Technology

ہوم تھیٹر کو مزید پُرلطف کیسے بنایا جائے؟

گھر میں ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا ہو توہرکسی کی پسند دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ فلم دیکھنی ہو تو لیپ ٹاپ پر وہ مزہ کہاں آتا ہے، اور اپنی پسندیدہ سیریز آرام سے دیکھنے کے لیے الگ موڈ اور ماحول چاہیئے۔ اسی طلب کے پیشِ نظر ہوم تھیٹرکی ایجاد ہوئی اور بڑھتے رجحان نے اس میں نت نئے اضافوں اور ڈیزائن سے مزید دلچسپی پیدا کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

انٹیریئر ڈیزائننگ کے رجحانات گھر میں موجود کمروں یعنی بیڈ روم، لیونگ روم، ڈائننگ روم اور باورچی خانے میں جدت اختیار کر رہے ہیں۔

 رہائشی جگہ کو پرتعیش اور زیادہ آرام دہ بنانے کے لیے اس میں مزید ترقی اور بہت کچھ شامل کرنا ابھی باقی ہے جو وقت کے ساتھ گاہے بگاہے ہمارے سامنے آتا رہے گا۔

 انہی میں ہوم تھیٹر یا میڈیا روم بھی شامل ہے، کچھ لوگ ٹی وی لاؤنج کو ہوم تھیٹر سے الگ کرنے میں الجھ جاتے ہیں، کیونکہ وہ دونوں کو ایک جیسا سمجھتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ ’’میڈیا روم‘‘ ٹی وی لاؤنج کا تازہ ترین نام ہے – لیکن حقیقت میں فرق اس جگہ کے خیال، ڈیزائن اور استعمال میں ہے۔

گھر میں ہوم تھیٹر بنانے کے مختلف آئیڈیاز اور تکنیکی پوائنٹس ہیں۔ ہر کسی کی اپنی پسند اور نا پسند ہوتی ہے لیکن کچھ آئیڈیاز کو آپ خود پسند میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور بہتر تجاویز کے طور پر انہیں اپنا لیتے ہیں۔

 

اپنے آپ سے پوچھنے کے سوالات

اپنے ہوم تھیٹر اور اس کو بہتر طور پر فعال بنانے کے لیے آپ کو پہلے خود سے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کس طرح کا ہوم تھیٹر چاہتے ہیں۔

کیا آپ اس میڈیا روم کو فلمیں دیکھنے کے علاوہ استعمال کرنے جا رہے ہیں جیسے کہ گیمنگ،  پارٹی یا پھر موسیقی کے پروگرامز کے لیے؟

کیا آپ اس میں سینما جیسا ماحول تخلیق کرنے کا سوچ رہے ہیں؟

کیا آپ کے گھر میں ایسا کمرہ بنانے کے لیے کافی جگہ ہے جہاں آپ اپنے دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ فلم دیکھنے کا لطف اٹھا سکیں؟

بہترین مقام یا کمرہ کون سا ہے؟

 

بہترین جگہ یا کمرے کا تعین

اگر آپ کا گھر کافی بڑا ہے، تو آپ ایک ایسا کمرہ بنا سکتے ہیں جو براہ راست گھر کے کسی دوسرے حصے جیسے رہنے کے کمرے یا کھانے کے کمرے کے ساتھ منسلک نہ ہو کیونکہ رکاوٹ سینما کا احساس چھین سکتی ہے۔

ہوم تھیٹر کے لیے بہترین جگہ آپ کا تہہ خانہ ہے کیونکہ اس سے نہ صرف آپ کی جگہ بچ جائے گی بلکہ یہ بالکل الگ تھلگ علاقہ بن جائے گا، جہاں آپ سینما میں بیٹھ کر فلم دیکھنے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

 

ایک آئیڈیل ہوم سینما بنانے کے لیے کیا ضروری ہے؟

گھر میں ہوم تھیٹرتو بنا لیا لیکن اسے آئیڈیل نہ بنایا گیا ہو تو کیا فائدہ۔

آرام دہ نشست یا صوفہ

آپ اس وقت تک موسیقی یا فلموں سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے جب تک کہ آپ آرام سے نہ بیٹھے ہوں یا پھر کرسی یا صوفہ آرام دہ نہ ہو، سخت ساخت والی کرسی یا صوفہ آپ کو بار بار پہلو بدلنے پر مجبور کرے گا اور آپ کی توجہ فلم سے ہٹ جائے گی اور یوں آپ ایک بے مزہ فلم دیکھیں گے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کی الجھن فلم کی سٹوری ہی نہ سمجھنے دے۔

 

 

کرسیوں اور صوفوں کی ترتیب

فلم، ڈرامہ یا پھر کوئی پسندیدہ سیریز آپ تب انجوائے کریں گے جب آرام دہ نشستوں کے ساتھ آپ آرام دہ رُخ سے تشریف فرما ہوں کیونکہ کسی کے سامنے آنے سے یا پھر چہرے کو اٹھا کر یا آگے بڑھا کر دیکھنے سے مشکل در پیش آئے گی اور جلد ہی آپ کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔

ضروری ہے کہ صوفے اور نشستیں اس طرح ترتیب دی جائیں کہ کسی کو بھی بیٹھنے میں مشکل پیش نہ آئے اور کوئی کسی دوسرے فرد کی وجہ سے بے آرام نہ ہو۔

 

مناسب اسکرین کا انتخاب

میڈیا وال یا ہوم تھیٹر کے لیے بڑے سائز کی اسکرینوں کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ یہ مختلف زاویوں سے بیٹھے لوگوں کے لیے آسانی سے دیکھنے کو ممکن بناتی ہیں۔ تاہم، بہت سے دوسرے تکنیکی عوامل ہیں جن پر آپ کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے کمرے کا سائز، دیواروں کا سائز اور وہ دیوار جس پر سکرین لگائی جا رہی ہے۔

 

پُرسکون ماحول

ہوم تھیٹر گھر کا وہ حصہ ہے جو سینما سے مشابہ ہے اور اپنے گھر کے سنیما کے اندرونی حصے کو ڈیزائن کرنا ایک بہترین فن ہے۔ آواز کو جذب کرنے والے لوازمات جیسے پردے، صوفے، قالین اور دیگر مختلف چیزوں کا استعمال کرکے اسے پرسکون بنائیں۔ اسے ساؤنڈ پروف بنانا بہترین آپشن ہے کیونکہ ایسا کرنے سے نہ صرف باہر کا شور دور رہے گا بلکہ اندر کی آوازیں بھی باہر نہیں جا پائیں گی۔

 

روشنیوں کا استعمال

ہردوسری چیز کی طرح، روشنی بھی ایک خاص سینما کے احساس کو اہمیت دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ آپ کے ہوم تھیٹر کی لائٹنگ ایک عام ٹی وی لاؤنج یا آپ کے گھر کے کسی دوسرے حصے سے بہت مختلف ہونی چاہیئے۔ آنکھوں کو چبھتی اور سکرین کو نظر نہ آنے کے قابل بناتی روشنیاں ہوم تھیٹر کے لیے ہرگز مناسب نہیں ہیں۔ کم اور ہلکی روشنی والی لائٹس کا استعمال آپ کو سکرین پر فوکس کرنے میں مدد دے گا۔ ان روشنیوں کو آپ انٹرول میں استعمال کریں اور فلم کے دوران بالکل اندھیرا رکھیں یا پھر بہت معمولی لائٹ ہو تو بالکل سینما جیسا ماحول تخلیق ہو پائے گا۔

روشنیوں کے معاملے میں بھی سب کی اپنی پسند ہے، کچھ لوگ ہوم تھیٹر میں فلم کے دوران مدھم روشنی پسند کرتے ہیں اورکچھ بالکل آف لائٹس کے ساتھ تھیٹر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 

 

سکرین کس دیوار پر نصب کریں

ہوم تھیٹرمیں ویسے تو سکرین آپ کسی بھی دیوار پر نصب کر سکتے ہیں لیکن یہ ضرور مدِ نظر رکھیں کہ مووی یا سکریننگ کے دوران جب بھی کمرے کا دروازہ کھلے اور کوئی باہر جائے یا اندر آئے تو سکرین کو باہر سے آںے والی روشنی متاثر نہ کر سکے اور نہ ہی آنے یا جانے والا اچانک سکرین کے سامنے آ جائے۔

 

پاپ کارن پیچھے نہ رہ جائیں

آج کل تو گھر کی خواتین، بچے اور بڑے گھر میں ہی اتنے مزیدار پاپ کارن تیار کر لیتے ہیں جیسے مارکیٹ سے ملتے ہیں اور جب دل چاہے مزے سے کھاتے ہیں تو پھر ہوم تھیٹر کو مزید پر لطف بنانے کے لیے مووی کے دوران کیسے پاپ کارن سے دور رہا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کافی، چائے، سنیکس اور اپنی پسند کی مشروبات کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور یوں آپ ہوم تھیٹر کو خوب انجوائے کر سکتے ہیں۔

 

کچھ اہم تجاویز

ہوم تھیٹر کو سینما کی شکل دینے کے علاوہ کچھ اہم نکات زیرِ غور لانا بھی ضروری ہیں۔

عام کمرے اور ہوم تھیٹر میں فرق رکھیں

ہوم تھیٹر کو کبھی گھر کے عام کمرے کی طرح استعمال نہ کریں، اور خاص طور پر بچوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر ختم کریں، یا یوں کہنا مناسب ہو گا کہ جس کمرے کو آپ ہوم تھیٹر بنا چکے ہیں اسے عموماَ بند رکھیں ورنہ مہنگا اور جدید ساؤنڈ سسٹم، سکرین، فرنیچر، دیواروں اور روشنیوں کی خرابی سے آپ ہوم تھیٹر کے مالک اور شوقین نہیں لگیں گے اور جیب پر بھاری پڑنے کا اندیشہ بھی رہے گا۔

 

 

بہترین الیکٹرانکس کا انتخاب

بہترین اور معیاری سکرین اورساؤنڈ سسٹمز کا انتخاب کریں اور ہر چیز آن لائن سرچ کرنے کے علاوہ مارکیٹ میں بہترین پراڈکٹس تلاش کریں اور ان کا ڈسپلے اور ساؤنڈ سسٹم خود چیک کریں کیونکہ معیاری آلات اور سامان روز روز نہیں خریدا جاتا اور نہ ہی ستے داموں دستیاب ہوتا ہے۔

مہنگے آلات کو کبھی بھی سستی اور غیر معیاری ایکسٹینشن وائرز یا کیبلز سے منسلک نہ کریں۔

 

 

صفائی یقینی بنائیں

عمدہ اور اعلیٰ ہوم تھیٹر میں فلم انجوائے کرنے کے بعد کھانے پینے کی چیزوں کے اجزا اور باقیات کی فوری صفائی ضروری ہے۔

اور سب سے بڑھ کر روزانہ کی بنیاد پر الیکٹرانک آئٹمز کی صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ مٹی اور دھول سے کوئی بھی سسٹم خراب نہ ہونے پائے۔ مزید یہ کہ تمام برقی آلات کو ان کے کَورز سے ڈھانپ کر رکھیں۔

کوئی بھی مائع، پانی، کولڈ ڈرنک یا مشروبات اور دیگر خوردنی اشیا براہِ راست الیکٹرانکس پر گرنے سے بچائیں۔

 

اسپیکرز کہاں نصب کریں

ہوم تھیٹر میں ووفر اسپیکرز سکرین کے ساتھ کچھ فاصلے پر نصب کریں اور دو اسپیکرز تمام نشستوں اور صوفوں کے پیچھے نصب کیے جائیں تاکہ آپ ہر سین کو واضح اور صاف طور پر سُن سکیں اور ایک بہترین ساؤنڈ سسٹم انجوائے کر سکیں۔

 

سجاوٹ اور دیواروں کا رنگ

ہوم تھیٹر کی دیواریں بہت زیادہ سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتیں کیونکہ ہم وہاں انٹیریئر یا سجاوٹ دیکھنے کی غرض سے تشریف فرما نہیں ہوتے اسی لیے کم سجاوٹ کے ساتھ دیواروں کے لیے گہرے رنگ کے پینٹ یا روغن کا انتخاب اور استعمال کیا جائے تو یقیناَ بہتر رہے گا تاکہ ہوم تھیٹر کا تاثر قائم رہ سکے۔

 

تاریں اور کیبل

برقی تاروں اور کیبلز کو احتیاط اور ترتیب سے دیواروں اور کونوں میں الیکٹریشن سے باقاعدہ نصب کروائیں تاکہ کمرہ بے ترتیب اور بے ہنگم دکھائی نہ دے اور کسی تار یا کیبل کا خراب یا ٹوٹنے کا اندیشہ نہ رہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago