Real Estate

گھریلو یا کمرشل پراپرٹی کی قدرومنزلت میں اضافہ کیسے ممکن بنایا جائے؟

پراپرٹی چاہے گھریلو ہو یا کمرشل، ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ ہماری پراپرٹی کی قدروقیمت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو۔ ایسے میں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو اسی حوالے سے اہم معلومات سے آگاہ کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گھریلو پراپرٹی کی قدرومنزلت کیسے بڑھائی جائے؟

اگر گھریلو پراپرٹی کی بات کی جائے تو اپنے گھر کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کی خواہش تو سب کی ہوتی ہے لیکن ہم اہم معلومات کے فقدان کا شکار ہوتے ہیں۔ آئیے آپ کو ان پہلوؤں سے متعلق آگاہ کرتے ہیں کہ کس طرح آپ اپنی گھریلو پراپرٹی کی قدرومنزلت بڑھا سکتے ہیں۔

 

گھر کا مکمل معائنہ اور مرمت

اگر آپ مستقبل قریب میں اپنا گھر بیچنے کے خواہشمند ہیں تو اس سے پہلے ضروری ہے کہ گھر کا تفصیلی معائنہ کروا لیا جائے۔ گھر کے بجلی کے نظام سے لیکر فرش، دیواروں اور چھت کی مرمت، نکاسی آب کا نظام اور دیگر معاملات پر اچھی طرح غور کر لیا جائے۔ ہو سکتا ہے بجلی کی تاریں گھر کے کسی حصے سے خراب ہوں اور اس مخصوص حصے کو روشن نہ رکھنے کا سبب بن رہی ہوں۔

علاوہ ازیں چھت سے پانی ٹپکتا ہو یا دیواروں میں نمی آ جانا معمول بن گیا ہو۔ گھر کا دیگر نکاسی آب کا نظام قابلِ عمل ہونا بھی نہایت لازم ہے۔

گھر کی تمام خرابیوں کو دور کرنا اس کی قدروقیمت میں اضافہ کر دے گا۔ کسی بھی خریدار کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جو پراپرٹی وہ خرید رہا ہو وہ ہر قسم کی خرابیوں سے پاک ہو۔ ایک مکمل طور پر درست حالت میں گھر اچھی قیمت پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔

 

بجلی کی خراب تاروں کی مرمتبجلی کی خراب تاروں کی مرمت

رنگ و روغن ایک اہم مرحلہ

گھر کو معیاری اور اچھے رنگ کے پینٹ سے مزین کریں۔ نئے پینٹ سے آراستہ گھر کی خوبصورت دیواریں دیکھنے والے کو متاثر کر دیتی ہیں۔ آنکھوں کو ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہیں اور خریدار کی نظر میں آپ کی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھا دیتی ہیں۔ گھر کا پینٹ اس کا لباس ہوتا ہے۔ جیسے انسان نے جتنا اچھا لباس زیب تن کیا ہو، اس کی شخصیت اتنی ہی پُرکشش نظر آتی ہے۔ بالکل اسی طرح گھر کا پینٹ اگر تازہ اور نیا ہو تو داخل ہونے والے کو گھر کا اندرونی منظر سحر میں مبتلا کر دیتا ہے۔

 

توانائی کے اخراجات کو کم کیجیے

اگر آپ اپنے گھر کو مکمل طور پر سولر پینلز پر شفٹ کر لیتے ہیں تو یقینی طور پر آپ کا بجلی کا بل انتہائی کم آئے گا۔ بجلی کم خرچ ہو گی اور آپ کے پیسوں کی بھی بچت ہو گی۔

گھر کی چھت پر سولر پینلز کی تنصیب نہ صرف آپ کے بجلی کے بِل میں کمی کا باعث بنے گی بلکہ گھر کی مارکیٹ ویلیو میں بھی اضافہ ممکن ہو گا۔ گوکہ تمام خریدار سولر پینلز کو پسند نہیں کرتے لیکن بہت سارے خریدار ایسے ہیں جو اپنے ماہانہ اخراجات کو کم سے کم رکھنے کے پیشِ نظر ایسے گھر کو خریدنا اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔

 

گھر کی صفائی

گھر کو صاف ستھرا رکھنا اس کی قدرومنزلت میں اضافے کا باعث بنے گا۔ گھر کی اندرونی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کے بیرونی حصے کی صفائی بھی اتنی لازم ہے۔ ایک مکمل صاف ستھرا گھر دیکھنے والوں کو یکسر الگ ہی منظر پیش کرتا ہے۔ دروازوں سے لے کر گھر کے فرش، دیواروں اور چھت کی صفائی گھر کو نئے جیسا بنا دیتی ہے۔ اسی طرح گھر کے بیرونی حصے کی صفائی جیسے کہ باہر کی جانب کی کھڑکیاں، دروازے اور مین گیٹ کی بھی صفائی انتہائی لازم ہے۔ خریدار گھر میں داخل ہوتے ہی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔

باغیچے کی دیکھ بھال

گھر کے باغیچے کی بڑھی ہوئی گھاس، پودوں اور درختوں کی بڑی بڑی شاخیں گھر کا اچھا منظر پیش نہیں کرتیں۔ گھاس کی مناسب تراش خراش نہایت لازم ہے۔ اسی طرح باغیچے میں لگے پودوں اور درختوں کی شاخوں کو بھی وقت کے ساتھ تراشنا ضروری ہے۔ باغیچے کو خوبصورت رنگوں کے پھولوں سے سجا دینا بھی اس کے حُسن میں اضافے کا سبب بنے گا اور گھر کی قدرومنزلت کو مزید اُبھارے گا۔

 

کمرشل پراپرٹی کی قدرومنزلت کیسے بڑھائی جائے؟

کمرشل پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانا بھی بذاتِ خود ایک چیلنج ہے لیکن اگر آپ اس بارے میں علم رکھتے ہیں تو آپ کے لیے بالکل مشکل نہیں۔ آپ کی کمرشل پراپرٹی جیسے کہ شاپنگ مال، پلازہ یا ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو کیسے بڑھائی جائے، آئیے آپ کو اس بارے میں آگاہ کرتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔

 

تزئین و آرائش

کمرشل پراپرٹی کی تزئین و آرائش اس کی مارکیٹ ویلیو حیرت انگیز طور پر بڑھا سکتی ہے۔ پرانے فرش کو مسمار کر کے نئے سرے سے خوبصورت فرش کی تعمیر پوری پراپرٹی کے منظر کو دلفریب بنا دے گی۔ دیواروں پر نیا رنگ و روغن بھی اس کو مزید جاذبِ نظر بنا دے گا۔

 

پرکشش سہولیات

اگر آپ شاپنگ مال کے مالک ہیں تو اس کو پُرکشش بنانے کے لیے اس میں کسی خاص سہولت کا اضافہ کیجئے۔ اس مال میں ورزش کے لیے جِم بنا دینا عوام کی توجہ مبذول کرانے کا باعث بنے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سینما کی تعمیر بھی عوام کی دلچسپی میں اضافے کا باعث بنے گی۔ فلم دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے آپ کا مال دلچسپی کا مرکز بن جائے گا۔ ان اقدامات سے عوامی سطح پر آپ کی پراپرٹی کی مقبولیت میں اضافے کے بعد اس کی مارکیٹ ویلیو میں اپنے آپ اضافہ ہو گا جو آپ کو بے پناہ مالی فائدہ دے سکتا ہے۔

 

اخراجات کم کرنا

یہ ضروری ہے کہ آپ کی کمرشل پراپرٹی پر آنے والے ماہانہ اخراجات کم سے کم ہوں۔ ایل ای ڈی بلب اور سولر پینلز کا استعمال توانائی پر آنے والے اخراجات میں بڑی حد تک کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ کسی بھی کمرشل پراپرٹی کا بجلی کا بِل گھریلو پراپرٹی کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے توانائی پر آنے والے اخراجات میں کمی لائے جائے۔ یہ سرمایہ کار کی نظر میں آپ کی پراپرٹی کی قدرومنزلت میں اضافے کا سبب بنے گا۔

پراپرٹی کی بھرپور مارکیٹنگ

تمام عوامل کے ساتھ یہ بھی نہایت اہم ہے کہ کمرشل پراپرٹی کی بھرپور مارکیٹنگ کی جائے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پراپرٹی کی مناسب تشہیر مارکیٹ میں پراپرٹی کا بول بالا کر دے گی اور سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کرانے کا باعث بنے گی۔ اس سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ پراپرٹی مکمل طور پر درست حالت میں ہو اور کسی قسم کا مرمتی کام درپیش نہ ہو ورنہ مارکیٹنگ سے متاثر ہو کر پراپرٹی وزٹ کرنے والے کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ وہ مفید آئیڈیاز ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی پراپرٹی کی قدرومنزلت میں باآسانی اضافہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago