ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟

یہ سچ ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سرمایہ کاری کیلئے پُرکشش ترین ایونیوز میں سے ایک ہے۔ ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر پچھلے چند سالوں میں کافی سرگرمیوں کا مرکز رہا، اس میں کافی تیزی کا رجحان رہا۔ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کا کردار بھی قابلِ ذکر اور غور ہے جس کی وجہ سے اس سیکٹر میں درپیش متعدد بڑے مسائل کے ادراک کے ساتھ ساتھ حل بھی یقینی ہوا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان میں چونکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تبدیلی ابھی عمل میں ہے تو اس ضمن میں سرمایہ کاروں کے پاس پہلے سے زیادہ آپشنز موجود ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ملکی ریئل اسٹیٹ میں اس سے قبل اتنی آپشنز کبھی بھی نہیں تھیں۔ اب مختلف سرمایہ کار یہاں اس سوچ کے ساتھ آتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنا انویسٹمنٹ پورٹ فولیو وسیع کرنا ہے جو کہ اُن کے لیے ہر حال میں فائدے کا سامان بنتا ہے۔ متعلقہ اتھارٹیز، مجاز قانونی ادارے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی یہ کوشش ہے کہ ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکنالوجی سے مزید ہم آہنگ کر کے، اس کو جدید خطوط پر استوار کر کے، اس کا مستقبل مکمل طور پر مستحکم کیا جائے۔

پرافٹ ایبل یعنی منافع بخش سرمایہ کاری ہر شخص کرنا چاہتا ہے۔ اس کے لیے مگر چند ایک ایسے مشورے ہیں جن پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ یعنی آپ ریئل اسٹیٹ میں جہاں مرضی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چند ایک ایسے راز ہیں کہ جن سے واقفیت اور جن پر عمل کرنا آپ کو ایک کامیاب سرمایہ کار کے طور پر دنیا کے سامنے لائے گا۔ ان مشوروں پر عمل سے نہ صرف آپ ایک کامیاب سرمایہ کار بنیں گے، آپ کا مستقبل اور آپ سے جُڑے لوگوں کا مستقبل بھی مستحکم ہوگا۔

اب بغیر دیکھے کہیں بھی قدم رکھنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔ خصوصاً جہاں سرمائے کا دخل ہو، وہاں بغیر تحقیق کیے، بغیر ہوم ورک کیے کود پڑنا ٹھیک نہیں۔ سرمایہ کاری کرنے سے قبل مارکیٹ اسٹڈی کرلیں۔ مارکیٹ کی نبض پر ہاتھ، آج کے حالات سے اندازہ لگا کر کل کے وقتوں کی پیشگی تیاری، ہر اُتار چڑھاؤ پر نظر ضروری ہے۔ خود کو قوانین سے بھی اچھی طرح سے آگاہ کرلیں۔ مثال کے طور پر آپ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ آپ جان لیں کہ اس ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک کون ہے، اس کی ڈیویلپمنٹ کا کام کس کے ذمے ہے۔ یہ جان کر آپ تحقیق کریں کہ اس اونر اور ڈویلپر کا پورٹ فولیو کیا ہے۔ آیا وہ تعمیرات کے حوالے سے مارکیٹ میں اچھا نام رکھتے ہیں یا ان کی ساکھ کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ یہ جانچ پڑتال اچھی طرح سے کریں کہ آیا وہ لوگ پراجیکٹ کی بروقت ڈیلیوری کے حوالے سے ایک اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں یا نہیں۔ اس بات کو بھی یقینی بنا لیں کہ آیا اس سوسائٹی کو متعلقہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے این او سی کا حصول ہوا ہے يا نہیں اور آیا اس کے دیگر قانونی معاملات کلیئر ہیں۔

اپنی بجٹنگ کا معاملہ بھی انتہائی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔ جہاں بھی سرمایہ کاری کرنی ہو، ذہن میں ایک ٹائم لائن ضرور بنا لیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ کی زندگی کے کیا معاملات ہیں، آپ کو آپ کا بینک بیلنس کتنی سرمایہ کاری کی اجازت دیتا ہے، آپ کو اس بجٹ کی حد کے مطابق اپنا سرمایہ لگانا ہوگا۔ آپ اس بات پر بھی غور کرلیں کہ آپ ایک مخصوص انویسٹمنٹ کو کتنا عرصہ ہولڈ کر سکتے ہیں۔ آیا آپ کی جیب آپ کو ایک لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کی اجازت دیتی ہے کہ نہیں۔ کیا آپ کو اپنی انویسٹمنٹ پر مکمل یقین ہے کہ یہ آپ کو مرضی و منشا کے مطابق ریٹرن آن انویسٹمنٹ دیگی یا نہیں۔ یہ تمام وہ پوائنٹس ہیں کہ جن پر آپ کو غور کرنا ہوگا۔

یاد رکھیے، اچھی انویسٹمنٹ سے قبل ایک ماہرانہ رائے کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ ویسے تو عام خیال ہے کہ ایک عالم سے ایک گھنٹے کی گفتگو آپ کو ہزار برس کے مطالعے سے زیادہ فائدہ پہنچا سکتی ہے، لیکن ہم عموماً اپنے آپ سے بڑا عالم کسی کو نہیں سمجھتے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں مگر اپنے سے زیادہ تجربہ رکھنے والے افراد کی رائے ضرور سنئے۔ یہ ایک ایسا فیکٹر ہے جس سے آپ اپنے وقت اور سرمائے، دونوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ پراپرٹی کی ویلیو میں 3 چیزوں کا کردار سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ پہلے نمبر پر اس کی لوکیشن، دوسرے نمبر پر اس کی لوکیشن اور تیسرے نمبر پر بھی اس کی لوکیشن ہی ہے۔ جب بھی سرمایہ کاری کی غرض سے نقشہ جات کھنگالیں، ایک چیز پر کبھی کمپرومائز نہ کریں جو کہ اس کی لوکیشن ہے۔ یہ لوکیش ہی ہے کہ جو کسی پراپرٹی کی قیمت کو پر لگانے یا اس کے پر کترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک پوش علاقے میں گھر جس کے پیچھے سے ایک نالے کا گزر ہو اپنی قیمت کو کبھی ایک خاص حد سے تجاوز کرتا نہیں پائے گا۔ اس کے برعکس، ایک عام سی سوسائٹی میں مرکزی لوکیشن یعنی مین روڈ پر کارنر گھر اپنے پیچھے بہت سے خریداروں کو ہاتھ دھوئے پڑتا دیکھے گا۔ لوکیشن ہی وہ فیکٹر ہے جس سے اس بات کا اطمینان کیا جاسکتا ہے کہ آیا کسی جگہ پر آپ کی انویسٹمنٹ کثیر الوقتی بنیادوں پر ہوگی یا قلیل عرصے کے لیے۔

یاد رکھیے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں صبر سے کام لینا انتہائی ضروری ہے۔ مانا کہ اس سیکٹر میں لوگ داخل ہی اپنے آپ کو معاشی طور پر مستحم کرنے کے لیے آتے ہیں لیکن آپ کو اس بات کی سمجھ ہونی چاہیے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کامیابی کا اگر کوئی ایک گر ہے تو وہ دُرست وقت پر دُرست فیصلہ لینے کا فن ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago