Lifestyle

بجلی کی طویل بندش کے دوران وقت کا صحیح استعمال کیسے کریں؟

بجلی کی بندش بلاشبہ ایک مایوس کن اور تکلیف دہ تجربہ ہے۔ گھنٹوں جاری رہنے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ تکنیکی بھی ہو سکتی ہے اور حادثاتی بھی۔ جس کے بارے میں صحیح اطلاعات وقت گزرنے کے ساتھ ہی ملتی ہیں۔ وجوہات کچھ بھی ہوں، وقتی پریشانی سے دوچار ہونے کے ساتھ ہم اس وقت بے بس ہوتے ہیں۔ اور تمام تر کام کاج وقت پر نہ ہونے کے باعث پریشان ہوتے ہیں۔ تاہم، پریشانی اور مایوسی کو پسِ پشت ڈال کر وقت ضائع کرنے کے بجائے ہمیں منصوبہ بندی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیئے۔ اور وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ بجلی کی طویل بندش کے دوران وقت کا صحیح استعمال کیسے کریں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

بجلی کی طویل بندش کے دوران سب سے پہلا کام

بجلی گئے بہت گھنٹے ہو گئے اور ابھی واپس آنے کا کوئی امکان نہیں۔ تو بیٹریز ڈیڈ یا ختم ہونے سے قبل سب سے پہلے آپ کو اپنے قریبی عزیز، دوستوں، یا پھر دفاتر تک اطلاع دینا ضروری ہے۔ تاکہ طویل وقفے کے باعث آپ سے رابطہ کرنے والے پریشانی کا شکار نہ ہوں۔ مزید براں، ضروری دفتری اور دیگر کاموں سے منسلک لوگ آپ پر لاپرواہی کا لیبل لگانے سے پہلے آگاہ ہوں۔ اور انہیں معلوم ہو کہ اب بات آپ کے بس سے باہر نکل چکی ہے۔ اور بجلی آنے پر ہی کسی بھی کام کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔

 

 

بجلی کی بندش کے دوران ضروری کاموں کی منصوبہ بندی

مصروف طرزِ زندگی کے باعث ہم کہیں نہ کہیں فارغ وقت ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جس کا مقصد ایسے کام یا ٹاسک نبٹانا ہوتا ہے۔ جو ہم روز مرہ مصروفیت کے باعث مکمل نہیں کر پاتے۔ یا پھر وہ ادھوری سرگرمیاں مکمل کرنا، جو فیملی کے ہمراہ گھر میں یا شہر سے باہر کرنا مقصود ہوں۔ علاوہ ازیں، گھر میں آنے والے دنوں میں کسی تقریب یا تہوار سے متعلق تیاریاں کرنا۔ یا پھر ان سے متعلق منصوبہ بندی جیسے کام زیرِ غور لائے جا سکتے ہیں۔

 

 

بجلی کی بندش کے دوران چہل قدمی اور قریبی مارکیٹ کا دورہ

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہمیں مختلف گیجٹس اور دیگر اشیاء چارج کرنے کا موقع نہیں دیتی۔ لہٰذا، ممکن ہے کہ چارج شدہ اشیاء سے کیے جانے والا کام بھی مکمل نہ ہونے پائے۔ کیونکہ طویل لوڈشیڈنگ تمام تر بیٹریز ڈاؤن کر سکتی ہیں۔ لہٰذا کچھ نہ کر سکنے اور مایوسی کا شکار ہونے سے بہتر ہے۔ کہ آپ گھر یا گھر سے باہر چہل قدمی کے لیے نکل جائیں۔ اس دوران آپ فیملی کے افراد کو بھی ہمراہ لے جا سکتے ہیں۔ مزید براں، آپ کو گھر کی قریبی یا کسی بھی مارکیٹ کا تسلی بخش دورہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ علاوہ ازیں اگر آپ وی لاگر ہیں اور چارج شدہ موبائل کے ساتھ مارکیٹ جا رہے ہیں۔ تو اس دوران لوگوں کے تاثرات ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

 

 

بجلی کی بندش کے دوران موم بتی یا ٹارچ کی روشنی میں مطالعہ

بجلی بند ہو جانے کے باعث چاروں اطراف خاموشی اور سکون کا پہرہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر سردیوں کی شام یا رات میں پھیلا ہوا سناٹا چیخ چیخ کر اپنے ہونے کا احساس دلاتا ہے۔ لہٰذا ایسے وقت کا صحیح استعمال آپ مطالعہ سے بھی کر سکتے ہیں۔ کتابوں سے انس رکھنے والے افراد خاموشی اور تنہائی کو ترجیح دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں، لکھاری اور رائٹر بھی تنہا بیٹھ کر لکھنا پسند کرتے ہیں۔ اور اس طرح زیادہ تخلیقی ہو سکتے ہیں۔

 

 

بجلی کی طویل بندش کے دوران مراقبہ کریں

آپ یہ وقت خود کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بھی نکال سکتے ہیں۔ طویل مصروفیت اور وقت کی کمی ہمیں صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور کر دیتی ہے۔ لہٰذا مراقبہ یا ذہن سازی کی مشق میں یہ وقت صَرف کریں۔ یہ سرگرمی آپ کو تناؤ دور کرنے اور تازگی محسوس کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں، آپ گھر میں سپا پر مشتمل سرگرمیوں کے زریعے اپنے وقت کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

بجلی کی بندش کو تقریب میں تبدیل کریں

کسی بھی تہوار یا تقریب کے موقع پر اکثر گھر میں الگ طریقے سے کوکنگ کی جاتی ہے۔ جیسا کہ ہم کیمپنگ کے دوران چولہے یا گِرل پر کھانا تیار کرتے ہیں اور فیملی کے ہمراہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ چونکہ بجلی کی کچھ خبر نہیں اور واپسی کا وقت مقرر نہیں، تو یہ گِرل پر کھانا پکانے کا بہترین وقت ہے۔ جس طرح آپ عید یا دیگر تقریبات پر کرتے ہیں۔ لہٰذا، آپ اس وقت کو نئی ترکیبیں آزمانے اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سرگرمی بلاشبہ گھر میں ایک پکنک کا ماحول پیدا کرے گی۔ اور آپ کو پچھلی بار بی کیو پارٹی کی یاد دلائے گی۔

 

 

بجلی کی بندش، قصے کہانیاں اور یادیں تازہ کرنے کا بہترین موقع

ہم اکثر ایسے مواقع کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ ساری فیملی ایک ساتھ بیٹھ کر پرانی یادیں دہرائے۔ لیکن آج کے مصروف اور تیز ترین دور میں ایسا ممکن نہیں۔ علاوہ ازیں، وقت ملنے پر بھی ہم سوشل میڈیا، موبائل اور ٹی وی کی نظر کر دیتے ہیں۔ لیکن بجلی کا گھنٹوں غائب ہونا اور سب کچھ آف اور بند ہو جانے سے ہمیں ایک سنہری موقع مل سکتا ہے۔ لہٰذا، خاندان اور دوستوں کے ساتھ پرانی یادوں کے بارے میں بات چیت کریں۔ بجلی کی بندش خاندان اور دوستوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کا بہترین موقع ہے۔ آپ اس وقت کو پرانی یادیں اور کہانیاں شیئر کرنے، یا ایک دوسرے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

سردی میں بجلی کی بندش کے دوران انڈور گیمز کھیلیں

گھر میں بجلی نہ ہو تو بوریت کا شکار ہونا معمولی بات ہے۔ مزید براں، موسمِ سرما میں گھر کے اندر ہی مختلف سرگرمیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ لہٰذا، سردی میں بجلی کا اتا پتا نہ ہو تو انڈور گیمز جیسا کہ لوڈو، کیرم، سیکوئنس اور دیگر بےشمار گیمز کھیلی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، بیٹری سے چلنے والے آلے کا استعمال کرتے ہوئے موسیقی یا پوڈ کاسٹ سنا جا سکتا ہے۔ ایک پورٹیبل بیٹری سے چلنے والا اسپیکر یا وائرڈ ہیڈ فونز کا سیٹ آپ کو بغیر بجلی کے اپنی موسیقی یا پوڈ کاسٹ سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔

 

 

بجلی کی طویل بندش اور لالٹین کی اہمیت

لالٹین وہ روشنی ہے جو شمعدان کی طرح جلتی ہے۔ لالٹین کے پیندے یعنی نچلے حصے میں ایک چھوٹا سا دھاتی کنٹینر ہوتا ہے جس میں مٹی کا تیل ڈالا جاتا ہے۔ بالائی حصے میں لَو نصب کی جاتی ہے، جس کے چاروں جانب شیشیے کا کَور ہوتا ہے۔ جو اسے ہوا میں بُجھنے نہیں دیتا۔ مزید یہ کہ لالٹین وزن میں ہلکی ہوتی ہے اور بآسانی ادھر سے اُدھر منتقل کی جا سکتی ہے۔ پرانے وقتوں میں بجلی کی ایجاد سے قبل لالٹین کا استعمال عام تھا۔تاہم آج کل کرائسز اور مہنگائی کے دور میں لالٹین بہت کارآمد ہے۔ اگر آپ کے گھر میں دادی کے زیرِ استعمال رہنے والی لالٹین آج بھی موجود ہے تو آپ خوش نصیب ہیں۔ علاوہ ازیں کہیں سے مل جائے تو غنیمت جانیئے۔ تاکہ اگلی بار ایسا ہونے پر اس کا استعمال کیا جا سکے۔

 

 

مختصراً یہ کہ، بجلی کی بندش نئی چیزوں کو آزمانے، فیملی اور دوستوں کے ساتھ میل جول اور خود کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ہو سکتا ہے۔ لیکن تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ آپ اس تکلیف کو ایک یادگار اور خوشگوار تجربہ میں بدل سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago