لکڑی کے نئے دروازوں اور فرنیچر کو کیسے پالش کیا جائے؟

کسی بھی گھر کی تکمیل میں لکڑی ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتی ہے۔ فرنیچر کسی بھی مٹیریل کا بنا ہو لیکن دروازے، الماریاں، میز اور کرسیاں زیادہ تر لکڑی کے  ہی پسند کیے جاتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایک بڑھئی لکڑی کی کانٹ چھانٹ اور تراشنے کے بعد اسے مخلتف شکلوں میں ڈھال تو دیتا ہے لیکن قابلِ استعمال فرنیچر یا دیگر لکڑی سے تیار شدہ سامان کو آپ تک پہنچنے کے سفر میں مختلف مراحل کار فرما ہوتے ہیں۔

 

تمام مراحل بطریقِ احسن سرانجام پانے کے بعد ہی قدرتی نعمت یعنی درخت کی لکڑی نکھر کر مختلف قابلِ استعمال اشیاء کی صورت میں سالہا سال ہمارے زیرِ استعمال رہتی ہے۔

لکڑی کے فرنیچر کی دیکھ بھال عام فرنیچر سے زیادہ توجہ طلب ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیا فرنیچر تیار ہونے کے بعد اسے ایک اچھے پینٹ، پالش اور فنشنگ کے مراحل سے گزارنا ضروری ہے جس کے لیے عمومی طور پر پیشہ ور کاریگروں کی خدمات ہی حاصل کی جاتی ہیں۔

 

لکڑی کی پالش کے لیے درکار اشیاء

لکڑی کو مکمل طور پر پالش کرنے کے لیے مخلتف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس کے لیے مندرجہ ذیل ضروری اشیاء درکار ہوتی ہیں۔

سینڈ پیپر (ریگ مار)

مٹی کا تیل

وارنش

پالش کے لیے سیاہی

پلاسٹر آف پیرس (فِلنگ کے لیے)

لاگ دانہ

سیاہ رنگ کا پاؤڈر (کالا سیانہ)

براؤن رنگ کا پاؤڈر

تِھنر

مَلمَل کا کپڑا

سِپرٹ

سِیلر

لیکر

مندرجہ بالا مٹیرل مارکیٹ میں رنگ و روغن کی دکانوں پر کوالٹی اور برانڈز کے مطابق مہنگے اور سستے دونوں داموں دستیاب ہے۔

 

لکڑی کے فرنیچر پر ریگ مار کا استعمال

سب سے پہلے سینڈ پیپر یا ریگ مار سے کام کا آغاز کیا جاتا ہے جو فرنیچر کی سطح کو ہموار کرنے اور غیر ضروری ذرات کو صاف کرنے کے لیے رگڑائی کے طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 80 نمبر کے ریگ مار کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد سطح کو مزید ہموار بنانے کے لیے 150 نمبر کا ریگ مار استعمال ہوتا ہے۔ ریگ مار استعمال کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ بڑھئی کی طرف سے دروازے یا فرنیچر بنانے میں استعمال ہونے والے تمام کیل لکڑی میں درست انداز سے پیوست کیے گئے ہوں۔

لاگ دانہ کا استعمال

لکڑی کی سطح ہموار ہو جانے کے بعد اگلا مرحلہ لاگ دانہ لگانا ہے۔ لاگ دانہ بھورے رنگ کے دانہ دار مٹیریل کی شکل میں مارکیٹ میں عام دستیاب ہوتا ہے۔ یاد رکھیں یہ فرنیچر کی پالش میں استعمال ہونے والا ایک مہنگا مٹیریل ہے لیکن اس کی ضرورت عمومی طور پر قلیل مقدار میں ہی رہتی ہے۔ لاگ دانہ کو استعمال سے پہلے سِپرٹ میں ملا کر گاڑھے مادے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

 

پلاسٹر آف پیرس

لاگ دانہ اور اسپرٹ مکسچر لگانے کے بعد پلاسٹر آف پیرس سے بھرائی کی باری آتی ہے۔ پلاسٹر آف پیرس کا مِکسچر اس طرح بنایا جائے کہ اس سے بننے والی پیسٹ کا رنگ زیادہ سے زیادہ لکڑی کے رنگ جیسا ہو۔ لکڑی کے سامان کے جوائنٹس، پیوست شدہ کیلوں کے اوپری حصوں سمیت لکڑی کے سامان یا فرنیچر میں چھوٹے خلا کو احتیاط سے بھرنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ لکڑی کی سطح کو ہموار بنانے اور سامان کی دلکشی میں مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔

پلاسٹر آف پیرس کی فِلنگ کے بعد

پلاسٹر آف پیرس مکمل طور پر بھرنے کے بعد لکڑی کے سامان کی سطح کو ہموار کرنے کے لیے 150 نمبر کا ریگ مار دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔

 

سیلر کا استعمال

اگر لکڑی کے دروازے یا فرنیچر کو قدرتی رنگ کے قریب مکمل کرنا ہو تو سیلر براہ راست لگایا جاتا ہے۔ سیلر کا استعمال لکڑی کے تمام سوراخوں کو بند کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لاگ دانہ کی طرح یہ بھی ایک مہنگا مواد ہے جو پالش کے دوران استعمال ہوتا ہے۔ فرنیچر کی حتمی تکمیل کا انحصار سیلر کوٹ کی تعداد پر ہے جو لاگو کیے جاتے ہیں۔ بہترین تکمیل کے لیے ایک دروازے پر تقریباَ 15-16 کوٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر کوٹ کو سپرے گن مشین کے ذریعے لگایا جاتا ہے۔ کوٹ کی مطلوبہ تعداد میں سیلر لگانے کے بعد، آخری کوٹ سے پہلے ایک بار پھر پوٹین چیک کیا جاتا ہے جس کے بعد 240 نمبر کے ریگ مار کا استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر رگڑائی کی جاتی ہے۔

 

 

فرنیچر کا مطلوبہ رنگ حاصل کرنے کے لیے مٹی کا تیل، وارنش اور مطلوبہ رنگ کے پاؤڈر سے مرکب بنایا جاتا ہے۔ رنگ بنانے میں کالا سیانہ، کالی سیاہی اور براؤن رنگ کا پاؤڈر شامل ہوتا ہے۔ یہ رنگ بازار سے چھوٹے پیکٹوں میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔

مطلوبہ رنگ ایک ہی بار بنایا جاتا ہے تاکہ مخلتف کوٹوں میں رنگ کی تبدیلی یا فرق سے بچا جا سکے۔ اور اسے لگانے سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے بنایا جاتا ہے تاکہ مرکب ایک ہی رنگ میں ڈھل جائے۔

رنگ لگانے کے لیے ململ کے کپڑے کا استعمال

فرنیچر پر رنگ لگانے کے لیے ململ کے نرم کپڑے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فرنیچر سوکھنے سے پہلے گیلے رنگ پر ایک الگ اور صاف ململ کا کپڑا لگایا جاتا ہے تاکہ اسے عمدہ شکل دی جا سکے۔

 

آخری مرحلے میں لیکر کا استعمال

لکڑی کے دروازوں یا فرنیچر کو پسند کے مطابق غیر چمکدار یا چمکدار شکل میں مکمل کیا جاتا ہے۔ لیکر ایک مادی مٹیریل ہے اور یہ بھی رنگ و روغن کی دکانوں پر بآسانی دستیاب ہوتا ہے جس میں سے پسند کے مطابق چمکدار اور غیر چمکدار مٹیریل کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ فرنیچر کی غیر چمکدار سطح کے لیے لیکر کے دو کوٹ جبکہ چمکدار سطح کے لیے کم از کم چار کوٹ درکار ہوتے ہیں۔ دروازے مکمل ہونے کے بعد انہیں پولیتھین کی پیکنگ شیٹس سے پیک کیا جاتا ہے تاکہ گرد و غبار اور دھول مٹی سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top