بہترین کنٹریکٹر کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

تعمیراتی کنٹریکٹر کا انتخاب ہی ایک بہترین تعمیر کی جانب پہلا قدم ہے۔ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جسے انتہائی سوچ سمجھ کر اور مکمل جانکاری کے بعد کرنا چاہیے۔ کوئی بھی تعمیر ہو، اُس میں وقت، سرمایہ اور جذبات کا عمل دخل ہوتا ہے۔ اور جب ایسا ہو تو وہ فیصلہ انسان ایسے نہیں جانے دے سکتا بلکہ انتہائی سوچ بچار کے بعد کرتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بہترین تعمیراتی کنٹریکٹر کے انتخاب کے لیے چند بنیادی اصولوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے جس پر آج کی تحریر روشنی ڈالے گی۔

آپ کس قسم کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں؟

سب سے پہلے تو آپ کا اپنا ذہن کلیئر ہونا چاہیے کہ آپ کس قسم کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک آپ کا اپنا ذہن اس بارے میں کلیئر نہیں ہوگا تب تک آپ کنٹریکٹر کو اپنی منشاء کے مطابق نہیں پائیں گے۔

آپ کو الفاظ کے ذریعے ذہنی خاکہ بنانے کا گر آنا چاہیے تاکہ آپ اور آپ کا کنٹریکٹر ایک پیج پر آسکیں۔ جب آپ اس بات پر کسی ابہام کا شکار نہ ہوں کہ آپ کو کس طرح کی تعمیر چاہیے پھر ایک کاغذ اور قلم کے استعمال سے آپ کنٹریکٹرز کی فہرست بنانا شروع کریں کہ جن جن سے آپ کی بات ہوسکتی ہے۔

مارکیٹ اسٹڈی کرلیں

اس ضمن میں ماہرین سے رائے لینا نہ بھولیں۔ ماہرین وہ جو کہ مارکیٹ میں اپنی تعمیرات کے حوالے سے مشہور ہوں۔ اُن سے ریفرنس مانگیں کہ اُن کی تعمیرات کا سہرا كس کنٹریکٹر کے سر جاتا ہے۔ اُن سے فون نمبر یا آفس کا پتا معلوم کر کے وہاں پہنچ جائیں۔ یاد رکھیے، ابتدائی ملاقات اس ضمن میں ناکافی ہوتی ہے۔

جن جن لوگوں کی فہرست بنائیں، سب سے دو دو ملاقاتیں رکھیں۔ مختلف سوال کیجئے اور سب سے مل کر آخر میں کسی ایک کنٹریکٹر کا انتخاب کریں۔ انتخاب اُس کا کریں جس کے نام پر آپ کو کسی قسم کا شک شبہ نہ ہو اور آپ کے تمام تر ضرویات کا وہ مکمل جواب ہو۔

کام کا گزشتہ ریکارڈ مانگیں

سب سے اُن کے ماضی کے پراجیکٹس اور اُن کا ریکارڈ معلوم کیجئے۔ ایک خاص وقت کے دورانیے سے کم تجربے والے شخص کا انتخاب کوئی بھی تعمیر کھٹائی میں پڑوا سکتا ہے۔ لہٰذا کوشش کیجئے کہ تجربہ کار سے تجربہ کار شخص کا ہی نام حتمی طور پر منتخب کریں۔ کسی کمرشل تعمیر کے سلسلے میں صرف لائسنس یافتہ کنٹریکٹر کا ہی انتخاب کریں۔

ماضی کا ریکارڈ آپ کے سامنے ہو تو آپ اس شخص پر مکمل اعتبار کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں اُس شخص کی شناخت کے حوالے سے مکمل ہوم ورک کیجئے۔ یقین کیجئے ہماری ریئل اسٹیٹ مارکیٹ نہ تو انتہائی وسیع ہے کہ نہ ہی انتہائی چھوٹی، اچھے اور برے کام دونوں کا پتہ آرام سے چل سکتا ہے۔ دونوں اپنا سراغ لازمی چھوڑتے ہیں اور یہ وہی سراغ ہوتا ہے جس کے نشان سے یا تو مزید گاہک دروازے پر آتے ہیں یا اُس راہ سے بچ نکلتے ہیں۔

تین سے پانچ کنٹریکٹرز کی فہرست بنائیں

کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ کنٹریکٹرز کی حتمی فہرست بنائیں۔ اُن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں مگر اس ضمن میں مکمل بیک گراؤنڈ اسٹڈی ضروری ہے۔ یاد رکھیں کہ کسی بھی طرح سب سے کم لاگت والے کنٹریکٹر کا انتخاب آپ کو اس محاورے یعنی مہنگا روئے ایک بار اور سستا روئے بار بار کا دُرست مطلب سمجھا سکتا ہے۔

انشورنس کا ثبوت، کام کا لائسنس اور اچھے کام کا ریکارڈ جس بھی کنٹریکٹر کے پاس ہوگا، اُس کے کام کی لاگت باقیوں کی نسبت زیادہ ہوگی مگر یہاں ذرا سی زیادہ رقم کی ادائیگی آپ کو مستقبل کی بہت ساری الجھنوں سے بچا سکتی ہے۔ کنٹریکٹر سے دورانیے کا سوال کریں، کام کرنے کے انداز کو پرکھیں اور دیکھیں کہ اس کی اپنے کام میں کتنی مہارت ہے۔ اس بات پر بھی اپنی مکمل تسلی اور تشفی کرلیں کہ آیا وہ شخص بہترین تعمیر پر اپنی پوری توجہ رکھتا ہے یا محض صرف خانہ پوری کر کے اگلے پراجیکٹ کی فکروں میں لگ جاتا ہے۔ دیکھ لیں کہ کنٹریکٹر کا مقصد زیادہ سے زیادہ پیسے کی وصولی ہے یا پھر وہ گاہک کی مکمل تسلی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

دستاویزی ثبوت بنائیں

ان تمام باتوں کا بغور اور تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آپ پر یہ بھی فرض ہے کہ کنٹریکٹ کا دستاویزی ثبوت بنا لیں۔ اس میں پراجیکٹ کی تمام تر تفصیل، وقت کا دورانیہ، افرادی قوت، کام کی آدھی اور پوری مالی ادائیگی اور دیگر ٹرمز اینڈ کنڈیشنز درج کیجئے۔

کنٹریکٹر سے اسٹارٹ ڈیٹ اور اینڈ ڈیٹ بھی لے لیجئے اور اپنی طرف سے جو جو شرائط لاگو کرنی ہیں اُنہیں کاغذ کی نظر کرلیں تاکہ مستقبل کی بحث و تکرار اور خواہ مخواہ کے وقت کے زیاں سے بچ جائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago