Lifestyle

گھر کا بیک یارڈ خوبصورت اور پرسکون کیسے بنائیں؟

بیک یارڈ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جو جُڑے ہونے کے ساتھ گھر سے الگ بھی ہوتا ہے۔ ہماری عادات و روایات کے مطابق گھر کی پچھلی طرف موجود صحن مختلف کاموں کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ جیسا کہ کپڑے دھونے کا کام، صفائی ستھرائی یا پھرفالتو اشیاء کا مسکن۔ تاہم اس جگہ کا صحیح استعمال نہ صرف آپ کو مزید پرائیویسی دے سکتا ہے۔ بلکہ گھر کے ماحول میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اور بلاشبہ آپ یہاں آرام، سکون یا پھر کسی گھریلو تقریب کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تھوڑی سی تزئین و آرائش نقشہ بدلنے کے لیے کافی ہے۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ گھر کا بیک یارڈ خوبصورت اور پرسکون کیسے بنایا جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

بیک یارڈ کو پودوں سے آراستہ کریں

قدرتی خوبصورتی کسی بھی جگہ کو منفرد بنانے میں اہم کرداد ادا کرتی ہے۔ لہٰذا سب سے پہلے بیک یارڈ میں سرسبز پودے اگائیں۔ اگر آپ مستقل کیاریاں نہیں بنانا چاہتے تو گملوں میں پودوں کا استعمال کریں۔ لمبے اور نچلے پتوں والے پودے نہ صرف بیک یارڈ کو ایک پرائیویسی کا احساس دیں گے۔ بلکہ دلکشی میں اضافہ کریں گے۔ علاوہ ازیں، باؤنڈری لائن کے ساتھ ایک مکمل باڑ بھی لگائی جا سکتی ہے۔

 

 

بیک یارڈ میں فائر پٹ ڈیزائن کریں

فائر پٹ بیک یارڈ میں ایک آرام دہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ سردیوں میں گھر کے پچھلے صحن کو ایک پناہ گاہ میں تبدیل کرنا فائر پٹ سے ہی ممکن ہے۔ اس کے برعکس موسمِ گرما میں بار بی کیو پارٹی کے اہتمام میں ایک کارآمد شے ہے۔

 

 

بیک یارڈ کو پھولوں کی چھتری اور لیمپ سے سجائیں

پھولوں، پتوں اور ٹہنیوں پر مبنی ایک چھتری بیک یارڈ کو ایک شاہکار میں بدل دے گی۔ علاوہ ازیں آپ بازار سے بنی بنائی چھتری بھی خرید سکتے ہیں۔ یہاں ہم اس شیڈ یا کَور کی بات کر رہے ہیں جو اکثر و بیشتر گھروں کے باغیچوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ تاہم چھتری نما شیڈ بیک یارڈ کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہو سکتا ہے۔ چھتری کسی بھی خاص رنگ یا تھیم سے ہم آہنگ ہو سکتی ہے۔ اور دھوپ اور بارش سے بیک یارڈ کے ایک خاص کونے کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔ مزید یہ کہ لیمپ نصب کرنے سے بیک یارڈ ایک پرسکون جگہ کا منظر یش کرے گا۔

 

 

بیک یارڈ کی دیوار کو منفرد رنگ سے پینٹ کریں

آپ بیک یارڈ کا ایک کونا سجا رہے ہوں یا پورا صحن، دیوار کا تازہ روغن چار چاند لگانے کے لیے کافی ہے۔ لہٰذا معمولی رنگ کے بجائے ایسے روغن کا انتخاب کریں جو گھر کے اس حصے کو ایک زندہ شکل دے۔ اس کے علاوہ دیوار کو ایک یا ایک سے زائد قدرتی بیلوں سے آراستہ کریں۔ اس کے علاوہ تزئین و آرائش کے لیے آپ دیوار پر ایسے ڈیکوریشن پیسز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں جو آؤٹ ڈور ہونے کی بناء پر جلد خراب نہ ہوں۔

 

 

بیک یارڈ کے لیے آؤٹ ڈور فرنیچر

تازہ پودے، پھول، چھتری، خوبصورت لیمپ اور روغن کے ساتھ بیک یارڈ تیار ہے۔ تاہم سب سے بڑی وہ  اور اہم وہ چیز ہے جس کا ذکر سب سے ضروری ہے۔ اور اس کے بغیر بیک یارڈ ادھورا ہے۔ بیک یارڈ کے لیے فرنیچر کا انتخاب بھی آپ کو آؤٹ ڈور سِٹنگ کے حساب کرنا ہوگا۔ مارکیٹ میں مختلف مٹیریل اور ساخت پر مبنی خوبصورت آؤٹ ڈور فرنیچر دستیاب ہیں۔ لہٰذا آپ اپنی پسند اور جیب کے مطابق ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago