عام طور پر سال کے دو بڑے سیزن سردی اور گرمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم گھر کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اور ہر سال موسم بدلنے پر ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی ہیں۔ تاہم گھر کے سب سے مصروف حصے کچن میں سال کے ہر دن دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ یوں تو کچن کا استعمال کبھی کم نہیں ہوتا۔ لیکن سردی میں کھانا پکانے سے لے کر کھانا کھانے تک کچن میں قیام کرنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔ تاکہ سخت موسم میں گرمائش کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ سردی میں باورچی خانے کا استعمال معمول سے زائد ہونے لگتا ہے۔ جس کے باعث صفائی کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ لہٰذا، یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ سردیوں میں کچن کی صفائی کیسے برقرار رکھی جائے؟
صفائی نصف ایمان ہے، یہ کسے نہیں پتہ۔ آپ خاتونِ خانہ ہوں یا ملازمت پیشہ خواتین۔ گھر اور اس کی دیکھ بھال پر یقیناً آپ کی خاص توجہ ہو گی۔ اور اس بات سے اتفاق کریں گی کہ کچن میں معمول کی صفائی کے ساتھ ہفتہ وار یا پھر کم از کم مہینہ وار مکمل صفائی ستھرائی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے موسمِ سرما میں کھانوں کے علاوہ چائے اور کافی کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔ مزید یہ کہ، صبح کے اوقات میں سکول، کالج یا دفاتر جانے والے افراد بھی ناشتے کا وقت کچن میں گزارنا ہی پسند کرتے ہیں۔ لہٰذا، دیکھتے ہیں کہ سردی میں کچن کی صفائی کا تناسب کیا ہونا چاہیئے۔
باورچی خانے کی صفائی ستھرائی سے متعلق کچھ اہم نکات کا جائزہ لیتے ہیں۔ جن کے ذریعے معیاری صفائی ممکن بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
سال میں ایک بار کیڑے مار ادویات کا سپرے
کچن خشک رکھیں
فرج، اوون، مصالحہ بکس اور جارز کی صفائی
کیبنٹس کی صفائی
ڈسٹرز اور ڈسٹ بن کی باقاعدہ دھلائی
چولہے پر جمی گریس کی صفائی
گھر کے دیگر حصوں کی نسبت کچن میں کیڑے مکوڑوں کی آمدو رفت معمول سے زائد ہوتی ہے۔ اور یہی ان کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔ جس کی عام وجہ یہی ہے کہ وہاں موجود خوردنی اشیاء اور پکے ہوئے کھانے کے ذرات انہیں دعوت دیتے ہیں۔ تاہم ان حشرات کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ سال میں ایک بار فمیگیشن یا کیڑے مار ادویات کا سپرے کرایا جائے۔ مزید یہ کہ، سپرے سے قبل تمام کھانے کی اشیاء اور برتنوں کو صحیح طریقے سے ڈھانپ دیا جائے۔ بعد ازاں، یقینی بنائیں کہ کیڑے مکوڑے دوبارہ افزائش نہ پا سکیں۔ لہٰذا، یہ صرف باقاعدہ صفائی سے ہی ممکن ہے۔
سردی میں باورچی خانے کو صاف ستھرا رکھنے کا پہلا نسخہ اسے خشک رکھنا ہے۔ کھانا پکانے سے لےکر برتنوں کی دھلائی تک پانی کا استعمال ایک معمولی بات ہے۔ تاہم پانی کے ساتھ چکنائی جیسا کہ گھی یا کوکنگ آئل ملنے سے گریس جنم لیتی ہے۔ اور آہستہ آہستہ تمام اشیاء کی سطح پر جمنے لگتی ہے۔ علاوہ ازیں، کیڑے مکوڑے پانی کی جانب آتے ہیں۔ لہٰذا، برتن دھو کر سنک اچھی طرح خشک کریں۔ ایک ایک پلیٹ اور تمام گیلے برتن صاف کپڑے سے خشک کریں۔ مزید براں، سلیب اور میز کی سطح بھی صاف کریں۔ اور ٹیبل کلاتھ کی دھلائی بھی باقاعدگی سے ممکن بنائیں۔
فرج میں بے شمار اشیاء کی بھرمار سے پرہیز کریں۔ پرانا کھانا اور لوازمات بچ جانے کی صورت میں پرندوں کو کِھلا دیں۔ علاوہ ازیں، روزانہ کی بنیاد پر اوون کی صفائی یقینی بنائیں۔ کیونکہ دن میں تین بار کھانا گرم کرنے پر اوون میں ذرات اور بو رہ جاتی ہے۔ جن کے باعث کیڑے اور دیگر حشرات اوون کا رخ کرتے ہیں۔ مزید براں، بوتلوں اور جارز میں مصالحہ جات ختم ہونے پر انہیں دھو کر اور خشک کرنے کے بعد نئے مصالحوں سے بھریں۔
کچن کے کیبنٹس میں موجود گراسری آئٹمز کو ہم محفوظ سمجھتے ہیں۔ تاہم کیبنٹس میں خوردنی اشیاءکے گرنے اور پیک کھلے ہونے کے باعث بھی یہ کیبنٹس کیڑے مکوڑوں کی آماجگاہ بن جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف اشیاء کو ایک ساتھ محفوظ کرنے کے باعث بھی بدبو پیدا ہوتی ہے۔ جو دوسرے مصالحہ جات میں شامل ہو کر نہ صرف ذائقے میں فرق پیدا کرتی ہے۔ بلکہ ایک ناخوشگوار احساس کی وجہ بنتی ہے۔ لہٰذا، کیبنٹس کی صفائی کے ساتھ تمام مصالحے اور اشیاء ہوا بند جارز اور بوتلوں میں محفوظ کریں۔
کیا آپ کچن میں استعمال کیے جانے والے ڈسٹرز کو باقاعدگی سے دھوتے ہیں؟ یاد رکھئیے، صفائی کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء کا صاف ہونا بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تاکہ مکمل صفائی کا حصول ممکن ہو سکے۔ نیز یہ کہ مہینوں اور سالوں زیرِ استعال رکھنے کے بجائے نئے اور صاف ڈسٹرز کا استعمال کریں۔ کیونکہ گریس اور دیگر گندگی والے ڈسٹرز کافی حد تک صفائی کے بعد بھی مکمل طور پر صاف نہیں ہو پاتے۔ علاوہ ازیں، کچن میں موجود ڈسٹ بن روزانہ خالی کریں۔ اور صاف کریں۔ تاکہ مکھیاں، مچھر اور دیگر حشرات کوڑے یا کچرے میں اکھٹے نہ ہونے پائیں۔
دن بھر مختلف کھانوں، چائے اور کافی کی تیاری میں چولہے پر مختلف خشک اور مائع اشیاء گرتی ہیں۔ جس کے باعث چکنائی کا جمع ہونا ایک عام بات ہے۔ تاہم باقاعدہ صفائی سے چکنائی کا جمنا روکا جا سکتا ہے۔ کچن کی مختلف سطحوں پر چکنائی باقاعدگی سےصاف نہ کی جائے تو مکمل صفائی ممکن نہیں ہو پاتی۔ اس کے لیے گرم پانی کا استعمال کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور بازار میں موجود مختلف ڈٹرجنٹ اور کلینر بہترین صفائی دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ کا سگھڑ پن گھر میں کسی بھی قسم کی صفائی ممکن بنانے میں اولین کردار ادا کرتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…