Categories: Real Estate

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی پہچان کیسے کی جائے؟

کسی بھی گھر کے مکین وہاں کے تمام کمروں، دروازوں، کھڑکیوں اور یہاں تک کے چھت کے کونے کونے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ پہلا قدم رکھنے کے ساتھ ہی آپ ایک کے بعد ایک دہلیز پار کرتے ہوئے آگے بڑھتے جاتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ گھر کے کسی پوشیدہ یا ایسے حصے سے بھی بخوبی واقف ہو جاتے ہیں جس کا گھر والے زیادہ استعمال نہیں کرتے۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ اندھیرے یا نیند کی کیفیت میں بھی گھر کے مخلتف حصوں میں گھوم پھر سکتے ہیں۔ گو کہ یہ آپ کا اندازہ ہوتا ہے لیکن آپ کا ان اندازوں پر اعتماد اور یقین پختہ ہوتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بات ہو اگر گھر خریدنے اور پھر شفٹ ہونے کی تو آپ کو اعتبار اور اعتماد والی اُس شخصیت کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو اُس گھر تک لے جائے جہاں سالوں بِتاتے ہوئے آپ اس کے ایک ایک چپے سے آگاہ اور مانوس ہو جائیں۔

ایک بہترین ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کون ہوتا ہے؟

ایک بہترین ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کسی مسیحا سے کم نہیں ہوتا۔ آپ اپنی ضرورت اور وقت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ لیکن اس سے جنم لیتی پریشانی کا حل نکالنے کے لیے کسی تجربہ کار اور سمجھدار ایجنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

کسی بھی عمارت کی ظاہری خوبصورتی یا نقشہ باہر سے ایک اچھا تاثر دیتا ہے اور دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اسے اندر سے بھی ضرور دیکھا جائے لیکن جب انٹیریئر آپ کی توقع پر پورا نہیں اترتا تو سخت مایوسی ہوتی ہے۔

اِسی طرح کسی بھی انسان کی باوقار اور مسحور کُن شخصیت کا منفی اندازِ گفتگو اور خیالات اس کی تمام ظاہری خوبیوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ بہترین لباس سے کسی بھی شخص کی اچھی پسند کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن اس کے عادات و اطوار اور نیت کا نہیں۔

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ بظاہر کتنا ہی خوش لباس اور خوش گفتار کیوں نہ ہو، اُس کے دل میں ایمانداری اور آپ کی مدد یعنی کارِ خیر کا جذبہ ہی اہمیت رکھتا ہے، جو کہ اگر ہو تو آپ کو ایک فیصد بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک ایماندار ریئل اسٹیٹ ایجنٹ آپ کے فیصلے کی دیوار میں مضبوط بنیاد سا کام دیتا ہے۔

تجربہ کار ایجنٹ کیوں ضروری ہوتا ہے؟

عملی زندگی میں کسی بھی فیلڈ یا کام کے لیے تجربے کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ تجربہ سالوں پر محیط ہو تو اعتبار کیا جاسکتا ہے۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو اپنے متعلقہ علاقے کی اراضی اور مکانات سے متعلق اچھا تجربہ ہونا چاہیئے تاکہ اُس علاقے کے لوگوں کے علاوہ دوسرے علاقوں کے لوگ بھی یہاں زمین یا گھر سے متعلق معلومات یا خرید و فروخت کے لیے اُسی سے رابطہ کریں۔

ایک باخبر ایجنٹ کی اہمیت

گزرتے وقت کے ساتھ ہر فیلڈ اور میدان میں بڑی اور مثبت تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ جس طرح طبی میدان میں کسی بھی بیماری سے متعلق نئی ایجادات یا علاج کے نئے طریقے متعارف ہوتے ہیں اسی طرح کوئی بھی شعبہ یا انسان جدید علم یا معلومات کی بدولت ترقی پاتا ہے۔

علاقے میں زمین کی دستیابی یا مکانات کی خرید و فروخت یا پھر کوئی تعمیر ایسی نہیں ہونی چاہیے جس وہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ واقف نہ ہو۔ کس زمین کا مالک کب اور کتنے معاوضے میں اُسے فروخت کرنے کا خواہاں ہے، علاقے میں شفٹ ہونے کی خواہش کا اظہار کرنے والے کس مکان یا پلاٹ کو ترجیح دے سکتے ہیں، یا پھر مارکیٹ یا شاپنگ مالز کے قریب دستیاب گھروں کی کیا صورتحال ہے، ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اپنے علاقے کی پراپرٹی مارکیٹ کی معلومات کا ذخیرہ ہونا چاہیے۔ ایک باخبر اور معلومات سے بھرپور ایجنٹ آپ کو تازہ صورتحال سے بہتر طور پر آگاہ کر سکتا ہے اور آپ اُس پر اعتبار کر سکتے ہیں۔

نیک نام اور بدنام ایجنٹ میں ایک بنیادی فرق

اگر آپ نے گھر کی کسی بھی تقریب کے موقع پر مٹھائی کا انتظام کرنا ہو تو شہر میں موجود مخلتف حلوائیوں کے نام آپ کو گنوائے جائیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کو یہ بھی مشورے دیے جائیں گے کہ فلاں حلوائی کی مٹھائی کی دکان بہت بڑی اور سجاوٹ میں اعلیٰ ہے لیکن معیار بالکل اچھا نہیں جبکہ دوسرے حلوائی کی مٹھائی بہترین اور معیاری ہے جو شہر کے ایک گنجان آباد علاقے میں ہے اور اس کی دکان قدرے چھوٹی ہے۔ شاید یہاں قاریئن کے ذہن میں وہی مشہور محاورہ آیا ہو، اونچی دکان پھیکا پکوان، تاہم
ضروری نہیں کہ ہر بڑا نام ہی مثبت جان پہچان رکھتا ہو۔ کسی بھی ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا معیار اُس کی اچھی یا بری ساکھ سے پہچانا جا سکتا ہے۔ تجربہ اور علم کے بعد یہ صفت آپ کو اعتبار کرنے میں بخوبی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

پہچان میں مددگار حوالہ جات

روز مرہ زندگی میں بے شمار مشورے لیے اور دیے جاتے ہیں۔ یاد رکھئے گا کہ مفت مشوروں کی کوالٹی کچھ کم ہی ہوتی ہے۔ مگر بہترین مشورہ وہ ہوتا ہے جو کسی تجربے کی بنیاد پر دیا جائے۔
ریئل اسٹیٹ کے معاملات میں لین دین اور خرید و فروخت سے متعلق کسی بھی ایجنٹ پر اعتبار کرنے کے معاملے میں وہ دوست احباب اور عزیز آپ کو بہترین مشورے سے نواز سکتے ہیں جو اُس علاقے میں مقیم ہوں یا متعلقہ شخص کے ساتھ اس کام کا تجربہ حاصل کر چکے ہوں۔

سابقہ آرگنائزیشن یا کمپنی سے ایجنٹ کے تعلقات

ہمارے معاشرے میں عام طور پر لوگوں کو سابقہ تعلقات یا ماضی کے تجربات اور حادثات کی بناء پر بہت جانچا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کہیں بھی آگے بڑھنے سے پہلے پرانے حوالوں اور بہترین ساکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا سابقہ آرگنائزیشنز یا پراپرٹی ڈیلنگ کے دفاتر کے ساتھ کیا گیا کام اور وہاں پر بنی اس کی پہچان، کلائنٹس کا اعتبار حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago