Construction

گھر کی چھت پر نصب پانی کی ٹینکی کو گرمیوں میں ٹھنڈا کیسے رکھا جائے

دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر نصب ٹینکیوں میں قابلِ استعمال پانی ذخیرہ کرنا ایک عام سی بات ہے۔ چھتوں پر نصب ان ٹینکیوں کو مختلف قسم کے واٹر آؤٹ لیٹس سے جڑے پائپوں کی مدد سے ذخیرہ شدہ پانی کی پورے گھر کو ترسیل یقینی بنائی جاتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے حالیہ برسوں میں گرمی کی شدید لہر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے باعث عالمی سطح پر پوری دنیا کو درجہ حرات میں تبدریج مسلسل اضافے کا سامنا ہے۔

عالمی درجہ حرات میں مسلسل اضافے اور سورج کی تپش کے باعث آپ کے گھر کی چھت پر نصب پانی کا ٹینک براہِ راست گرمی کی شدت کا سامنا کر رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے نلکوں میں پانی ناقابلِ برداشت حد تک گرم ہو جاتا ہے اور اسے استعمال کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں پانی کے گرم ہو جانے جیسے ان مسائل کے عارضی حل کے طور پر آپ نل کے گرم پانی کو بالٹی میں ڈال کر اسے نہانے، پودوں کو پانی دینے، صفائی ستھرائی اور دیگر گھریلو مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے قبل چند منٹوں کے لیے ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ سکتے ہیں۔

تاہم یہ ایک مشکل اور وقت طلب مرحلہ ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کو روزانہ کی بنیاد پر ہر بار جب پانی کے استعمال کی ضرورت ہو تو یہی واحد عارضی حل ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپ سورج کی تپش سے شدید گرم پانی کو قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں۔

لہذا اگر آپ اس مسئلے کا ایک دیرپا اور پائیدار حل تلاش کر رہے ہیں تو ہماری آج کی یہ تحریر آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہونے والی ہے۔ کیونکہ اس بلاگ میں ہم گرمیوں کے شدید موسم میں پانی کے ٹینک کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کچھ انتہائی مفید تجاویز اور طریقوں پر بات کرنے جا رہے ہیں۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

گرمیوں کے موسم میں گھر کی چھت پر نصب پانی کے ٹینک کو ٹھنڈا رکھنے کے بنیادی طریقے

آئیے! شدید گرمی کے موسم میں چھت پر نصب پانی کے ٹینک کو ٹھنڈا رکھنے کے چند آسان اور کارآمد طریقوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پانی کے ٹینک کے بیرونی حصے کو سفید رنگ سے مزی٘ن کریں

پانی کے ٹینک کو کسی بند جگہ پر نصب کریں

تمام واٹر سپلائی پائپوں کو انسولیٹ کریں

پانی کے ٹینک کے بیرونی حصے کو سفید رنگ سے مزی٘ن کریں

شدید گرمی کے موسم میں چھت پر نصب پانی کے ٹینک کو سورج کی تپش سے محفوظ اور ٹھنڈا رکھنے کا ایک مؤثر ترین طریقہ یہ ہے کہ واٹر ٹینک کے بیرونی حصے کو سفید یا کسی اور ہلکے رنگ سے پینٹ کر دیا جائے۔

یہ ایک تصدیق شدہ تجربہ ہے کہ گہرے رنگ کی بیرونی سطح کے مقابلے ہلکے رنگ کی سطح زیادہ روشنی منعکس کرتی ہے۔

عام مشاہدے کی بات ہے کہ کسی بھی چیز کی گہرے رنگ کی بیرونی سطح روشنی کے ذر٘ات اور حرارت کو جذب کرنی کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے برتن کا اندرونی درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔

لہذا اس سے پہلے کہ موسم زیادہ گرم ہو جائے، پانی کے ٹینک کو باہر کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی سفید رنگ میں پینٹ کر لیں۔

پینٹ کا تازہ کوٹ کنٹینر کے اندر بیکٹیریا کی افزائش کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ نیا کوٹ زیادہ دیر تک برقرار رہے تو پانی کے ٹینک کو اعلیٰ معیار کا پینٹ دینا بہت ضروری ہے۔

کنکریٹ سے بنی پانی کی ٹینکیوں کے معاملے میں لوگ عام طور پر پتلا پانی اور غیر معیاری پینٹ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط انتخاب ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ پتلا اور غیر معیاری پینٹ آپ کے گھر کی چھت پر سخت موسمی حالات کا مقابلہ نہ کر سکے۔ لہذا آپ ایکریلک پینٹس کا استعمال کر سکتے ہیں جو مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔

بلاشبہ یہ طریقہ پانی کے ٹینک کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے انتہائی سُودمند ثابت ہو سکتا ہے۔

پانی کے ٹینک کو کسی بند جگہ پر نصب کریں

سورج کی تپش اور گرمی کی شدت سے قابلِ استعمال پانی کو محفوظ بنانے کے لیے پانی کے ٹینک کو کسی سایہ دار یا بند جگہ پر نصب کریں۔ شدید گرمی کے موسم میں پانی کے ٹینک کو ٹھنڈا رکھنے کے حوالے سے یہ ایک بہترین تجویز ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کسی بند جگہ کی نئے سرے سے تعمیر اور پانی کے ٹینک کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی اضافی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ ٹینک کے ارد گرد ایک سایہ دار جگہ کی تعمیر باآسانی یقینی بنا سکتے ہیں۔

یہ عمل نہ صرف گرمی کے شدید موسم میں پانی کے ٹینک کو ٹھنڈا رکھنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے بلکہ پانی کے ٹینک کے مٹیریل کو موسمی شدت کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ خاص طور پر ایسے واٹر ٹینک جو پلاسٹک یا فائبر گلاس کے مٹیریل سے بنے ہوں۔

پاکستان کے تینوں بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ڈی ایچ اے جیسے رہائشی منصوبوں میں تعمیراتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ لہذا ایسی صورتحال میں آپ کو رہائشی منصوبے کی متعلقہ انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔ منظورشدہ نقشے کے علاوہ آپ کی ذاتی پراپرٹی پر پانی کے ٹینک کو سورج سے بچانے کے لیے کسی بھی قسم کی اضافی تعمیراتی سرگرمیاں عمومی طور پر منصوبے کی انتظامیہ سے مشروط ہوتی ہے۔

تمام واٹر سپلائی پائپوں کو انسولیٹ کریں

شدید گرمی کے موسم میں نلکے کے پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی کے پائپوں کو انسولیٹ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

گرمیوں کے موسم میں پانی کے ٹینک کو ٹھنڈا رکھنے کے طریقوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ آپ کو پانی کی فراہمی کے تمام پائپوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ بنانے کے لیے لازمی انسولیٹ کرنا چاہیے۔

یہ نہ صرف آپ کو گرمیوں میں پانی کے درجہ حرارت کو قابل برداشت حد تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ سردیوں کے موسم میں پانی کو پائپوں میں جمنے سے بھی بچائے گا۔ خاص طور پر اگر آپ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں موسم سخت سرد ہو سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago