Architecture & Art

ایک اچھے آرکیٹیکٹ کی پہچان کیا ہے؟

کسی بھی شعبے سے منسلک افراد کی پہچان ان کے کام کی مہارت سے ہوتی ہے۔ کام کرنے کے انداز و اطوار اسے باقی ساتھی ماہرین سے منفرد بناتے ہیں۔ اور وہ اپنے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل کرتا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہر افراد کو نامور بنانے میں ان کے بہترین کام کا ہاتھ ہوتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

موجودہ دور میں ترقی پاتے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی سیکٹر سے منسوب افراد نے کم وقت میں نامور لوگوں کی فہرست میں جگہ بنائی۔

بات کی جائے اگر آرکیٹیکچرل آرٹ کی تو آرکیٹیکٹ ایک خالق ہوتا ہے۔ جو اپنے خوبصورت تخیلات کو ڈیزائن کی شکل میں ڈھالتا ہے۔ جو آرکیٹیکٹ یا ماہر کلائنٹ کی ضرورت کو سمجھ کر ڈیزائن تخلیق کرتا ہے وہ یقیناَ ایک نمایاں مقام حاصل کرتا ہے۔ گو کہ ہر کلائنٹ کا بجٹ اور ضروریات  مختلف ہوتے ہیں۔ لیکن یہی ایک اچھے آرکیٹیکٹ کی پہچان بنتا ہے کہ وہ کیسے ہر بار ایک منفرد شاہکار تخلیق کرتا ہے۔

 

آرکیٹیکٹ اور انجینئر میں فرق

کسی حد تک تعمیراتی شعبوں سے منسلک افراد یا تعمیرات سے متعلق علم و آگہی رکھنے والے افراد آرکیٹیکٹ اور انجینئر میں زیادہ فرق نہیں کر پاتے۔ لیکن تحقیق کے مطابق انجینئر تعمیرات کی سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تعمیر کرتے ہیں جبکہ آرکیٹیکٹ نے ڈیزائننگ اور منصوبہ بندی میں ٹریننگ حاصل کی ہوتی ہے۔ انجینئر عمارت کے ڈھانچے سے لے کر تعمیراتی مٹیریل تک کو جانچتا اور پرکھتا ہے۔ اس کے برعکس آرکیٹیکٹ عمارت کی خوبصورتی سے لے کر آرام دہ اور عمدہ رہائش کے تقاضوں پر مبنی ٰڈیزائن تیار کرتا ہے۔

 

اچھے آرکیٹیکٹ کے لیے غور طلب پہلو کون سے ہیں؟

آرکیٹیکٹ کی سالوں پر محیط تربیت اسے ان نکات کے پیشِ نظر کسی عمارت کے لیے ڈیزائن تیار کرنے کا اہل بناتی ہے۔

اعلیٰ ڈیزائننگ کا حامل

ایک اچھا آرکیکٹیکٹ ان تمام پہلوؤں پر غور کر سکے گا۔ اور ان تمام عوامل کو ذہن میں رکھ کر کچھ ڈیزائن کر سکے گاجو اس کے منفردکام کی پہچان بنیں۔ مت بھولیں، ایک آرکیٹیکٹ کا کام صرف ایک فرد کے لیے ڈیزائن کرنا نہیں ہے بلکہ وہاں رہنے یا کام کرنے والے تمام افراد سے اس کا ڈیزائن منسلک ہوتا ہے۔

ایک معمولی آرکیٹیکٹ صرف آپ سے ہدایات لے گا۔ صرف ان پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گا جو آپ کے لیے اہم ہیں۔ جیسا کہ آپ کو ایک باکس جیسا ڈیزائن دینا اور جمالیات پر توجہ دینا۔جبکہ ایک برا آرکیٹیکٹ ان پہلوؤں پر غور نہیں کرے گا۔

 

بہترین آئیڈیا

ایک اچھا آرکیٹیکٹ ذاتی طور پر کلائنٹ کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتا ہو گا اور زیادہ تر کلائنٹ اپنے آرکیٹیکٹ سے مل کر  پرامید ہوتے ہیں اور ان میں ایک مثبت تاثر ابھرتا ہے۔ اچھے آرکیٹیکٹ کے پاس ایسے خیالات ہوں گے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔  معمولی آرکیٹیکٹ صرف آپ سے پوچھے گا کہ آپ کو کیا پسند ہے اور وہ آپ کے لیے ڈیزائن کرے گا۔

ایک برا آرکیٹیکٹ آپ کو کسی ایسے آئیڈیا کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کرے گا جسے آپ لازمی طور پر پسند نہیں کرتے۔

 

بجٹ

ایک آرکیٹیکٹ آپ کے گھر کو آپ کے مخصوص بجٹ کے مطابق ڈیزائن کرے گا۔ پیشہ ورانہ طور پر آرکیٹیکٹ ایسا ڈیزائن فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے جو نسبتاً آپ کے بجٹ کے اندر ہو۔

ایک معمولی آرکیٹیکٹ آپ کے گھر کو بجٹ کے اندر ڈیزائن کرنے کے قابل ہو جائے گا، لیکن مختلف خصوصیات کے ساتھ ان ممکنات کی طرف مڑ جائے گا جو آپ کے بجٹ کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

ایک برا آرکیٹیکٹ اس اضافی لاگت کا تذکرہ نہیں کرے گا اس لیے آپ کو قیمت میں اضافے کی توقع رکھنی چاہیے۔

اس طرح یہ پیشہ ان نوجوانوں کے لیے موزوں ہے جو جمالیاتی ذوق کے ساتھ ریاضی اور انجینئرنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسے پیشے اپنانا چاہتے ہیں جس میں ان کے لیے چیلنج ہو۔

 

ایک اچھے آرکیٹیکٹ کی خصوصیات

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ کسی بھی شعبے سے منسلک افراد کی پہچان ان کے کام کی مہارت سے ہوتی ہے۔ جو انہیں شعبے کے دوسرے افراد سے منفرد کرتی ہے۔

ویسے تو ہر شعبے کے افراد کے لیے اچھی خصوصیات کا حامل ہونا ضروری ہے لیکن ایک آرکیٹیکٹ کی اچھی خصوصیات آپ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار اد کرتی ہیں۔

 

عمدہ ڈیزائن تیار کرنے کی صلاحیت

ایک اچھے آرکیٹیکٹ میں اپنے کلائنٹ کی ضروررت اور خواہش کو سمجھ کر اسے پینسل سکیچ میں اتارنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

ایک اچھا آرکیٹیکٹ اپنے کسٹمر کے آئیڈیا کو بہترین طریقے سے اپنے دماغ سے کاغذ پر منتقل کرتا ہے۔ اچھے آرکیٹیکٹ کا ہر ڈیزائن دوسرے آرکیٹیکٹ سے مختلف، پہلے والے سے منفرد اورخوبصورت ہوتا ہے۔

 

ایک سمجھدار آرکیٹیکٹ کون ہوتا ہے؟

سمجھداری زندگی کے مخلتف امور کی انجام دہی کے لیے عقل کے ارد گرد گھومتا ایک بہترین حل ہے۔ کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سب سے پہلے اسے سمجھنا اور کچھ غور طلب پوائنٹس نوٹ کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

ایک اچھے آرکیٹیکٹ میں سب سے اولین خوبی اس کی شخصیت میں ٹھہراؤ ہے جس کے تحت وہ اپنے کلائنٹ کو بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یا اس کی پوری بات سننے پر یقین رکھتا ہے۔ اگر آرکیٹیکٹ اپنے کلائنٹ کی ڈیمانڈ، بجٹ اور ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو سننا بہت ضروری ہے۔ کلائنٹ کی بات پر توجہ دینے اور سمجھنے سے وہ اس کی خواہش کے مطابق کام کر پائے گا۔

 

تخلیق کار آرکیٹیکٹ

اچھی تخلیق کاری ہی آرکیٹیکٹ کو پہچان دیتی ہے۔ اور منفرد کام ہی اسے بہترین لوگوں میں شمار کرنے کا سبب بنتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک آرکیٹیکٹ نے ایک ہسپتال کو بہترین طریقے سے ڈیزائن کیا ہے اور نقشہ بنایا ہے تو دوسرے ہسپتال کا وہ اس سے بہترین اور عمدہ ڈیزائن تیار کرے۔ جو اس کا شاہکار کہلائے۔

 

محنت میں عظمت

سمجھداری اور تخلیق کاری کا معیار  تب اوپر جاتا ہے جب اس میں محنت کا عنصر شامل ہو۔ اور جیسے کہا جاتا ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ تو آرکیٹیکٹ کی لگن اور محنت سے ہی وہ ایک بہترین تخلیق کار بنتا ہے۔ اور کلائنٹ کے سرمائے اور تعمیراتی مقام کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

 

گفتگو کا فن

گفتگو اور بات چیت کا فن رکھنے والے افراد دوسروں تک اپنے خیالات پہنچانے کا ہنر جانتے ہیں۔ اچھا آرکیٹیکٹ بہترین طرزِ گفتگو سے کلائنٹ کو آئیڈیاز اور ڈیزائن سے متعلق بہتر طور پر سمجھا سکتا ہے۔

 

بہترین اسکیچ بنانے والا آرکیٹیکٹ

تخیل کو کاغذ پر اتارنا بھی ایک فن ہے۔ جیسے ایک رائٹر کہانی سوچتا ہے اور پھر اسے تحریر کر کے دوسروں کے خیالات میں ابھارتا ہے۔ ویسے ہی ایک اچھا آرکیٹیکٹ اپنے بہترین ڈیزائن کو ایک عمدہ اسکیچ کے طور پر کاغذ پہ اتارتا ہے۔ اچھے اسکیچ کے لیے آرکیٹیکٹ کی ڈرائنگ کرنے کی صلاحیت بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

 

 

تکنیکی مسائل سے آگاہ

آرکیٹیکٹ کے لیے ضروری ہے کہ مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کے حل اور بہتری کے لیے کام کرے۔ اور اپنے کلائنٹ کو بہترین مشوروں سے نوازے۔ علاوہ ازیں، سول ورک اور الیکٹریکل ورک میں عملی تجربہ ہونا بھی ضروری ہے۔ جو اسکیچ بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

 

نئے رجحانات اورمعلومات سے آگاہی

ایک اچھے آرکیٹیکٹ میں سینئر اور نامور آرکیٹیکٹس کے ڈیزائن اور شاہکار  سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ جو انہیں نت نئے اور مفرد ڈیزائنز کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح تعمیراتی شعبے میں مختلف اور نئے رجحانات مارکیٹ کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔ ایسے رجحانات کے بارے میں معلومات رکھنا اور اپنے کلائنٹس کو ان کے مطابق ڈیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ نت نئی معلومات اور رجحانات سے آگاہ رہنے کی صورت میں کلائنٹس آرکیٹیکٹ کو مزید حوالوں کا سبب بنتے ہیں۔ اور کلائنٹس میں اضافہ آپ کی ساکھ میں بھی بہتری لاتا ہے۔ مارکیٹ میں موجود رہنے والے آرکیٹیکٹ سالوں کی ترقی دنوں میں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

تعمیراتی شعبے کے دیگر افراد سے میل جول

آرکیٹیکٹ کو ہمیشہ تعمیراتی شعبے کے دیگر افراد سے میل جول میں اضافہ ممکن بنانا چاہیئے۔ سرمایہ کار، ٹھیکیدار، انجیئرز۔ اور یہاں تک کہ الیکٹریشن سے لے کر پلمبر تک۔ سب سے جان پہچان اور میل جول مثبت نتائج کا حامل ہو سکتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago