Categories: Decoration

اپنے بیڈروم کو مزید آرام دہ کیسے بنایا جائے؟

بیڈروم ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جس کو سکون کا گوشہ سمجھا جاتا ہے۔ انسان دن بھر تھک ہار کر جب بیڈروم کا رخ کرتا ہے تو اس سوچ کے ساتھ بیڈروم میں داخل ہوتا ہے کہ اب اس کا جسم اور دماغ ایک مکمل پُرسکون جگہ پر ہوں گے اور وہ دن بھر کی تھکان کے بعد خوب جی بھر کر آرام کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کے بلاگ میں ہم آپ کو وہ دلچسپ آئیڈیاز دیں گے کہ جن پر عمل کر کے آپ اپنے بیڈروم کو مزید آرام دہ اور پُرسکون بنا سکتے ہیں۔

 

مدھم روشنیوں کا استعمال

بیڈروم میں مدھم روشنی آپ کو ایک آرام دہ ماحول کا تصور فراہم کرتی ہے۔ دن بھر کی تھکان اور ذہنی تناؤ کے بعد جب آپ مدھم روشنی میں بیڈروم میں اپنے بستر پر جاتے ہیں تو آپ کا دماغ اپنے آپ پُرسکون ہوتا چلا جاتا ہے اور آپ نیند کی آغوش  میں چلے جاتے ہیں۔

یہ مدھم روشنیوں کی سہولت مختلف طریقوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے لئے آپ لیمپ اور جدید لائٹس دونوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مدھم روشنیوں کے حصول کے لیے لیمپ عمومی طور پر ایک بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ لیمپ کمرے کو ایک خاموش پُرسکون ماحول فراہم کرتا ہے جو آپ کے دماغ کو اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ اب رات ہو چکی ہے اور اب آرام کرنے کا وقت ہے۔

دماغ کو نیند کی آغوش میں جانے کے لئے ایک پُرسکون ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ مدھم روشنیوں کے ساتھ ہی بنایا جا سکتا ہے۔

 

آرام دہ بیڈ کا انتخاب

پُرسکون نیند کے لئے آرام دہ بیڈ کا انتخاب نہایت اہم ہے۔ یہ ضروری ہے کہ دن بھر کی تھکان کے بعد جس بیڈ پر آپ آرام کرنا چاہیں وہ آپ کو سکون کا احساس دلائے اور آپ کو پُرسکون نیند کی فراہمی یقینی بنائے۔

بالخصوص بچوں کے بیڈروم کے لئے آرام دہ بیڈ کا انتخاب نہایت اہم ہے۔ چھوٹے نرم و نازک تکیوں سے بھرا بیڈ بچوں کو ایک پُرسکون نیند سلانے کا باعث بنتا ہے۔

بچوں کے لئے کھلونے ان کے بیڈ پر سجا دینا بھی ان کو نیند کی وادیوں میں لے جانے کے لئے اچھی تدبیر ہے۔ بچے اکثر اپنے نرم و نازک کھلونوں کو سینے سے لگا کر سونا پسند کرتے ہیں۔

بیڈ کے انتخاب کے ساتھ ساتھ تکیے کا انتخاب بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اکثر گھروں میں تکیے ایک لمبے عرصے تک استعمال کے بعد سخت ہو جاتے ہیں اور نیند میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔

ہم میں سے اکثر لوگ اس خلل کے باعث گہری اور اچھی نیند نہیں لے پاتے جس کی بِناء پر وہ دن بھر چڑچڑے پن کا شکار رہتے ہیں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

اگر آپ بھی ایسی ہی کسی کیفیت کا شکار ہیں تو دیکھ لیجیے کہ کہیں آپ کا تکیہ سخت تو نہیں۔ اس لئے اپنے بیڈروم کے لئے انتہائی آرام دہ تکیے خریدیں جس پر سر رکھتے ہی آپ کو پُرسکون نیند آ جائے۔

 

دیواروں پر خوبصورت وال پیپر کا استعمال

حسن و جمال چاہے کسی قسم کا بھی ہو، انسانی ذہن کے لئے راحت کا باعث بنتا ہے۔ دیواروں پر خوبصورت وال پیپر کا استعمال آنکھوں کو بھلا لگنے کے ساتھ ساتھ ذہن کو راحت فراہم کرتا ہے۔ دلکش وال پیپر سے مزین دیواریں کمرے کو جاذبِ نظر بنا کر مزید آرام دہ بناتی ہیں۔

 

کمرے میں لکڑی کے فرنیچر کا استعمال

کمرے میں رکھی چھوٹی سے ایک عدد چائے کی ٹیبل یا سائیڈ ٹیبل کمرے کا منظر یکسر مختلف بنا دیتی ہے۔ لکڑی کا چھوٹا سا گول ٹیبل آپ کے بیڈروم کا منظر آرام دہ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی طرح کمرے میں تعمیر شدہ خوبصورت لکڑی کی الماری بیڈروم کی دلکشی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ کمرے میں فرنیچر کو ایک خاص ترتیب سے رکھا جائے۔ جیسے زندگی کو آسان  بنانے میں ترتیب و ترکیب انتہائی اہم ہے ویسے ہی کمرے میں سلیقے سے رکھا ہوا فرنیچر آنکھوں کو بھلا لگتا ہے۔

 

جدید ڈیزائن سے مزین رنگے برنگے تکیے

بیڈروم میں رکھے صوفے پر جدید ڈیزائن سے مزین رنگ برنگے چھوٹے تکیے کمرے کو مزید آرام دہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ آج کل تکیوں کے کَور کے جدید ڈیزائن مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔

اگر آپ بچوں کے بیڈروم کے لئے تکیوں کا اتنخاب کر رہے ہیں تو ان کے پسندیدہ کارٹونز سے مزین تکیے بچوں کی راحت کا باعث بنیں گے۔

اسی طرح اگر آپ اپنے بیڈ روم کے لئے چھوٹے تکیوں کا انتخاب کر رہے ہوں تو بھی ایسے ڈیزائنز مارکیٹ میں موجود ہیں جن سے مزین تکیوں کو صوفے پر سجا کر آپ اپنے بیڈروم کو مزید دلکش اور آرام دہ بنا سکتے ہیں۔

 

دیواروں پر تصاویر لٹکانا

دن بھر کی تھکان کے بعد جب آپ بیڈروم میں داخل ہوں اور کمرے کی دیوار پر خوبصورت فریم میں سجی آپ کی فیملی بالخصوص بچوں کی تصاویر آپ کا استقبال کر رہی ہوں تو یقینا آپ کی آدھی تھکان ویسے ہی اتر جاتی ہے۔

بیڈروم کی دیواروں کو فیملی کی تصاویر سے آراستہ کرنا ایک دلچسپ آئیڈیا ہے۔ آپ تصاویر میں قید اپنی زندگی کے گزارے گئے حسین لمحات بیڈروم کی دیواروں پر سجا کر اس کو دلفریب بنا سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی ذہنی راحت کا باعث بنے گا بلکہ آپ کے بیڈروم کے ہر فرد کے لئے سکون کا باعث ہو گا۔

 

بیڈروم کے اندر رکھے جانے والے گملے

مارکیٹ میں کمرے کے اندر رکھے جانے والے ایسے دلفریب گملے میں موجود ہیں جن کی مدد سے آپ کمرے کو مزید جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ کا بیڈروم کشادہ ہے تو اس آئیڈیا پر عمل ضرور کیجیے۔ کشادہ بیڈروم میں رکھے سرسبز پودوں والے گملے کمرے کو آرام دہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago