر سالوں پیچھے دھکیل دیتے ہیں۔ آج کل کے ناقابلِ اعتبار دور میں جہاں دھوکہ دہی عام ہے وہیں اچھے اور مخلص افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ لوگ جائیداد کی خریدو فروخت سے متعلق فکر مند اور مختلف اندیشوں میں گِھرے دکھائی دیتے ہیں۔

کسی بھی گھر یا پلاٹ کی خرید و فروخت جیسے معاملات کا شمار بلاشبہ اہم اور سنجیدہ امُور کے زمرے میں آتا ہے جس کے لیے قابلِ اعتماد، مخلص اور اچھی شہرت کے حامل پیشہ ور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی تلاش ایک اہم ٹاسک ہے تاکہ جائیداد کی خرید و فروخت سے متعلق کسی قسم کے شائبے سے بچا جا سکے۔

 

وسیع تجربہ اور مارکیٹ میں بہتر کاروباری ساکھ

جائیداد سے متعلق کسی بھی قسم کے انتخاب کے معاملات حساس نوعیت کے ہوتے ہیں۔ گھر، پلاٹ یا جائیداد سے متعلق دہائیوں پر محیط ایک مخصوص سسٹم نے صارفین کو ناقابلِ یقین صورتحال سے دوچار کر دیا تھا لیکن موجودہ دور میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کی ترقی اور متعدد پڑھے لکھے لوگوں کا اس میدان میں وارد ہونا بہت مثبت ثابت ہوا اور لوگوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا۔

ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں حاصل کردہ تجربہ اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو بآسانی سمجھنے میں مدگار ثابت ہوتا ہے۔ صاف اور شفاف کاروباری معاملات کسی بھی میدان میں انسان کی ساکھ کو بہتر بناتے ہیں اور مارکیٹ میں اس کی اچھی شہرت اس کے بہترین کام کی ضمانت کے طور پر عروج پاتی ہے۔

 

قابلِ فہم ایجنٹ

جائیداد کی خرید و فروخت سےمتعلق ایک قابلِ فہم ایجنٹ وہ ہوتا ہے جو اپنے کسٹمر کی ضرورت اور خواہش کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔ اکثر وبیشتر کچھ ایجنٹس اُن گھروں یا پلاٹس کا دورہ کرواتے ہیں جن سے انہیں خود کمیشن کی مَد میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

ایسے ایجنٹ کا انتخاب ہی سمجھداری ہے جو آپ کی ضرورت اور سرمائے کی اہیمت کو سمجھتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھائے۔ مثال کے طور پر آپ کو تین کمروں پر مشتمل 5 مرلہ گھر چاہیئے تو ایجنٹ اپنے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چار کمروں پر مشتمل گھر اس طرح پیش نہ کرے کہ تین سے بڑھ کر چار کمرے آپ کے لیے بہترین رہیں گے۔ بظاہر وہ کمروں کی تعداد زیادہ بتائے گا لیکن غور کیا جائے تو باورچی خانہ، ڈرائنگ روم اور سٹور کے معاملات میں آپ کو سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

 

مخلص ایجنٹ

 اگر آپ کسی مخصوص علاقے میں گھر کی خریداری کے خواہش مند ہیں تو ایجنٹ اسی سرمائے میں کسی بہتر اور فائدہ مند علاقے یا اسی علاقے میں کسی بہتر لوکیشن یا کم قیمت پر دستیاب گھر آپ کو دکھا سکتا ہے جو ایک مخلص ایجنٹ کی نشانی ہے۔

 

ریئل اسٹیٹ مارکیٹ سے متعلق معلومات سے آگاہی

کسی بھی میدان یا شعبے میں حکومتِ وقت کی جانب سے تبدیلیوں اور نئی معلومات سے آگاہی ہمیشہ مددگار اور مفید ثابت ہوتی ہے جس کے باعث قانونی ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے بہتر طور پر ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں۔

ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں موجودہ چند سالوں میں بے شمار تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن کے تحت فراڈ اور دھوکہ دہی جیسے معاملات میں واضح کمی محسوس کی گئی۔ وہی ایجنٹ قابلِ اعتماد ہوتا ہے جو قانونی اصول و ضوابط اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں روزمرہ کی بنیادوں پر ہونے والی تبدیلیوں سے باخبر ہو۔

 

ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ

پرانی طرز پر مبنی چھوٹے سے دکان نما آفس اور فون کالز پر چلنے والے پراپرٹی کے کاروبار نے آج ڈیجیٹل دنیا میں اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے۔ ترقی کی راہ پر گامزن اس شعبے سے منسلک افراد تیزی سے اپنے کاروبار کو نہ صرف ڈیجٹلائز کر رہے ہیں بلکہ یہ صارفین کے لیے گھر بیٹھے جامع اور مکمل معلومات ایک کلک پر فراہم کرنے کا باعث بھی ہیں۔

کسی بھی گمنام اور تھوڑے عرصے میں اپنے دفاتر بار بار بدلنے والے ایجنٹس سے جائیداد کے معاملات پر لین دین سے گریز کریں۔

گرانا ڈاٹ کام ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے تازہ بلاگ اور ریئل اسٹیٹ و تعمیراتی مٹیریل پر مبنی خبروں کے زریعے لوگوں میں آگاہی پھیلانے میں بلاشبہ ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

 

بہترین حوالہ جات اور بہترین ٹیم ورک

ایجنٹ کی ساکھ اور مارکیٹ میں اس کی پہچان پرکھنے کے لیے پرانے کسٹمر اور مارکیٹ میں اس سے لین دین کرنے والے لوگوں سے براہِ راست ملاقات آپ کے بہت سے سوالوں کے جواب دے پائے گی۔

آپ اس ایجنٹ کے ساتھ کام کرنے والے کسی عزیز یا دوست کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حوالہ جات کی بنیاد پر آپ ایسے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جن کا اس ایجنٹ کے ساتھ پہلے سے کوئی بہتر تجربہ ہو اور اس کے بہترین ٹیم ورک کی بناء پر وہ اپنے انتخاب کو ممکن بنا پائے ہوں۔

 

بہترین ریسرچ اور تصدیق

کوشش کریں کہ کسی بھی گھر یا پلاٹ کو منتخب کرنے سے قبل اپنے ایجنٹ کے ہمراہ بیشتر جگہوں اور علاقوں کے دورے کو یقینی بنائیں۔ دوسرے گھر میں منتقل ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن کچھ دن روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کی ریسرچ آپ کو بہترین فیصلے کی طرف لے جا سکتی ہے اور تحقیق کے ساتھ آپ خود بہترین اور تصدیق شدہ گھر یا پلاٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔

 

منتقلی سے قبل گھر کا معائنہ

گھر کے انتخاب اور تمام قانونی تقاضوں کے بعد ایک اور اہم مرحلہ زیرِ غور ہے۔ شفٹ کرنے سے قبل گھر کا بغور جائزہ آپ کو گھر میں منتقل ہونے کے بعد سامنے آنے والے مسائل سے بچا سکتا ہے۔ گھر خریدنے سے قبل نظر انداز کیے گئے بہت سے بنیادی پہلو اجاگر ہو سکتے ہیں جیسے سوئچ بورڈز ، برقی تاروں کا گزر، گیس پائپ لائنز اور پانی کے نل وغیرہ کا پیشگی معائنہ آپ کے لیے مستقبل میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے۔

 

ایجنسی 21 بطور ریئل اسٹیٹ کمپنی صارفین کی خدمت میں کوشاں

ایجنسی 21 پاکستان کا سب سے وسیع ترین ریئل اسٹیٹ نیٹ ورک ہے جو 2016ء سے اپنے صارفین کو جائیداد کی لین دین سے متعلق نہ صرف مکمل قانونی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ کرایہ داری پر گھر کے حصول اور پراپرٹی کی خرید و فروخت سے متعلق بھی اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ خرید و فروخت کے ہر قدم اور مرحلے پر آپ کو قانونی تحفظ کے حصول کے ساتھ بہترین سرمایہ داری کو یقینی بنا سکیں۔

پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں موجودہ مثبت تبدیلیوں اور ترقی کی بدولت قابلِ اعتماد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی تلاش بلاشبہ اب ایک مشکل عمل نہیں رہا۔ گرانا ڈاٹ کام جو کہ پاکستان کی نمبر 1 ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی ہے جو اپنے شراکتی ادارے ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے صارفین کو ریئل اسٹیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ گھر کی تلاش اور خرید و فروخت میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago