Lifestyle

گھر کی سیڑھیوں کو بزرگ افراد کے لئے کیسے محفوظ بنایا جائے؟

بزرگ افراد کے لئے گھر کی سیڑھیاں چڑھنا ہمیشہ سے ایک مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔ عمر کے اس حصے میں یہ واقعی ایک مشکل عمل ہے۔ ایسے میں گھر کی سیڑھیوں کو بزرگ افراد کے لئے کیسے محفوظ بنایا جائے، اس بلاگ میں آپ کو اس حوالے سے اہم معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جب عمر ڈھلنے لگے، جوانی ساتھ چھوڑنے لگے تو قدم ڈگمگانے لگتے ہیں۔ عمر کے اس حصے میں جہاں زندگی بھر کی یادیں دل میں سموئے ہر لمحہ تنہائی کا احساس دلاتا ہے وہیں انسانی جسم میں موجود توانائی بھی ساتھ چھوڑنا شروع کر دیتی ہے۔

ایسے میں گھر کی سیڑھیاں چڑھنا کسی بھی بزرگ شخص کے لیے ایک مشکل عمل بن جاتا ہے۔

گھر میں مناسب روشنی کی فراہمی

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد کی بینائی عام طور پر کمزوری کا شکار ہو جاتی ہے۔ کچھ بزرگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی نظر عمر کے آخری حصے میں بھی 100 فیصد درست ہوتی ہے لیکن بہت سے بزرگ قریب یا دور کی نظر کی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایسے میں یہ نہایت ضروری ہے کہ گھر کی سیڑھیوں پر مناسب روشنی کا انتظام موجود ہو۔ مناسب روشنی نہ ہونی کی صورت میں وہ خدانخواستہ کسی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مناسب روشنی سیڑھیوں کے مقام کے اوپر موجود چھت پر ایک سے زائد بلب یا لائٹ نصب کرنے سے بھی ممکن ہے۔ بلب یا لائٹ نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بٹن آن رکھنا بہت ضروری ہے۔ ممکن ہے کہ آپ گھر میں نہ ہوں اور آپ کے بزرگ والدین یا پھر دادا دادی گھر کی بالائی منزل سے نیچے آنا چاہتے ہوں اور کم یا سِرے سے روشنی نہ ہونے کی صورت میں ان کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ وہاں سیڑھیوں کے قریب ہمہ وقت روشنی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

سیڑھیوں پر نہ پھسلنے والے قالین کا استعمال

بزرگ افراد کے لئے سیڑھیاں محفوظ بنانے کا ایک طریقہ قالین کا استعمال بھی ہے۔ اس مقصد کے لئے کسی ماہر کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سیڑھیوں پر صرف وہی قالین بچھایا جائے جو ایک رنگ کا ہو۔ ایک سے زائد رنگ کے قالین کی وجہ سے سیڑھی کا کنارا نظر نہ آنے کے باعث بزرگ افراد کو قدم رکھنے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سیڑھیوں پر قالین کا استعمال کیا جائے اور یہ کام خود کرنے کے بجائے کسی ماہر کی خدمات حاصل کی جائیں جو مخصوص اوزار سے سیڑھیوں پر قالین اس طریقے سے بچھائے کہ پھسلن کا خدشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے۔

ہینڈ ریل نصب کرنا

ہینڈ ریل کا استعمال سیڑھیاں محفوظ بنانے کے لئے انتہائی مفید ہے۔ بہتر یہ ہے کہ سیڑھیوں کے دونوں اطراف ہینڈ ریل نصب کی جائے۔ اس بات کا بھی خاص دھیان رکھا جائے کہ دیوار کی سائیڈ کی ہینڈ ریل کا دیوار سے مناسب فاصلہ ہو۔

عمر رسیدہ افراد جو سست روی سے قدم آگے بڑھا پاتے ہیں اور چلنے کے لئے چھڑی کا سہارا لیتے ہیں ان کے لئے ہینڈ ریل کسی نعمت سے کم نہیں۔ وہ اس کو باآسانی پکڑ کر سیڑھیاں چڑھ سکتے ہیں۔

ہینڈ ریل نصب کرنے سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان اور حادثات کے خدشات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ لڑکھڑا جانے کی صورت میں بھی ہینڈ ریل کو تھام کر بزرگ افراد اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

سیڑھیوں کے کناروں کو نمایاں کرنا

اگر آپ نے گھر کی سیڑھیوں پر قالین نہیں بچھایا تو آپ کو چاہئے کہ سیڑھیوں کے کناروں کو کسی بھی نمایاں رنگ سے پینٹ کر دیں۔ سیڑھیوں کے کناروں کو پینٹ کرنا ان کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد کے لئے دیکھنا آسان بنا دیتا ہے۔

عمر کے اس حصے میں جہاں بینائی قدرے کم ہو جاتی ہے اور بزرگ افراد انتہائی چھوٹے قدم لے کر آگے بڑھتے ہیں، سیڑھی کے کناروں پر نمایاں پیںٹ ان کے لئے سیڑھیاں چڑھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

سیڑھیوں کی تعمیر کے لئے پھسلن والے میٹیرل کے استعمال سے اجتناب کرنا

اکثر افراد گھر کی سیڑھیوں کی خوبصورتی کے لئے دلفریب ٹائلز کا استعمال کرتے ہیں جو کہ پھسلن والی ٹائلز بھی ہوتی ہیں۔

بزرگ افراد کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ پھسلن والی ٹائلز کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ ایسی ٹائلز کا انتخاب کیا جائے جن پر قدم مضبوطی سے جمائے جا سکیں۔ اس مقصد کے لئے تعمیراتی ماہرین کی رائے لینا بہت ضروری ہے۔

سیڑھیوں کی تعمیر میں احتیاط برتیں

اکثر گھروں میں دو سیڑھیوں کے درمیان زیادہ اونچائی پائی جاتی ہے۔ بزرگ افراد اکثر چھوٹے قدم لے کر آگے بڑھتے ہیں۔ وہ اپنے پاؤں کو زیادہ بلند کر کے سیڑھی نہیں چڑھ سکتے۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ سیڑھیوں کی تعمیر ایسے کی جائے کہ ان کے درمیان اونچائی کم ہو اور بزرگ افراد کو ایک سیڑھی سے دوسری سیڑھی پر قدم رکھنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو بزرگ افراد کے سیڑھیوں کے استعمال سے متعلق حفاظتی تدابیر پر مبنی مفید معلومات سے آگاہ کیا۔ امید کرتے ہیں کہ ان معلومات پر عمل پیرا ہو کر آپ اپنے بزرگوں کو گھر میں ایک محفوظ ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago