Lifestyle

موسمِ سرما میں بیڈروم کو وِنٹر وَنڈر لینڈ کیسے بنائیں؟

 سردی بلاشبہ ہم میں سے بیشتر لوگوں کا پسندیدہ سیزن ہے۔ جسے گزارنے کے لیے ہم نت نئے منصوبے بناتے ہیں۔ تاکہ اپنے من پسند موسم سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوں۔ لہٰذا اب وقت ہے ایسی ہی کسی پلاننگ کا۔ جاڑا اپنے جوبن پر ہے۔ اور اس کے ساتھ گھر میں آرام دہ ماحول پیدا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ تاہم اس میں سب سے بہترین طریقہ یہ ہے۔ کہ اپنے کمرے کو موسم سرما کے مطابق ونڈر لینڈ میں تبدیل کیا جائے۔ تاکہ ان سردیوں میں بیڈروم ایک الگ ہی منظر پیش کرے۔ اور آپ کو ایک نیا احساس دے۔ لہذا جائزہ لیتے ہیں۔ کہ بیڈ روم کو حیرت انگیز جگہ بنانے کے لیے موسمِ سرما میں وِنٹر وَنڈر لینڈ کیسے بنائیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

موسمِ سرما میں وِنٹر وَنڈر لینڈ کیسے ممکن؟

 اپنے کمرے میں موسم سرما کا حیرت انگیز مقام تخلیق کرنے کے بارے میں، کچھ مندرجہ ذیل نکات پہ نظر ڈالتے ہیں۔

 

بیڈروم میں بنیادی رنگ کا انتخاب

 اپنے کمرے میں موسم سرما کا وَنڈر لینڈ بناتے وقت دیواروں کے لیے ایک ایسے بنیادی روغن کا انتخاب کریں۔ جو کمرے کی سجاوٹ کے لیے ایک غیر جانبدار بنیاد فراہم کرے۔ جس سے دوسرے رنگوں اور ساخت میں مطابقت کرنا آسان ہو جائے۔ تاہم رنگ و روغن کے معاملے میں کمرے کی بناوٹ اور سائز کے عمل دخل کا اندازہ لگانا بھی اہم ہے۔

 

 

بیڈروم میں تہہ دار سطحیں تخلیق کریں

تہہ دار سطحوں سے مراد وہ فولڈنگ ڈیزائن اور آرائش ہے جو کمبل، قالین، چادروں اور فرش پر بچھائے جانے والے سینٹر کارپٹ پر مبنی ہو سکتی ہے۔ جس کے لیے مخلتف ساخت کے آئٹمز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جن کے ذریعے ایسی سطحیں تیار کی جائیں۔ اور سردی میں کمرے کو ایک گرم احساس دیا جا سکے۔ مزید براں، ایک آرام دہ بیڈروم کی تیاری میں یہ طریقۂ کار آپ کے کمرے میں گہرائی اور دلچسپی کا اضافہ کرے گا۔ جبکہ سرد مہینوں میں آپ کو گرم بھی رکھے گا۔

 

 

موسمِ سرما میں روشنیوں کا منفرد استعمال

عام قسم کی روشنیوں کا استعمال تو ہم عموماً اپنے بیڈرومز میں کیا کرتے ہیں۔ تاہم سردیوں میں ایک انوکھا اور منفرد بیڈروم تیار کرنے کے لیے سیزن کے لحاظ سے تبدیلی لانا ضروری ہے۔ جس میں آپ سفید یا پھر سلور روشنیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، موسمِ سرما کی تھیم پر مبنی یا اس سے منسلک وال آرٹ،کشنز، تھرو پِلوز اور دیگر چھوٹی اشیاء کمرے میں شامل کر سکتے ہیں۔

 

 

موسمِ سرما میں ہریالی کو بیڈ روم کی زینت بنائیں

سردی میں سرسبز جگہ اور ہریالی کے احساس کا اپنا لطف ہے۔ لہٰذا سرد سیزن میں کمرے کو قدرتی حُسن سے آراستہ کریں۔ اس مقصد کے لیے آپ اصلی اور نقلی دونوں اشیاء کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اصلی پودے جو انڈور آراستہ کیے جا سکیں۔ قدرتی شاخیں یا پھر سبز بیل سے سجاوٹ ممکن ہے۔ مزید براں، ہرے بھرے اور سبز رنگوں پر مشتمل آرٹیفیشل پلانٹس یا ڈیکوریشن پیسز کے ذریعے بھی بیڈروم کو آراستہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

بیڈ روم میں موم بتیوں اور فیئری لائٹس کا استعمال

سردیوں میں موم بتیاں اور فیئری لائٹس آپ کے کمرے میں گرمائش پر مبنی ماحول پیدا کرنے کا بہترین طریقہ ہیں۔ مزید یہ کہ کمرے میں ایک نرم اور دلکش چمک یا روشنی کے لیےایسی لائٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، مرکزی اور بڑی روشنیوں کے استعمال کے بجائے صرف فیئری لائٹس کا استعمال بھی بیڈ روم کو زیادہ آرام دہ احساس دیتا ہے۔

 

 

بیڈروم میں ڈیکوریشن اور تزئین و آرائش

اپنے بیڈ روم میں موسم سرما کی تھیم والے آرٹ کے بڑے ڈیکوریشن پیس مزئین کریں۔ علاوہ ازیں اپنے بستر کے قریب آئینہ معلق کر کے کمرے میں ایک جمالیاتی خوبصورتی پیدا کریں۔ یہ آپ کے بیڈروم کو نہ صرف ایک مقصد کا احساس دے گا بلکہ اسے مزید مکمل بنائے گا۔ مزید یہ کہ اگر آپ اپنے کمرے میں ایک پُراسرار خوبصورتی چاہتے ہیں۔ تو بڑے سائز پر مبنی ایک وال کلاک کا بندوبست کریں۔ جس کی ٹکِ ٹِک کے باعث ایک  مسحور کن پُراسراریت بھرا احساس سردی میں کمرے کو ایک الگ ہی انداز دے گا۔ تاہم یہ انداز آپ کی ذاتی پسند پر منحصر ہے۔

 

 

سردی کے مہینوں میں اپنے گھر اور کمرے کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کی اپنے کمرے میں موسم سرما کا وَنڈر لینڈ بنانا ایک ایسا منفرد طریقہ ہے۔ جس سے دوسرے لوگ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ لہٰذا، رنگ و روغن، منفرد روشنیاں، سرسبز پودے یا گرینری، فیئری لائٹس اور وال کلاک۔ کمرے کو ایسے آرام دہ اور منفرد مقام میں منتقل کرکے آپ کے موسمِ سرما کے احساسات یکسر بدل سکتے ہیں۔ جہاں آپ دل سے وقت گزارنا پسند کریں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago