Lifestyle

موسمِ سرما کی شاپنگ کے دوران بچت کیسے کی جائے؟

موسم کی تبدیلی اگرچہ ہم سب کو بھاتی ہے۔ ایک بار پھر ہم سیزن کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کرتے ہیں۔ اور من ہی من میں پچھلے سال جو کام نہ کر پائے اس بار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خواتین امورِ خانہ داری سے متعلق ذہن میں متعدد کاموں کو ترتیب دیتی ہیں۔ اور مرد حضرات دیگر ٹاسک ذہن نشین کرنے لگتے ہیں۔ اسی طرح ہر بدلتے موسم کے ساتھ سیزن کی بےشمار اشیاء کی ضرورت ہم سب کو پیش آتی ہے۔ جن میں سے اکثر چیزیں ہم نئی خریدنا پسند کرتے ہیں۔ تاہم، شاپنگ خواتین و حضرات تقریباَ سب کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ لیکن بڑھتی مہنگائی کسی چیلنج سے کم نہیں۔ لہٰذا، موسمِ سرما کی شاپنگ کے دوران بچت کیسے کی جائے؟ بلاشبہ ایک اہم سوال ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

موسمِ سرما کی شاپنگ اور بچت

سردیاں جب بھی آتی ہیں۔ گرم چائے سے لے کر گرم کپڑوں تک کی ڈیمانڈ ساتھ لاتی ہیں۔ کچھ لوگ ہر سیزن کی تمام تر نئی شاپنگ کرنا ہی پسند کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ افراد پرانے موجود کپڑوں اور دیگر اشیاء کے ساتھ نئی خریداری بھی ضرور کرتے ہیں۔ جس کی ایک وجہ ضروری اشیا کی کمی ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، چیزیں پرانی ہونے پر نئی ضروریات کے تحت بھی شاپنگ کی جاتی ہے۔ تاہم، زیادہ تر خواتین شاپنگ کی دلدادہ ہوتی ہیں۔ دریں اثنا، بڑھتی مہنگائی نے ہمیں بہت سے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ لہٰذا، بچت کے کچھ پیمانے ماپنے کی اشد ضرورت ہے۔

 

 

موسمِ سرما میں بچت کے رہنما اصول

اگر آپ موسمِ سرما کی شاپنگ کے دوران سمجھداری سے کام لینا چاہتے ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ بچت کے خواہاں ہیں۔ تو کچھ اصولوں پر چل کر آپ مہنگائی کے مختلف وار سہہ پائیں گے۔ اور خریداری سے متعلق بہتر بجٹ بنا پائیں گے۔

ضروری اشیاء کی فہرست

گھر میں موجود اشیاء کا استعمال

قیمت کا موازنہ

درکار رقم پر انحصار

شاپنگ برائے شاپنگ سے پرہیز

شاہ خرچ افراد سے بچیں

آؤٹ آف سیزن سیل، سیزن کی آخری سیل

 

 

ضروری اشیاء کی فہرست

مارکیٹ میں قدم رکھتے ہی لا تعداد اور منفرد چیزیں ہمیں اپنی جانب کھینچھتی ہیں۔ تاہم، وہ تمام ہماری اشیائے ضروریہ نہیں ہوتیں۔ بیشتر خواتین وہ سب کچھ دیکھنا اور قیمت جاننا پسند کرتی ہیں۔ جو قطعی ان کی ضرورت میں نہیں آتیں۔ ایسا کرنا غلط نہیں۔ لیکن یہ وقت کے ضیاع کا سبب ضرور بن سکتا ہے۔ لہٰذا، ہمیشہ مارکیٹ کے دورے سے قبل ایک فہرست ترتیب دیں۔ اس کے برعکس اگر آپ سب کچھ ذہن نشین کر کے بازار جاتے ہیں۔ تو وہاں کی رونق اور ونڈو شاپنگ کے دوران ضروری آئٹمز خریدنا بھول سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ذہن سے کچھ اشیاء نکل سکتی ہیں۔ یا پھر آپ مطلوبہ چیز کی جگہ اس جیسی کوئی غیر ضروری چیز گھر لا سکتے ہیں۔

ماہرانہ تجویز: فہرست بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مارکیٹ کے لیے نکلنے سے قبل نہیں۔ بلکہ دو سے تین روز قبل لسٹ بنانا شروع کریں۔ کیونکہ جاتے ہوئے اچانک چیزیں نوٹ کرنے سے آپ کچھ چیزیں لکھنا بھول بھی سکتے ہیں۔

 

 

موسمِ سرما کے دوران گھر میں موجود اشیاء کا استعمال

سردی کے سیزن میں متعدد آئٹمز ایسے ہوتے ہیں۔ جو گزشتہ برس زیرِ استعمال رہ چکے ہوتے ہیں۔ لہٰذا، گھر کی بےشمار نئی چیزیں آپ ان کی مدد سے بنا سکتے ہیں۔ یعنی ڈی آئی وائے کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، گھر میں موجود پرانی سویٹرز سے دستانے بنائے جا سکتے ہیں۔ پرانے موزوں سے بچوں کے لیے سٹفڈ ٹوائز یعنی کھلونے بنا سکتے ہیں۔ جلے یا پھٹے ہوئے کارپٹ کے صحیح حصے سے ڈور میٹ بنا سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ پرانی جینز سے چھوٹی بچیوں کے لیے ہینڈ بیگ یا پھر موبائل پاؤچ بآسانی بن سکتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں بچت میں مددگار ثابت ہوں گی۔ جو پورا سیزن آپ کا ساتھ نبھائیں گی۔

 

 

قیمت کا موازنہ

مارکیٹ کے آغاز میں ایک دکان پر چند ضروری آئٹم سستے داموں دستیاب تھے۔ چند قدم کے فاصلے پر دوسرے سٹور میں وہی چیزیں مزید کم قیمت پر دستیاب ملیں۔ لہٰذا، ثابت ہوتا ہے کہ ونڈو شاپنگ کے برعکس اگر تھوڑی سی چہل قدمی کے تحت آپ قیمتوں کا موازنہ کر کے خریداری کریں۔ تو یقیناَ یہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اور آپ بچت ممکن بنا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، آن لائن شاپنگ بھی اسی اصول کے تحت کی جاسکتی ہے۔ تاہم، آن لائن دستیاب آئٹمز کی کوالٹی سے متعلق برانڈز اور کسٹمرز کی رائے جاننا بے حد ضروری ہے۔

 

 

صرف درکار رقم ساتھ لے جائیں

فہرست تیار کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے۔ کہ آپ مطلوبہ سامان پر آنے والے خرچ کا تخمینہ لگا پاتے ہیں۔ لہٰذا، ہمیشہ یہ کوشش کریں کہ گھر سے اتنی ہی رقم ساتھ لے کر جائیں۔ جتنے میں آپ مطلوبہ سامان خرید سکیں۔ یہ کنجوسی نہیں بلکہ احتیاط ہے۔ دوسرے لفظوں میں، ممکن ہے کہ آپ زائد رقم ہمراہ لے جائیں۔ اور جیب میں موجود زیادہ پیسے آپ کو مزید خریداری کی طرف مائل کر دیں۔ جو قطعی غیر ضروری ہو۔ یوں بچت ممکن نہیں ہو پائے گی۔

 

 

مسمِ سرما میں شاپنگ برائے شاپنگ سے پرہیز

مہنگائی کی ستائی عوام مستی، فن، انجوائے منٹ اور تفریح کی خاطر بہت کچھ کرتی ہے۔ تاہم کچھ افراد اسی تناظر میں اچھا خاصہ خرچ کر بیٹھتے ہیں۔ اور بعد ازاں فالتو اخراجات پر پچھتاتے ہیں۔ اسی طرح بیشتر خواتین جب اکٹھی ہوتی ہیں۔ تو دیگر تفریحی سرگرمیوں کی طرح شاپنگ کا منصوبہ بناتی ہیں۔ علاوہ ازیں، بوریت سے بھرپور دن کے بعد کچھ لوگ شاپنگ پر جانا پسند کرتے ہیں۔ اور یوں بلا وجہ معمولات میں شامل ہونے والی شاپنگ آپ کا خرچہ کروا کے چلی جاتی ہے۔ لہٰذا، کبھی بھی صرف بوریت دور کرنے، فن ایکٹیویٹی نہ ہونے اور وقت گزاری کی خاطر شاپنگ پر جانے سے پرہیز کریں۔ ورنہ غیر ضروری اور منصوبہ بندی کے بغیر کی گئی شاپنگ فالتو خریداری میں شامل ہو کر ضائع ہو سکتی ہے۔

 

 

شاہ خرچ افراد سے دور رہیں

ہمارے ارد گرد بے شمار لوگ ایسے ہیں۔ جن سے ہم مزاج، عادات و اطوار اور عام معمولات سے مختلف نقطۂ نظر رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں، بیشتر افراد زندگی کو اپنے حالات و واقعات کے مطابق گزارتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ شاہ خرچ ہوتے ہیں۔ اور وہ اپنی طبیعت کے مطابق اخراجات کرتے ہیں۔ مزید براں، اکثر اوقات وہ دوست اور عزیز بھی اپنے جیسے ہی پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ شاپنگ کے مقصد سے کسی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ تو ساتھ کھانا کھانے کا پروگرام بنا لینا۔ یا سخت سردی میں نئے ریسٹورنٹ کے سوپ کا ذائقہ چکھنے چلے جانا۔ یا پھر مہنگے ترین ڈرائی فروٹ کی خریداری کر لینا، صرف اس لیے کہ شاپنگ کے دوران لطف اندوز ہوا جا سکے۔ لہٰذا، ایسی شاہ خرچیوں سے پرہیز ہی بچت ہے۔

 

 

سیزن کی آخری سیل

یوں تو سال بھر میں متعدد سیلز لگائی جاتی ہیں۔ جو تقریباَ ہر برانڈ پر لگتی ہیں۔ مثال کے طور پر سیزن اینڈ سیل۔ یعنی سیزن آف ہونے سے قبل تمام شہروں میں سیل پر مبنی مصنوعات دستیاب ہوتی ہیں۔ جن میں لوکل اور انٹرنیشنل دونوں برانڈز اپنی پراڈکٹس کسٹمرز کے لیے پیش کرتے ہیں۔ ان سیلز کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ قیمتیں عام حالات کی نسبت کم ہوتی ہیں۔ ان سیلز میں کپڑے، جوتے، گھریلو استعمال سے متعلق اشیاء اور دیگر مصنوعات دستیاب ہوتی ہیں۔ لہٰذا، کم قیمت پر دستیاب آئٹمز شاپنگ میں بچت کا بڑا زریعہ ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago