Technology

ملازمت کے لیے انٹرویو سے قبل کمپنی کی جانچ کیسے کریں؟

یوں تو یہ کہنا بجا ہوگا کہ ہر کمپنی اور آرگنائزیشن جہاں آپ نوکری کے خواہاں ہیں یا ملازمت شروع کرنے لگے ہیں، وہاں کام شروع کرنے کے بعد ہی آپ کو کمپنی کے ٹاسک اور کام کرنے کے صحیح انداز سے واقفیت ہوگی اور اس سے قبل آپ کو وہی نظر آئے گا اور اتنی ہی معلومات ملیں گی جو دکھایا جائے گا یا جو انٹرنیٹ اور دیگر زرائع کے زریعے آپ تک پہنچے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وطنِ عزیز پاکستان میں بدقسمتی سے پہلی بار نوکری تلاش کرنے والے افراد سے لے کر سالہا سال ملازمت کرنے والے لوگوں کے لیے بلاشبہ بےشمار مشکلات ہیں۔

 اور کسی بھی نئی آرگنائزیشن کو جوائن کرنے سے لے کر وہاں ایڈجسٹ ہونے تک جوئے شیر لانے سے کم نہیں چاہے زندگی کی پہلی ملازمت ہو یا سالوں پر محیط تجربہ ہو کیونکہ بہت سے کڑوے سچ ہمارے معاشرے میں بری طرح سرایت کر چکے ہیں۔

 

ملازمت پیشہ افراد سے جڑے بہت سے منفی اور مثبت حقائق اکثر و بیشتر ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں جن میں ہراسگی سے لے کر نا تجربہ کار، نا اہل اور نا زیبا گفتگو کرنے والے افراد تک شامل ہیں لیکن مجبوری کا نام شکریہ کے طور پر ایسے افراد کو ہمت و حوصلے سے برداشت کیا جاتا ہے۔

ملازمت کی اشد ضرورت ہو یا کم، کسی بھی کمپنی کی ساکھ، اس کی مصنوعات، خدمات اور ملازمین سے متعلق اصول و ضوابط جاننے کے لیے انٹرویو سے قبل اپنے طور پر کچھ معلومات جاننا ضروری ہیں۔

 

کمپنی سے متعلق معلومات کی اہمیت

کسی بھی جاب انٹرویو سے قبل کمپنی کے بارے میں معلومات سے آپ کو متعدد فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ اکثر انٹرویوز میں اچانک کیے جانے والے سوالات ایک پریشان کن صورتحال پیدا کرتے ہیں اور آپ کنفیوز ہو سکتے ہیں۔ لیکن پہلے سے حاصل شدہ معلومات کی بنا پر آپ نہ صرف بہتر انٹرویو دے سکتے ہیں بلکہ آرگنائزیشن کی ترقی میں اپنے رول کی اہمیت بھی جتا سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ریسرچ اور جانچ سے آپ یہ سمجھنے کے قابل ہو جاتے ہیں کہ اس ملازمت کے لیے آپ موزوں ہیں یا نہیں اور یہاں کام کرنے کے کتنے خواہاں ہیں۔

کسی بھی ایسی پوزیشن یا ویکینسی پر حامی نہ بھریں جس کے لیے آپ خود کو موزوں نہیں سمجھتے۔

 

انٹرویو سے قبل کیا ریسرچ کریں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرویو سے قبل کن معلومات پر ریسرچ کرنا بہتر اور فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

آئیے کچھ سوالات پر نظر ڈالتے ہیں۔

 

کمپنی کا کام کیا ہے، وہ کرتی کیا ہے یا پھر کیا پراڈکٹ یا سروسز فراہم کرتی ہے۔

کہاں واقع ہے۔ شہر کے کس علاقے میں اس کا دفتر قائم ہے۔

کمپنی کتنے ملازمین یا ٹیم ممبرز پر مشتمل ہے۔

وہ کونسی مصنوعات یا خدمات ہیں جو کمپنی نے حال ہی میں متعارف کرائی ہیں یا مارکیٹ کا حصہ بنائی ہیں۔

کمپنی کے مقاصد اور مشن کیا ہیں۔

 

کمپنی کا انتخاب کیسے کریں؟

ہمیں موجودہ دور کی ایک بہترین سہولت انٹرنیٹ کا شکر گزار ہونا چاہیئے جس سے گھر بیٹھے بےشمار معلومات میں اضافہ ممکن ہو پاتا ہے۔

ملازمت کی تلاش سے پہلے اکثر افراد اپنی تعلیمات اور تجربے کی بنا پر مختلف کمپنیز میں سی وی بھیجنے سے قبل انٹرنیٹ پر ریسرچ کرتے ہیں اور گاہے بگاہے ملازمت کے لیے اپلائی کرتے رہتے ہیں۔

یاد رکھئیے ہر اچھی آرگنائزیشن نے اپنی ویب سائٹ ترتیب دی ہوتی ہے جس کی بنا پر وہ اکثر اپنے صارفین اور کلائنٹس کو ویب سائٹ وزٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اسی طرح وہ افراد جو کمپنی میں ملازمت کے خواہاں ہوں یا نئے ملازم ہوں وہ بھی ساکھ اور جانچ پڑتال کے طور پر ویب سائٹ کے زریعے کمپنی سے متعلق تمام فراہم کردہ معلومات، مشن اور مقاصد جان جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو یہ جاننے میں آسانی ہوگی کہ کمپنی میں موجودہ کونسے عہدے یا پوزیشن خالی ہے اور آپ کے لیے کیا موزوں ہے۔

وہ تمام پوائنٹس نوٹ کر لیں جن میں آپ کی دلچسپی ہو تاکہ انٹرویو کے دوران آپ ان پہلوؤں پر بات کر کے یہ تاثر دے سکیں کہ آپ نہ صرف کمپنی پروفائل سے آگاہ ہیں بلکہ ان پہلوؤں سے متعلق بہترین خدمات بھی انجام دے سکتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر کمپنی کی تلاش

فیس بک، ٹویٹر، انسٹا، لنکڈاِن اور یوٹیوب وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں جہاں متعدد کمپنیز کی پروفائلز موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر آپ کو یہ آسانی ہو سکتی ہے کہ تمام کمپنیز سکرولنگ کے دوران دکھائی دی جا سکتی ہیں اور ایک یا تمام موجودہ خالی عہدوں کی لسٹ مل جاتی ہے جبکہ کمپنی ویب سائٹس کے لیے آپ کو الگ سے نام ٹائپ کر کے باقاعدہ ریسرچ کرنا پڑتی ہے

 اس کے علاوہ کمپنیز آج کل ایک آن لائن بروشر کے ذریعے بھی وکینسیز اناؤنس کرتی ہیں جسے انفرادی طور پر بھی مختلف لوگوں کو وٹس ایپ کیا جاتا ہے یا ای میلز کے زریعے بھیجا جاتا ہے۔

 

جعلی جاب آفر سے ہوشیار

سوشل میڈیا پر جہاں بہترین ساکھ اور مرتبے والی کمپنیاں اور آرگنائزیشنز موجود ہیں وہیں کچھ جعلساز لوگ بھی اپنے کاروبار چمکا رہے ہیں۔

ہوتا کچھ یوں ہے کہ فیک اکاؤنٹ کے زریعے سوشل میڈیا پر ایک ویکنسی پوسٹ کی جاتی ہے جس کے ساتھ دلکش آفس اور فرنیچر کی تصاویر لگا کر ایک عمدہ ملازمت کی پیشکش کی جاتی ہے۔ بےروزگار افراد جیسے ہی اپلائی کرتے ہیں انھیں انٹرویو کے لیے بلا لیا جاتا ہے اور وہاں پہنچنے پر اکثر افراد سے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ عہدہ کسی اور کو دیا جا چکا ہے کیونکہ وہ پہلے آ گئے تھے اور بہت مستحق تھے یا پھر یہ کہانی گھڑی جاتی ہے کہ ہمارے پاس ایسی کافی خالی پوزیشنز ہیں جن پر بے شمار لوگ اپلائی کر چکے ہیں اگر آپ یہ عہدہ چاہتے ہیں تو کچھ رقم جمع کرا دیں تاکہ آپ کی سیٹ کنفرم کی جاسکے۔

یا پھر یہ کہا جاتا ہے کہ عہدہ ہمارے پاس نہیں بلکہ ان کمپنیز کے پاس خالی ہے جو ہم سے ملازمین کے لیے رابطہ کرتے ہیں، اسی لیے ہم کچھ رقم چارج کرتے ہیں۔ اور اس طرح مختلف کہانیوں کے ذریعے نہ صرف بےشمار بےروزگاروں کو لوٹا جاتا ہے بلکہ اس کے بعد نہ رابطہ کیا جاتا ہے نہ ہی کوئی ملازمت ملتی ہے، بلکہ مختلف حیلوں بہانوں سے لوگوں کو ٹالا جاتا ہے۔ ایسی جعلی کمپنیز اکثر و بیشر دور دراز علاقوں میں بنائی جاتی ہیں۔

 

 

کمپنی سے متعلق خبروں پر نظر رکھیں

دورِ حاضر کو معلومات کا زمانہ بھی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا، کیونکہ قدم قدم پر معلومات کے خزانے میسر ہیں، بس ہمیں صحیح اور غلط کی پہچان کرنے والا بننا ہے۔ ٹی وی، انٹرنیٹ، اخبارات اور ہر وہ زریعہ اہم ہے جو روزانہ آپ کی معلومات میں اضافہ کرتا ہے۔ کمپنی سے متعلق مثبت یا منفی خبریں آپ کی جانچ میں اضافہ کریں گی اور فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ مزید یہ کہ آپ کو کمپنی کے نئے منصوبہ جات اور خدمات یا مصنوعات کا اندازہ ہوگا۔

 

ریسرچ کن سوالوں میں مددگار ہو سکتی ہے

آپ جب بھی کسی انٹرویو کے لیے جاتے ہیں کچھ مخصوص سوالات کا سامنا ضرور ہوتا ہے اور پہلے سے ریسرچ یا معلومات ہونے پر آپ جوابات کی بہترین تیاری کر سکتے ہیں۔ ان سوالات میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

آپ ہماری کمپنی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

آپ ہماری آرگنائزیشن کیوں جوائن کرنا چاہتے ہیں؟

آپ کے خیال میں ہماری کمپنی کس طرح کام کرتی ہے؟

آپ ہماری فلاں مصنوعات یا خدمات کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

اس عہدے کے لیے کمپنی آپ کا ہی انتخاب کیوں کرے؟

 

ملازمت سے متعلق تفصیلات غور سے پڑھیں

کسی بھی خالی عہدے کے ساتھ جاب ڈسکرپشن بھی موجود ہوتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی کو کونسی خدمات مطلوب ہیں، اور کس طرز کی مہارت اور ٹاسک پر یہ ملازمت مبنی ہے۔

ان میں سے کچھ مطلوبہ خصوصیات کا جائزہ لیں جو آپ میں موجود ہیں اور انہیں انٹرویو کے دوران بتانے کی کوشش کریں کہ آپ فلاں ٹاسک مہارت سے انجام دیتے ہیں۔

اگر یہ پوچھا جائے کہ آپ اس عہدے پر کیسے کام کریں گے تو آپ جاب ڈسکرپشن میں موجود اپنی نمایاں خدمات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔

 روز مرہ، ہفتہ وار یا مہینے میں کب اور  کیسے آپ کو اپنے ٹارگٹ پورے ہیں، یہ بھی آپ بہتر طور پر بتا سکیں گے۔

 

اپنی سی وی کا بغور جائزہ لیں

کمپنی پر ریسرچ اور جانچ کے بعد اپنی سی وی کا ایک بار بغور جائزہ لیں اور یہ اندازہ لگائیں کہ جن خدمات کے لیے آپ انٹرویو دینے جا رہے ہیں کیا ویسی خصوصیات آپ کی سی وی میں موجود ہیں۔

 

ملازمین سے رابطہ

اکثر ہم میں سے بیشتر لوگ ایسی کمپنی یا آرگنائزیشن میں انٹرویو کے لیے جاتے ہیں جس کا ہمیں کسی عزیز، دوست یا رشتہ دار کے زریعے معلوم ہوتا ہے اور اسی کے تحت ہم کپمنی پروفائل سے کم یا زیادہ آگہی حاصل کر لیتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر کمپنی کے ملازمین میں کسی سے ملاقات ممکن ہو پائے تو کمپنی کی ایک واضح تصویر آپ کے سامنے آ جائے گی۔

 

یاد رکھئیے، جدید دور میں رہنے اور جدیدیت کا راگ الاپنے سے بہتر ہے کہ جدید طرزِ زندگی اپنانے کے لیے قدیم اور دقیانوسی خیالات اور اصولوں سے نکل کر آسانیاں فراہم کی جائیں اور ملازمین کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جائے۔

 

کسی بھی کمپنی کے تمام ملازمین، انتظامیہ یا سینئر سطح پر فائز افراد کے مرتب کردہ نظام کے مرہونِ منت ہوتے ہیں، اور ایک بہترین مینیجمنٹ سسٹم نا صرف ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ کمپنی کی ساکھ کو آسمان کی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago